قیام پاکستان اورسندھ بلوچستان کا کردار

زبیراحمد نے 'مضامين ، كالم ، تجزئیے' میں ‏مئی 3, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    قیام پاکستان میں سندھ کا حصہ
    23 مارچ 1940 میں لاہور میں قرار داد پاکستان میں سندھ کے مسلمانوں کی قیادت کرتے ہوئے سر حاجی عبداللہ ہارون نے قیام پاکستان کی قرار داد پیش کی ۔ جس کے بعد صحیح معنوں میں سندھ میں بھی قیام پاکستان کے لیے شعور اجاگر کرنے کا موقع ملا ۔ 1947 میں سندھ ایک قانون ساز عمل رائے دہی کے ذریعے پاکستان کا حصہ بنا ۔
    جی ایم سید قیام پاکستان کے ہیروز میں سے ایک ہیں ان کا تحریک آزادی میں ایک اہم قردار ہے انہی کی بدولت آج صوبہ سندھ پاکستان کا ایک حصہ ہے. وہ جی ایم سید ہی تھے جنہوں نے سندھ میں قرارداد پاکستان پیش کی اور اسے بھاری اکثریت سے پاس کروایا جس کی بدولت سندھ پاکستان کا ایک حصہ بنی.
    درج ذیل حصہ ماخوذ از
    Balochistan: 14 Aug 1947. ....Britsh.Balochistan ........Join in Pakistan قیام پاکستان اور برطانوی بلوچستان کے علاقوں کا پاکستان میں شمولیت کا معاملہ
    قیام پاکستان میں بلوچستان کا حصہ
    جون 1947 کو میر جعفر خان جمالی مجلس قانون ساز سندھ کے اجلاس میں شرکت کے بعد واپس آگئے تھے اور پاکستان کے لیئے کام میں زیادہ جوش و خروش پیدا ہو گیا تھا ۔ یون کانگریس کی تھیلیوں کے منہ ایک عرصے سے کھلے ہوئے تھے لیکن اصل رقم استصواب سے صرف ایک روز پہلے یعنی 2جولائی کو پہنچنے والی تھی کہ اطلاع ملی کہ 29جون کواے جی وائسراے کا اعلان پڑھ کر سناٗئیں گے اور پھر سرداروں کو اعلان پر غور کرنے کی مہلت دی جائے گی اور تایخ مقررہ پر رائے شماری ہو جائیگی ۔ اس بار پھر قبل از وقت اعلان کے مجرب نسخے کو آزمانے کا فیصلہ کیا گیا ۔پاکستان دشمن قوتیں اس مرتبہ مطمئین تھیں ۔ ان کی نگاہیں 3جولائی پر لگی ہوئی تھیں اور تیاریاں 2جولائی کی شب پر ملتوی کی جاچکی تھیں طے یہ پایا کہ جونہی اس وقت کے اے جی جی مسٹر جیفرے وائسرائے کا اعلان ختم کریں میں(نواب محمد خان جوگیزئی جو نواب جہانگیر خان جوگیزئی کے والد اور کاکڑ قبیلے کے نواب اور سردار) کھڑا ہوکر کے مجرب نسخے سرداروں کی طرف سے یہ اعلان کردوں کہ ہم لوگ اس اعلان کو پہلے ہی پڑھ چکے ہیں اور اس پر غور و خوص بھی کرچکے ہیں ۔ اب ہمیں اس پر غور و خوص کی مزید مہلت کی ضرورت نہیں اور اس کے بعد پاکستان کی حمایت کا
    اعلان کردیا جائے
    ج29جون 1947کا تاریخ ساز دنآخر کار 29جون 1947کا تاریخ ساز دن بھی آن پہنچا ۔ تمام سردار ٹاون ہال میں موجود تھے اور باہر عوام کا اژدھام ٹھیک دس بجے مسٹر جیفرے ہال میں داخل ہوئے اور لارڈ ماونٹ بیٹن کا اعلان پڑھنا شروع کیا ۔ ابھی وہ اعلان ختم نہ کرپائے تھے کہ میں (نواب محمد خان جوگیزئی کاکڑ قبیلے کے نواب اور سردار) اپنی جگہ سے اٹھا اور کہا
    ’’ہم یہ اعلان پہلے بھی پڑھ چکے ہیں ‘اس کے متعلق فیصلہ کرنے کے لیئے ہمیں مزید مہلت کی بھی ضرورت نہیں کیونکہ شاہی جرگے کے سردار فیصلہ کرچکے ہیں کہ بلوچستان کا نمائندہ پاکستان کی مجلس دستور ساز میں بیٹھے گا جو سردار اس فیصلے کے خلاف ہیں وہ ایک طرف ہو جائیں۔ فورا سردار دودا خان اٹھے انہوں نے بھی پاکستان کے حق میں تقریر کی ، اب ہر طرف سے تائید اور تائید کا شور اٹھ کھڑا ہوا۔​
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں