افغانستان میں امریکی فوج کی جگہ بھارتی فوج کو دی جارہی ہے ،حافظ سعید

اہل الحدیث نے 'خبریں' میں ‏جولائی 10, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    افغانستان میں امریکی فوج کی جگہ بھارتی فوج کو دی جارہی ہے ،حافظ سعید
    10 جولائی 2014

    لاہور ( اے این این )امیر جماعة الدعوة پاکستان حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوج کی جگہ بھارتی فوج کو دی جا رہی ہے ¾ بھارت افغانستان کی سرحد پر بیٹھ کر علیحدگی کی تحریکیں منظم کر رہا ہے ¾پاکستان کیلئے سب سے بڑا خطرہ افغانستان میں ہندوستانی فوج کی موجودگی ہے۔جماعت الدعوة نے اپنی ریلیف سرگرمیوں کا دائرہ چترال اور گلگت تک وسیع کر دیا ہے۔ جماعة الدعوة بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور ژوب میں وزیرستان آپریشن متاثرہ ہزاروں خاندانوں کی کفالت کر رہی ہے۔روزانہ ہزاروںافراد کو سحری و افطاری کے موقع پر تیار کھانا اور صاف پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔وہ ڈیفنس میں افطار ڈنراور انفٹری روڈ دھرم پورہ کے مقامی شادی ہال میں نماز فجر کے بعد فہم اسلام پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر مختلف مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔ حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہاکہ بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کا انڈیا کو خطے کی سپر پاور بنانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا ۔ اگرمودی سرکار نے اپنے انتخابی منشور پر عمل کرتے ہوئے بھارتی مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں دخل اندازی بند نہ کی تودوقومی نظریہ پھر سے بھرپور انداز میں زندہ ہو گا اور ہندوستان کے پچیس کروڑ مسلمان متحدو بیدار ہوجائیں گے جس سے کشمیر سمیت پورے بھار ت کے مظلوم مسلمانوں کا آزادیاں ملیں گی۔ انہوںنے کہاکہ امت مسلمہ کا وجود زخمی ہے، اللہ کے دشمنوں نے ہر جگہ جنگیں برپا کر رکھی ہیں،وہ سازشوں کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں بداعتمادی پیدا کر رہے ہیں اور اس خطہ کو خاص طور پرامریکہ اورا س کے اتحادیوںنے نشانہ بنا رکھاہے۔ افغانستان میں 7لاکھ افغانی اور ڈرون حملوںکے نتیجے میں ہزاروں قبائلی مسلمان شہید ہوئے ہیں۔ ان کی سازشوں کی وجہ سے پاکستان میدان جنگ بنا، یہاں تشدد کو ابھارا گیا۔ ڈرون حملوں کے ردعمل میں یہاں خودکش حملے ہوئے جس میں مسلمان ہی لقمہ اجل بنے۔خطے میں دشمن کی حکمت عملی ناکام بنانے کیلئے پاکستان میںچلتی ہوئی گولی کو روکنا اور دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی لہر کو کم کرنابہت ضروری ہے۔انہوںنے کہاکہ بعض نام نہاد تجزیہ نگار پاکستانی عوام کی صحیح رہنمائی نہیں کر رہے‘ قوم کے مور ال کو گرا یاجارہا ہے۔ پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ پاکستان محفوظ نہیں رہے گا۔ہم سمجھتے ہیں کہ یہ باتیں درست نہیں ہیں۔اتحادیوں کی افغانستان میں شکست مسلمانوں کی بہت بڑی کامیابی ہے۔اب تو امریکی جرنیل بھی اس بات کا اعتراف کر رہے ہیں کہ ان کے فوجیوں کے پاس اپنی عزتوں و حقوق کیلئے جدوجہد کرنے والے مسلمانوں کے مقابلہ کی تربیت نہیں ہے۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ روس کی طرح امریکہ بھی افغانستان میں بری طرح شکست سے دوچار ہوا ہے۔اتحادی ممالک اپنی شکست کا ذمہ دار پاکستانی فوج کو سمجھتے ہیں اورشکست کا بدلہ لینے کیلئے وطن عزیز پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بندیاں کر رہے ہیں۔علیحدگی کی تحریکوں کو منظم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ ہم نے اللہ کے فضل و کرم سے دشمنان اسلام کی ان سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے اپنی ریلیف سرگرمیوں کا سلسلہ ملک کے کونے کونے میں پھیلا دیا ہے
    حافظ محمد سعید
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    امریکہ نے پاکستان سے انتقام لینے کے لیے بھارت کو افغانستان میں بٹھایا ،حافظ سعید
    13 جولائی 2014

    اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر)جماعة الدعوة پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا کہ پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی ، امریکہ کا ہدف افغانستان نہیں بلکہ ایٹمی پاکستان تھا ، امریکہ نے پاکستان سے انتقام لینے کے لیے بھارت کوافغانستان میں بٹھایا،اسرائیل کو ظلم سے روکنے کے لیے جہاد کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے ، جو گولی پاکستا ن میں چلے گی اس کا فائدہ امریکہ و ہندوستان کو ہو گا۔ فلسطینی سیاست کرنے کی بجائے افغانوں کی طرح میدان میں نکلیں،میڈیا کو اسلامی اور پاکستانی کی حیثیت سے دفاع کا کردار ادا کرنا ہے، میڈیا ، سیاستدان ،دینی جماعتوں اور عوام نے مل کر پاکستان بچانا ہے ، پاکستانی میڈیا اسلام کا میڈیا ہے ، میڈیا اگر فیصلہ کر لے کہ ملک اور اسلام کا دفاع کرنا ہے تو اللہ میڈیا سے یہ کام لے گا ، پاکستان عالم اسلام کی قیادت کرنے والی ملک بن سکتا ہے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز انہوں نے سینئر صحافیوں ، اینکر پرسن اور کالم نگاروں کے اعزاز میں دئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا حافظ محمد سعید نے کہا کہ یہ اللہ کا احسان ہے کہ فوج ، حکومت اور عوام سب ایک پیج پر ہیں ایسا صرف ایک معاملے میں نہیں بلکہ ہر معامعاملے میں ایک ہونا چاہیے ،امریکہ نے ہم پر جنگ مسلط کی ، ڈرون حملوں کے نتیجہ میں خود کش حملے شروع ہو گئے اور ملک میدان جنگ بن گیا بلوچستان خیبر اور اسلام آباد میں دہشت گردی ہوئی پاکستان امریکہ کو خلیج سے نکالنے کے لیے پاکستان متبادل دفاعی نظام تیار کر سکتا ہے اسی لیے امریکہ کا نشانہ افغانستان نہیں بلکہ ایٹمی پاکستان تھا ، بھارت کے پراپیگنڈہ کی وجہ سے مغرب اور امریکہ کی نظر میں اصل مسئلہ پاکستان ہے ، اس دور کا سب سے بڑا واقعہ نیٹو اور امریکہ کا افغانستان میں ناکام ہونا ہے ماضی میں صلیبی جنگ ہوتی تھی لیکن اس جنب میں صیلیبیوں کے ساتھ ساتھ ہندو سمیت سب مل کر آئے تھے امریکہ نے شروع سے ہی بھارت سے رابطے رکھے اور پاکستان کی سر زمین کواستعمال کیا اور اب یہ پاکستان کو شکست کا ذمہ دار اقر دھوکا دینے والے قرار دے رہے ہیں امریکہ افغانستان میں اپنی افواج کی جگہ بھارت کی فوج کو تعینات کر رہا ہے امریکہ نے بھار ت کو افغانستان میں بٹھایا ہی پاکستان سے انتقام لینے کے لیے ہے لیکن امریکہ و بھارت کی خواہشات کے برعکس نتیجے مل رہے ہیں حافظ سعید نے کہا کہ وزیر اعظم ترقیاتی کام کر رہے ہیں یہ خوش آئند ہے لیکن جب تک دفاع مضبوط نہیں سرحدیں محفوظ نہیں ہیں اور اس وقت تک ہم ترقی بھی نہیں کر سکتے کیونکہ پاکستان میں ہونے والا ایک دھماکہ ملک کو کئی سال پیچھے لے جاتا ہے انہوں نے کہا کہ آپریشن کے بعد حالات یکسر مختلف ہوں گے پاکستان میں جنگ وہ جیتے گا جو فرقہ واریت کی آگ بجھا کر سب کو یکجا و متحدہ کر سکے گا ۔ہمارے حکمرانوں کی غلطیاں بہت بڑی ہیں لیکن اللہ کی رحمت اس سے بھی بڑی ہے رمضان المبار ک میں اللہ نے خصوصی رحمت کی ہے۔
     
  3. حسن ہاشمی

    حسن ہاشمی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 25, 2009
    پیغامات:
    63
    حاٍفظ صاحب کو یہ خبر کسی نے دی ہے ؟ کیا امریکہ پاکستان کا دوست ہے کہ حافظ صاحب کو ’بھارت‘ ہی ہر جگہ مسئلہ نظر آتا ہے
     
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    اچھا نکتہ ہے. حافظ صاحب سے پوچھ کر بتا دیں..
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. Fawad

    Fawad -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2007
    پیغامات:
    954


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    اگر امريکہ کا مقصد پاکستان کو کمزور کرنا ہے تو پچھلی کئ دہايوں سے امريکہ پاکستان کو امداد دينے والا سب سے بڑا ملک کيوں ہے؟


    ايک طرف تو امريکہ پر الزام لگايا جاتا ہے کہ وہ پاکستان کو کمزور کر کے اس کے ايٹمی اساسوں پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ليکن يہ نظرانداز کر ديا جاتا ہے کہ جو چيز پاکستان کو کمزور کر رہی ہے وہ دہشت گردی اور اس کے نتيجے ميں پيدا ہونے والی بے چينی کی فضا ہے نا کہ امريکی حکومت جو کہ اب تک حکومت پاکستان کو دہشت گردی کے خاتمے کے ليے کئ ملين ڈالرز کی امداد دے چکی ہے۔ اگر امريکہ کا مقصد پاکستان کو کمزور کرنا ہوتا تو اس کے ليے دہشت گردوں کی کاروائياں ہی کافی تھيں، امريکہ کو پاکستان کی مدد کے ضمن ميں اپنے کئ بلين ڈالرز ضائع کرنے کی کيا ضرورت تھی۔


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    [​IMG]
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں