مغربی طرز کے پیشاب خانے اور بیت الخلاء

زبیراحمد نے 'اسلامی متفرقات' میں ‏ستمبر 10, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    آج کل شاپنگ مال، ہسپتال وغیرہ میں کچھ اس نوعیت کے پیشاب خانے بن رہے ہیں کہ جن میں بہرِحال آدمی کوکھڑے ہوکر ہی پیشاب کرنا پڑتا ہے؛ یہی حال بیت الخلاء کا ہے، اس کی ہیئت کرسی پربیٹھنے کی طرح ہوتی ہے، یہ دونوں طریقے خلافِ سنت ہے، اس لیے کہ کھڑے ہوکر پیشاب کرنے سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قضا ئے حاجت کے لیے کسی قدر بائیں پاؤں پرسہارا لینے کا حکم دیا ہے وہ اس ہیئت میں حاصل نہ ہوگا؛ اِس لیے ظاہر ہے کہ یہ صورتیں مسنون طریقے کے خلاف ہیں؛ البتہ عذر کی حالت میں یاجہاں پیشاب کرنے میں چھینٹیں نا پڑنےکا اندیشہ ہوتو کوئی حرج نہیں، واضح رہے کہ طبی اور طبعی ہردولحاظ سے پیشاب وپاخانے سے فراغت کے لیے جس ہیئت میں بیٹھنا ہمارے یہاں رائج ہے وہ زیادہ مناسب اور فطری ہے۔
    (ملخص جدید فقہی مسائل:۱/۸۳)

    1
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں