اسرائیل کےخفیہ فوجی دستے کا فلسطینیوں کے خلاف جنگ سے انکار

توریالی نے 'خبریں' میں ‏ستمبر 13, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. توریالی

    توریالی -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏فروری 23, 2014
    پیغامات:
    434
    اسرائیل کےخفیہ فوجی دستے کا فلسطینیوں کے خلاف جنگ سے انکار

    اسرائیلی فوج کے ایک خاص خفیہ فوجی دستے کے درجنوں فوجیوں نے علی الاعلان، فلسطین میں فوجی خدمات فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔

    اسرائیلی افواج کے جاسوسی کے ایک خاص خفیہ دستے کے درجنوں سابقہ اور حاضر فوجیوں نے مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں فلسطینیوں کے ساتھ بد سلوکی کی مذمت کر دی ہے۔

    اسرائیلی افواج کے 43 ریزرو فوجیوں نے جمعرات کے روز اسرائیل کے وزیر اعظم، اسرائیلی افواج کے سربراہ ،خفیہ ادارے کے سربراہ کے نام ایک کھلے خط میں فلسطینیوں کے ساتھ نا مناسب سلوک کی مذمت کا اظہار کیا ہے اور مذمت پر مبنی اس کھلے خط کو ذرائع ابلاغ کے نمائندوں میں بھی تقسیم کیا ہے۔

    اسرائیلی فوجیوں نے اپنے کھلے خط میں لکھا ہے کہ ’’ہم ! یونٹ 8200 کے تجربہ کار سابقہ اور حاضر فوجی، فلسطینیوں کے خلاف کاروائیوں میں حصہ نہ لینے اور ان [فلسطینیوں] کے خلاف مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی فوج کے کنٹرول کو مزید گہرا کرنے کے لیے آلۂ کار بننے سے انکار کا اعلان کرتے ہیں‘‘۔

    ’’ تشدد کی کاروائیوں میں حصہ لینے اور نہ لینے والوں میں کسی قسم کا امتیاز نہیں برتا جاتا، لہٰذا ہمارا ضمیر ایسے نظام کو جاری رکھنے کے لیے خدمات کی فراہمی کو جاری رکھنے کی اجازت نہیں دیتا۔

    اسرائیلی فوجیوں نے اپنے خط میں انسانی حقوق کی پامالی اور فلسطینیوں کی روزمرہ زندگی میں تعطل پر اپنے گہرے احساس کا اظہار کیا ہے۔

    اسرائیلی فوجیوں نے اپنے خط میں واضح کر دیا ہے کہ وہ کسی ایسی کاروائی میں حصہ نہیں لیں گے جس سے معصوم لوگوں کو ضرر پہنچتا ہواوراپنے تمام ہم پیشہ فوجیوں سے اپنے مقصد میں شامل ہو کر اپنی آواز بلند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    خط میں لکھا گیا ہے کہ ،’’ ہم ، خفیہ محکمے میں خدمات سرنجام دینے والے حاضر اور مستقبل کے فوجی ملازمین اور اسرائیل کے تمام شہریوں سے ظلم کے خلاف آواز اٹھانے اور اور ظلم کے خاتمے کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    ایک فوجی نے چینل 10ٹی وی کو بتایا کہ وہ محسوس کرتا ہے کہ اس کے کام کے بیشتر حصے پر سیاسی مقاصد اثر انداز ہیں جنکا مقصد مغربی کنارے پر اسرائیل کی گرفت مضبوط کرنا ہے نہ کہ امن و امان کی صورتحال قائم کرنا۔

    اسرائیلی فوجیوں کا یہ خط غزہ کی پٹی میں فلسطینی جنگوؤں کے خلاف شدید اسرائیلی حملے کے تیسرے ہفتے سے ذرا قبل شائع کیا گیا تھا جس میں 2,200 سے زیادہ لوگ مارے گئے جن میں بہت سے عام شہری تھے۔

    فوجی یونٹ 8200 اسرائیل کی سب سے بہترین اور کامیاب فوجی یونٹ ہے جس کام جاسوسی اورمواصلات کی نگرانی کے علاوہ اسرائیل کی شہری خفیہ محکمے کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرنا ہے۔

    یونٹ کے ایک سابقہ کمانڈر جنرل حانان گیفن نے خط کے مصنفین پر اعتماد کو شدید مجروح کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

    جمعہ کے روز سابقہ یونٹ کمانڈر حانان گیفن نے خط اور اس کے مصنفین کے حوالے سے کہا کہ اگر یہ سچ ہے اور میں حاضر یونٹ کمانڈر ہوتا تو ان [خط کے مصنفین]کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرتا ، ان کے لیے قید کی سزا کا مطالبہ کر تا اور انہیں یونٹ سے نکال دیتا۔

    الجزیرہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    شیئرنگ کا شکریہ
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں