کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، جوابی کارروائی جاری

ابوعکاشہ نے 'خبریں' میں ‏جون 9, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، جوابی کارروائی جاری​


    پاکستان کے شہر کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے جناح انٹرنیشنل پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جس میں ایئر پورٹ سکیورٹی فورس کے کچھ اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ صورتِ حال کو قابو میں لانے کے لیے فوج کے دستے ایئرپورٹ پر پہنچ گئے ہیں۔

    سول ایوی ایشن کے ترجمان عابد قائم خانی کا کہنا ہے کہ اس وقت نقصان کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ دہشت گروں کے ساتھ ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کا مقابلہ جاری ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ ہر طرح کا ایئرپورٹ آپریشن معطل کیا گیا۔

    ایئرپورٹ سے دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں جبکہ وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ کراچی ایئرپورٹ پر ہر قسم کے فضائی آپریشن معطل کردیے گئے ہیں۔ اولڈ ایئر پورٹ کے کچھ حصوں سے فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں

    ائیر پورٹ کے احاطے میں موجود انجینیئرنگ کی دو منزلہ عمارت کے اندر حملہ آوروں اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان کافی دیر مقابلہ جاری رہا جہاں اب بھی فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ یہی وہ عمارت ہے جہاں سے حملہ آور ہوائی اڈے کے اندر داخل ہوئے۔

    سکیورٹی اہلکاروں کے مطابق اس عمارت میں تین حملہ آور مارے گئے ہیں۔ ایک حملہ آور کی لاش اس وقت عمارت کے باہر پڑی ہے جس نے خود کش جیکٹ پہن رکھی تھی۔ سکیورٹی فورسز کی گولی لگنے کے بعد اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

    پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے سربراہ عاصم باجوہ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ان کی آپریشنل کمانڈر سے بات ہوئی ہے جنھوں نے بتایا ہے کہ ’دہشت گرد ایک مخصوص علاقے میں موجود ہیں جہاں ان کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ جناح ٹرمینل محفوظ ہے اور کسی جہاز کو آگ نہیں لگی۔‘

    تاہم اب سے کچھ دیر پہلے پی آئی اے کے اہلکاروں نے فورسز کو بتایا ہے کہ یہ حملہ آور دو گروہوں میں موجود ہیں اور ایک دوسرے مقام سے بھی نکل کر فائرنگ کر رہے ہیں۔ اے ایس ایف کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ حملہ آوروں کے پاس راکٹ بھی ہیں۔

    عاصم باجوہ کے مطابق جہازوں میں موجود تمام مسافروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    سماجی سابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں ڈی جی ائی ایس پی آر عاصم باجوہ نے کہا کہ ’کراچی کے ہوائی اڈے کے اندر سے براہِ راست نشریات بند ہونی چاہیئں کیونکہ یہ کارروائی میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔ اس کی مدد سے فوجیوں کی موجودگی اور اہم مقامات کی نشاندہی ہو رہی ہے جو دہشت گردوں کی مدد کے مترادف ہے۔‘

    مزید ۔۔۔ بی بی سی اردو
     
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    آخری خبر یہ ہے کہ کسی بھی جہاز کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔ اور دہشت گردوں کے پاس سے بھارتی اسلحہ ملا ہے۔
     
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    اچھا ۔ یعنی آپریشن مکمل ہوگیا ؟۔ خبر یہ بھی ہے کہ ایک جہاز تباہ ہو گیا اور تین کو نقصان پہنچا ہے
     
  4. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    نہیں آپریشن ابھی چل رہا ہے۔ صورت حال واضح ابھی تک واضح نہیں ہے۔ جو دہشت ہلاک ہوا ہے اس کے پاس سے بھارتی اسلحہ ملا ہے
     
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    غلط وقت پر یہ حملہ ہوا ہے محترم بابر بھائی ۔ اللہ ہی خیر کرے ۔ ابھی تو خبر ہے کہ فوج کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔
     
  6. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    مسئلہ یہ ہے کہ بھائ ان کی کڑیاں کہیں اور جا کر ملتی ہیں۔ اس وقت کی خبر یہ ہے کہ 90 فیصد علاقہ کلیئر کرایا جا چکا ہے۔ اللہ تعالی اس ملک کو ہر قسم کی دہشت گردی سے محفوظ رکھے آمین!
     
  7. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    اللہ تعالی ان دہشت گردوں کو تباہ کرے۔ ویسے اندر حملہ کرکے بے گناہوں کا خون بہا کر یہ لوگ پہلے ہی اپنے ہاتھ خون سے رنگ چکے تھے۔ الحمد للہ کہ یہ لوگ ہلاک ہوگئے۔
     
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    بہت بری خبر ہے اللہ تعالی پاکستان کی حفاظت کرے ۔
     
  9. iqbal jehangir

    iqbal jehangir رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 31, 2012
    پیغامات:
    375
    جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرحملے کی ذمہ داری قبول ، 19افراد شہید، تمام دہشتگردمارے گئے: رینجرز، تمام اثاثے محفوظ ہیں : آئی ایس پی آر
    کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل میں ایک مرتبہ پھر آگ بھڑک اُٹھی جبکہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کے حملے میں19افراد شہید اور 23زخمی ہوچکے ہیں جبکہ سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 10دہشتگردوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا ،سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تمام طیارے مکمل طورپر محفوظ ہیں،دن دو بجے کے بعد ایئرپورٹ آپریشنل ہونے کا امکان ہے ۔ دوسری طرف تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے آئندہ بھی حملوں کا اعلان کردیا۔
    ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں کے آپریشن کے دوران اولڈ ٹرمینل میں شدیدفائرنگ کے بعد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور آگ بھڑک اُٹھی جس کے بعد ایک مرتبہ پھر بھگدڑ مچ گئی تاہم رینجرز حکام کا کہناتھاکہ ایئرپورٹ کے اطراف میں سیکیورٹی فورسز کی طرف سے کلیئرنس سرچ آپریشن جاری ہے اور ممکنہ طورپر جھاڑیوں میں موجود دہشتگردوں کے شبے میں ہوائی فائرنگ کی گئی ،اصفحانی ہینگرزمیں آگ ایک مرتبہ پھر بھڑک اُٹھی ہے جس پر قابو پانے کے لیے امدادی کارروائی جاری ہے ۔
    بتایاگیاہے کہ نو سیکیورٹی اہلکاروں اور نجی ایئرلائن کے ملازم سمیت 19افراد شہید ہوگئے ہیں جن کی شناخت اے ایس ایف کے فرخ حسین ، مرتضی شاہ ، منتظر ، عبدالمالک ، طارق محمود ، محمد سرور ، محمد اعظم ، محمد اقبال ،رینجرز کادل مراد اورنجی ایئر لائن کے عبدالخالق صدیقی شہید ہوگیا۔بتایاگیاہے کہ آپریشن کے دوران ایئرلائن کا ملازم ہارٹ اٹیک ہونے سے چل بسا۔
    ڈی جی سندھ رینجرز نے بتایاکہ آپریشن میں پاک فوج ، رینجرز، پولیس اور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی اور دہشتگردوں کے مذموم مقاصد کوپورانہیں ہونے دیا اور ایئرپورٹ کے اندرونی حصے کو کلیئرکردیاگیا، سات دہشتگردمقابلے میں مارے گئے جبکہ تین نے خود کو اُڑالیا۔ اُنہوں نے بتایاکہ ساڑھے گیارہ بجے آپریشن شروع کردیاگیاتھا، دہشتگرد5,5کی ٹولیو ں میں دو جگہوں سے داخل ہوئے تاہم نجی ٹی وی چینل کے مطابق 15کے قریب حملہ آور تین مقامات سے داخل ہوئے ۔ ڈی جی رینجرز کاکہناتھاکہ حملہ آور غیر ملکی لگتے ہیں جن کی عمر 20سے 25سال کے درمیان ہے ، ڈی این اے ٹیسٹ کرائیں گے ، صرف کارگوٹرمینل میں آگ لگی ہے ۔ڈی جی نے بتایاکہ ہائی ایس کا ڈرائیور دہشتگردوں کو اُتار کر فرار ہوگیا، دن بارہ بجے کے بعد ایئرپورٹ آپریشنل ہوسکتاہے تاہم ایئرپورٹ حکام کاکہناتھاکہ دو بجے کے بعد آپریشن متوقع ہے ۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق حملے کی وجہ سے 20سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں ۔
    نجی ٹی وی چینل نے ڈی جی رینجرز کے حوالے سے بتایاحملے میں بھارتی اسلحہ استعمال ہونے کے شواہد ملے ہیںجبکہ ہلاک ہونیوالے ازبک ، افغان اور چیچن باشندے ہیں ۔
    دوسری طرف کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہداللہ شاہد نے نامعلوم مقام سے ٹیلی فونک گفتگوکرتے ہوئے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی اورا ِسے ڈرون حملے میں مارے جانیوالے سابق امیر حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کا بدلہ قراردیا۔ ترجمان کاکہناتھاکہ غیر اعلانیہ جنگ پھر شروع کردی گئی ہے اوروزیرستان میں ساتھیوں کی ہلاکت اور اعلان جنگ کیخلاف جوابی کارروائی کا حق رکھتے ہیں،خود کش حملہ آور ایئرپورٹ میں داخل ہوئے اور کارروائی کی ۔ وزیرداخلہ نے ایئرپورٹ پر حملے کی رپورٹ طلب کرلی ۔
    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کامیاب آپریشن پر مسلح افواج کو مبارکباد پیش کی ۔پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تمام اثاثے محفوظ ہیں ۔ترجمان کاکہناتھاکہ لگنے والی آگ طیاروں میں نہیں بلکہ عمارت میں لگی تھی، دہشتگردوں سے راکٹ لانچر اور دیگر اسلحہ بھی ملاہے ۔
    واضح رہے کہ گذشتہ شب نامعلوم حملہ آوروں نے ایئرپورٹ پر حملہ کردیاتھا اور طیاروں کی طرف جانے کی کوشش کی تاہم اے ایس ایف کی مزاحمت پر دہشتگردوں کو منہ کی کھانا پڑی ۔
     
    Last edited by a moderator: ‏جون 9, 2014
  10. iqbal jehangir

    iqbal jehangir رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 31, 2012
    پیغامات:
    375
    طالبان دہشتگرد ملک کو اقتصادی اور دفاعی طور پر غیر مستحکم اور تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور ملک اور قوم کی دشمنی میں اندہے ہو گئے ہیں . انتہا پسند قوتیں پاکستان میں سیاسی اور جمہوری عمل کو ڈی ریل کرنے کی کو ششیں کر رہی ہیں. دہشت گرد خود ساختہ شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں اور پاکستانی عوام پر اپنا سیاسی ایجنڈا مسلط کرنا چاہتے ہیں جس کی دہشت گردوں کو اجازت نہ دی جا سکتی ہے۔ کسی بھی مسلم حکومت کے خلاف علم جنگ بلند کرتے ہوئے ہتھیار اٹھانا اور مسلح جدوجہد کرنا، خواہ حکومت کیسی ہی کیوں نہ ہو اسلامی تعلیمات میں اجازت نہیں۔ یہ فتنہ پروری اور خانہ جنگی ہے،اسے شرعی لحاظ سے محاربت و بغاوت، اجتماعی قتل انسانیت اور فساد فی الارض قرار دیا گیا ہے۔ دہشت گرد ،اسلام کے نام پر غیر اسلامی و خلاف شریعہ حرکات کے مرتکب ہورہے ہیں اور اس طرح اسلام کو بدنام کر رہے ہیں۔
    طالبان اور القائدہ ملکر پاکستان بھر میں دہشت گردی کی کاروائیاں کر رہے ہیں ۔ دہشت گرد گروپوں کےطاقت کے بل بوتے پر من مانی کرنے کے بڑے دورس نتائج نکل سکتے ہیں۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    طالبان نےجناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرحملے کی ذمہ داری قبول کر لی
    "https://awazepakistan.wordpress.com"
     
    Last edited by a moderator: ‏جون 9, 2014
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
  12. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    آمین ۔ یہ کراچی کا محفوظ ترین علاقہ ہے ۔ اس کی سیکورٹی کا یہ حال ہے تو باقی کا کیا ہوگا ۔ اورپھر نااہلی یہ کہ شہادت کا رتبہ پانے والے دہشت گردوں میں سے کسی ایک کو بھی زندہ نہیں‌ پکڑا جا سکا ۔
     
  13. Fawad

    Fawad -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2007
    پیغامات:
    954
    کراچی ایئر پورٹ پر تحریک طالبان پاکستان کا حملہ

    کراچی ایئر پورٹ پر تحریک طالبان پاکستان کا حملہ


    ہم اتوار کے روز کراچی ايئرپورٹ پر ہونے والے دہشتگرد حملے کے تمام متاثرين کے خاندان والوں کو گہری دلی تعزيت پيش کرتے ہيں جس ميں تقريبا" چودہ معصوم جانيں ضائع‏ ہوئيں۔ یہ نہايت دکھ کی بات ہے کہ يہ انتہا پسند درندے پاکستان میں زندگی کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو جان بوجھ کر نشانہ بناتے ہيں۔ مقامی کمیونٹی کارکن، اقليتوں اور سيکورٹی اھلکاروں سے ليکر کوئی بھی انکی دہشتگردی، تشدد ،قتل وغارت، اور جاری درندگی سے محفوظ نہيں ہيں۔


    [​IMG]

    اتوار کے روز کراچی ايئرپورٹ پر ہونے والا يہ خوفناک دہشتگرد حملہ ان انتہا پسندوں کی پاکستان میں جاری دانستہ قتل وغارت اور تباہی کی ايک واضح مثال ہے جو وہ اپنے مذموم سیاسی عزائم کے حصول کے لئے بروۓ کار لارہے ہيں ۔ عوامی مقامات پر جاری حملوں نے ان انتہاپسندوں کے حقيقی سیاہ اور بدنما چہروں کو بے نقاب کر دیا ہيں۔ ان دہشتگرد عناصر نے اپنے سياسی مقاصد کے حصول کيلۓ مذہب کی آڑ ميں معصوم لوگوں کو قتل کرنا اپنی حکمت عملی کا ايک مرکزی جز بناليا ہيں۔ ہم کراچی ایئرپورٹ پر ہونے والےاس دہشت گرد حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہيں-

    معصوم عوام کے خلاف جاری تشدد آميز کارروائياں پاکستانی عوام کے اقدار پر حملہ اور ملک کی خوشحال مستقبل کے لئے ایک خطرہ ہے۔ باہمی پارٹنرز کی حيثيت سے ہميں دہشتگردی اور انتہاپسندی کی اس لعنت کو مٹانے کيلۓ اپنی مشترکہ عزم اور ولولے کو ڈگمگانے سےمحفوظ رکھنا چاہيۓ ۔ ہم پاکستانی بہادر عوام کے ساتھ ان شیطانی اور درندہ صفت انتہا پسندوں کے خلاف ان کی جاری جنگ میں اپنی طویل الميعاد عزم کی توثیق کرتے ہیں جو جان بوجھ کر معصوم عوام کے قتل و غارت ميں ملوث ہيں اور پاکستانی سالميت کيلۓ ايک خطرہ بن چکے ہيں ۔ انتہاپسندی کےخلاف جاری جدوجہد ميں ہم پاکستانی حکومت اور اسکی سيکورٹی فورسزز کے ساتھ کھڑے ہيں۔

    ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    U.S. Department of State
    https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu
    http://www.facebook.com/USDOTUrdu
     
  14. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,687
    آمین یارب العالمین
     
  15. عاکف سعید

    عاکف سعید محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 16, 2010
    پیغامات:
    181
    سوال تو یہ ہے کہ اتنا اسلحہ لے کر دس افراد کمانڈو ایکشن میں ائیرپورٹ میں کیسے داخل ہو گئے؟
    دال میں ضرور کچھ کالا موجود ہے۔۔۔۔
     
  16. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    کراچی میں کس لسانی تنظیم کی گرفت ہے اور اسلحہ کس کے پاس ہے یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں !!
    پھر سونے پر سہاگہ کہ کراچی کو بند کرنے کی دھمکیاں بھی دیتے ہیں
     
  17. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    ابھی بھائ کا فون آیا ہے۔ کہ کراچی ائرپورٹ پر پھر حملہ ہوا ہے۔
    خبروں کے مطابق دہشت گردوں نے پہلوان گوٹھ کی جانب سے اے ایس ایف کیمپ پر حملہ کرنے کی کوشش کی جو کہ ناکام بنا دی گئ ہے۔
     
  18. iqbal jehangir

    iqbal jehangir رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 31, 2012
    پیغامات:
    375
    اے ایس ایف کے کیمپ پر حملہ ، مقابلہ جاری

    ایئرپورٹ پر حملے کے اگلے ہی روز اے ایس ایف کے کیمپ پر حملہ ، مقابلہ جاری
    10 جون 2014 (13:22)
    ایئرپورٹ پر حملے کے اگلے ہی روز اے ایس ایف کے کیمپ پر حملہ ، مقابلہ جاری

    کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کے بعد ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز (اے ایس ایف) کے کیمپ پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق چار سے پانچ حملہ آوروں نے اے ایس ایف کی عمارت میں داخلے کی کوشش کی لیکن بھرپورمزاحمت کا سامناکرناپڑا , دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ، پولیس اور رینجرز کو طلب کرلیاگیاہے جبکہ ایمبولینسیں بھی علاقے میں پہنچناشروع ہوگئی ہیں ،دوسری طرف حملے کے بعد ایمرجنسی نافذ کرکے ایئرپورٹ ایک مرتبہ پھر بند کردیاگیا۔پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ کے مطابق مسلح افواج کے دستوں نے حملہ آوروں کو گھیرے میں لے لیا۔
    اطلاعات کے مطابق ایئرپورٹ پر حملے کے بعدایئرپورٹ کے قریب ہی موجود اے ایس ایف کے کیمپ نمبردوپر پہلوان گوٹھ کی طرف سے حملہ ہواہے جس کی اے ایس ایف نے تصدیق کردی ہے اور بتایاہے کہ فائرنگ کاواقعہ پیش آیاہے ۔ اُدھر بھٹائی آباد سے منسلک کیمپ آفس اور کچی آباد ی کو رینجرز نے گھیرے میں لے لیاجہاں سے فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں جبکہ ہیلی کاپٹر بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں ۔
    دوسری طرف اے ایس ایف کے کیمپ پر حملے کے بعد ایئرپورٹ آپریشن معطل کردیاگیاہے اور اولڈ ٹرمینل بند کرکے ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور ایئرپورٹ کی طرف آنے جانے والے تمام راستے سیل کردیئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق حملہ آور ایک گاڑی پر آئے اور اُترکر ہوسٹل اور اکیڈمی کے قریب ایک کیمپ پر حملہ کردیا۔حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کو ایک مرتبہ پھر طلب کرلیاگیا جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے طلب کیاگیااجلاس ملتوی کردیااور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہرممکن اقدامات کریں اور لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے آگاہ کریں ۔وزیراعظم نواز شریف نے بھی حملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو ایئرپورٹ اور کیمپ پر حملہ کرنیوالے ملزموں کا صفایاکرنے کا حکم دے دیا۔جبکہ تحریک طالبان مہمندایجنسی نے کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔
     
    Last edited by a moderator: ‏جون 10, 2014
  19. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
  20. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    ڈی جی آئی ایس پی آر کی ٹویٹ
    AsimBajwaISPR @AsimBajwaISPR · 13m

    #Kci Airport:Latest update;3 to 4 terrorists fired near ASF Camp,ran away.No breach of fence,no Entry.Chase is on,situation under control
    کوئی ائرپورٹ میں داخل نہیں ہو سکا ۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں