پاکستان میں مطالعۂ قرآن کی صورتِ حال

عفراء نے 'ميرى درس گاہ' میں ‏اگست 28, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
    پاکستان میں مطالعۂ قرآن کی صورتِ حال
    معاصر مسلم دنیا میں اسلام کے احیا وتجدید کے لیے ہونے والی کوششوں کے نتیجے میں امت میں بالعموم رجوع الی القرآن کی ایک تحریک پائی جاتی ہے۔ اس کے اثرات ومظاہر کا مشاہدہ جہاں باقی دنیا میں کیا جا سکتا ہے وہاں وطن عزیز پاکستان میں بھی اس کی متنوع الابعاد صورتیں، قرآنی مطالعات کا ذوق رکھنے والوں کے لیے دل چسپی کا سامان ہیں۔مدارس، جامعات، معاہد ، دروسِ قرآن کے حلقے، جدیدوسائلِ ابلاغ کے ذریعے پیامِ قرآنی کی اشاعت…وہ مختلف صورتیں ہیں جو خدمتِ قرآن کی نمایاں علامات سمجھی جاتی ہیں۔

    اس رجحان کی اہمیت کے سبب ادارہ تحقیقاتِ اسلامی نے ماضی میں ’’برصغیر میں مطالعۂ قرآن‘‘ کے عنوان سے ایک کانفرنس منعقد کی تھی، جس کے اہم مقالے شائع ہو چکے ہیں۔اس کانفرنس میں ارتکاز اس خطے میں قرآنی مطالعات کے حوالے سے ہونے والے علمی کام پر تھا۔اسی کے تسلسل میں ادارے نے ’’پاکستان میں مطالعۂ قرآن کی صورتِ حال‘‘ کے عنوان پر11- 13 نومبر 2014ء کو ایک کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے یہ طے پایا ہے کہ مذکورہ بالا میدانوں میں جاری قرآنی خدمات کے حوالے سے ان سے متعلقہ شخصیات، علمی مقالات کی شکل میں جائزہ، تجزیہ، تنقید وغیرہ پیش کریں تاکہ موجودہ صورت حال سے شناسائی کے علاوہ ان میدانوں میں مزید بہتری ، اقدامات اورمستقبل کی منصوبہ بندیوں کے بارے میں ایک لائحۂ عمل پیش کیا جاسکے۔

    ادارے نے اس کا نفرنس کے مندرجہ ذیل محاور و ذیلی عناوین تجویز کیے ہیں:

    1. نصاب اور مراحلِ تعلیم
      • دینی مدارس کا نصاب
      • عصری اداروں کا نصاب
      • دورہ ہائے قرآنی
      • قرآنی کورسز
    2. مناہج و طُرُق/ وسائلِ ابلاغ
      • تدریس، تحفیظ
      • میڈیا کے ذریعے قرآنی تدریس
    3. دعوتی و اصلاحی مساعی
      • دروسِ قرآن کے حلقے
      • اجتماعی مطالعۂ قرآن کی نشستیں
      • تحریکات
    4. علمی و تحقیقی کام
      • مجلات کے قرآن نمبرز
      • مطالعۂ قرآن پر تحقیقی کتابیںاور تراجم
      • تراجم ِ قرآن
    5. مشکلات، رکاوٹیں اور حل
      • قرآن اورنصابِ تعلیم : گذشتہ تجربات
      • قرآنی تخصصات کی ضرورت
      • مدرسینِ قرآن کی تربیت
      • معاشرے اور تعلیماتِ قرآنی میں بعد :وجوہ اور حل
    6. ادارے اور افراد
      • حکومتی اور نجی اداروں کی خدمات
      • قرآنی مکاتب/ اسکولز/ اکیڈمیاں
      • انفرادی خدمات
    7. خواتین میں فہمِ قرآن کا فروغ
      • ماضی اور حالیہ تجربات
      • طرقِ تدریس
      • مشکلات
    کانفرنس کے اہداف:

    1. قرآنِ کریم کی تعلیم وتدریس کی کاوشوں سے آگاہی اور جائزہ
    2. قرآنی خدمات کے سلسلے میں مشکلات کا جائزہ اور ان کے ازالے کی کوشش
    3. قرآنی خدمات سے متعلقہ افراد اور اداروں کو باہمی تبادلۂ خیال اور مشکلات کے حل کے لیے موقع فراہم کرنا
    4. مختلف میدانوں میں قرآنی خدمات سے وابستہ افراد کے لیے باہم استفادے کاپلیٹ فارم مہیا کرنا
    5. خدمتِ قرآن کے لیے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنا
    مقالات کے خلاصہ جات بھیجنے کی آخری تاریخ:24 اگست 2014ء

    مقالات بھیجنے کی آخری تاریخ: 15 اکتوبر 2014ء
    رابطہ: http://www.iiu.edu.pk/index.php?page_id=15931
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    اتنے سارے عناوین ـ پھر تو کافی مقالات موصول ہونے کی توقع ہے ـ
     
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاک اللہ خیرا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    کانفرنس کی رجسٹریشن جاری ہے۔ اور کانفرنس شروع ہونے تک جاری رہے گی ان شاء اللہ۔
    تفصیلات کے لیے دی گئی تصویر ملاحظہ ہو۔
    [​IMG]
     
  5. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    جزاك الله خيرا
    بهت عمده.دعا هے كه يه كانفرنس قرآني تعليمات كو عام كرني ميں ممد و معاون ثابت هو.آمين.
     
  6. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    آمین یا رب العالمین
    جزاک اللہ خیرا
     
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاک اللہ خیرا عفراء
    ادارہ تحقیقات اسلامی نے اپنا فرض ادا کر دیا، شرکاء توقع سے کم تھے۔ اس کے علاوہ شرکاء میں کانفرنس کے ہدف 4 اور 5 کے متعلق جذبہ کم تھا ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    وایاک
    واقعی۔ میرا بھی یہی خیال ہے۔
    البتہ کانفرنس کی اختتامی سفارشات اور خلاصہ سننے سے رہ گیا جس کا قدرے افسوس ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    میرا خیال ہے کہ یہ کانفرنس شاید ایسے نہ ہو کہ گفتند، نشستند، برخاستند
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں