آپریشن ضرب عضب : عوامی و سیاسی حلقوں کی آراء

اہل الحدیث نے 'خبریں' میں ‏جولائی 10, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,050
    آج پاکستان کی بقا کے لئے پاک فوج کا ساتھ دینے کا وقت ہے : حافظ سعید
    10 جولائی 2014 (23:27)


    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت الدعوة کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کی بقا کے لئے پاک فوج کا ساتھ دینے کا وقت ہے، شمالی وزیرستان میں آپریشن وہاں کے لوگوں کا دل جیتنے کا بھی آپریشن ہے ۔حافظ محمد سعید نے شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئی ڈی پیز نے امریکی امداد ٹھکرا کر اس مشکل گھڑی میں پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہونے کو ترجیح دی ہے، آج سیاست اور ذاتی مفادات کی بجائے ملک کی بقا کے لئے پاک فوج کے ساتھ کھڑا رہنے کا وقت ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے کراچی شہدا ہال میں ضرب عضب کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعید کا کہنا تھا کہ ایک ہزار سالہ تاریخ کا سب سے بڑا واقعہ یہ ہے کہ امریکہ اور نیٹو افواج کو اس خطے میں شکست کھانا پڑی، اس بار بھی وہ ناکام ہوا ہے اور اپنی اس ہار کا ذمہ دار پاک فوج کو قرار دے کر پاکستان سے انتقام لینا چاہتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,919

    اے طائر لاہوتی اس رزق سے موت اچھی . ۔۔۔۔ : /
     
  3. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,050
    براہ کرم اپنی بات کھل کر کہیں!!!

    کیا آپ کے نزدیک جماعت الدعوۃ کی جانب سے پاسکتانی فوج کی حمایت کا اعلان غلط بات ہے؟
     
  4. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,050
    شمالی وزیرستان میں آپریشن کے بعد ملک میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوگی : حافظ سعید
    13 جولائی 2014 (00:14)

    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان آپریشن کامیابی سے جاری ہے، آپریشن ضرب عضب کے بعد پاکستان کے حالات مختلف ہوں گے۔حافظ سعید نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب آنے والوں برسوں میں ملکی اندرونی سیکورٹی کی صورتحال کے حوالے سے انتہائی اہم ہے ، تیرہ سال پہلے جو جنگ اس خطے میں شروع کی گئی وہ اپنے اختتام کو پہنچ رہی ہے۔ انہوں نے امریکہ بھارت تعلقات کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔اسلام آباد میں صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پران کا کہنا تھا کہ ہندووں نے خطے کے فساد سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی، گزشتہ دنوں پچیس ہزارسے زائد بھارتی فوج افغانستان داخل ہوئی، امریکہ نے مغربی سرحدوں پر بھارت کو پاکستان سے انتقام لینے کیلئے بٹھایا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں