اقبال اقبال کے نام پر ۔۔۔

عائشہ نے 'مجلسِ اقبال' میں ‏ستمبر 13, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    چند دن قبل اقبال کے نام پر چلنے والے ایک بین الاقوامی "تحقیقی" ادارے کی لائبریری میں جانے کا اتفاق ہوا۔ استقبالیہ (ریسپشن) پر کلام اقبال کے خوب صورت (لیکن رنگ برنگے بلکہ نیلے پیلے) فریم لگے دیکھے۔ ایک شعر یوں رقم تھا:

    حسنِ کردار سے نورِ مجسم ہو جا
    کہ ابلیس بھی تجھے دیکھے تو مسلماں ہو جائے
    کونے میں شاعر کا نام انگریزی میں علامہ اقبال درج تھا گویا شعر کو اردو میں درج کرنے سے ادارے کی بین الاقوامی شان میں جو کمی آئی تھی اسے لاطینی حروف کے بگھار سے مٹایا گیا ہو۔ اس ایک فریم کو دیکھ کر ادارے کی حالت زار کا اجمالی اندازہ ہو سکتا ہے ۔ اگر سوشل میڈیا پر اس طرح کے اشعار اقبال کے ہیش ٹیگ یا ہینڈل کے ساتھ شئیر ہوں تو سمجھ آتا ہے کہ عوام کی علمی حالت کا سب کو اندازہ ہے لیکن یہ کسی المیے سے کم نہیں کہ اقبال کے نام پر بننے اور امداد لینے والے تحقیقی اداروں میں بھی کلام اقبال سے یہ سلوک ہو رہا ہو، جب کہ شہر میں اہل علم کا کوئی قحط نہیں۔
    افسوس کی بات یہ ہے کہ جنہیں سنی سنائی پر چلنے کی بجائے تحقیق کر لینے کا حکم دیا گیا ہے، نجانے کس کے افکار اور الفاظ کو کس سے منسوب کر دیتے ہیں۔ اس عبرت ناک صورت حال کی ایک وجہ یہ ہے کہ بعض لوگ بلا سند اشعار کو خوب صورت فریم میں سجا کر نیٹ پر اپ لوڈ کر دیتے ہیں اور کچھ دوسرے اصل کتاب کے مطالعے کی زحمت کرنے کی بجائے اسی گرافک یا فریم کا پرنٹ آؤٹ نکلوا کر سجا لیتے ہیں۔ اس صورت حال کو دیکھ کر مجھے اپنی اردو کی استانیاں یاد آ جاتی ہیں جو کسی ایک شاعر کا شعر دوسرے سے منسوب کرنے کا جرم کسی صورت معاف نہیں کرتی تھیں۔ کتنی ایمان داری سے ہمیں تعلیم دیتی تھیں وہ؟ شاید اسی وجہ سے وہ تحقیقی اداروں کی سربراہ نہ بن سکیں۔
    میرے خیال میں مطالعے اور تحقیق کے اس زوال کا ذمہ دار انٹرنیٹ یا کمپیوٹر کوٹھہرانا کسی صورت درست نہیں۔ دنیا اسی کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کا سلیقے سے استعمال کر کے ترقی کر رہی ہے ۔ ہمارے بعض لوگوں میں ٹھہراؤ، تحمل اور گہرائی کی کمی ہے جو بغیر محنت کیے شہرت اور رتبے چاہتے ہیں لیکن آپا دھاپی کر کے مناصب پر قبضہ تو کیا جا سکتا ہے ان کا حق ادا نہیں کیا جا سکتا۔ علم کی دنیا میں نقلی سکہ چل ہی نہیں سکتا ، اور جن قوموں کی ساری نقدی کھوٹی ہو ان کا دنیا میں کیا مقام ہو گا؟ کاش کہ ہم بحیثیت قوم اپنا مزاج بدلیں اور اپنی حالت کا حقیقت پسندی سے جائزہ لے کر خامیوں کو دور کریں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    ہنسی آتی ہے مجھے حسرت انسان پر
    گناہ کرتا ہے خود، لعنت بھیجتا ہے شیطان پر

    یہ شعر اور ایسے کئی اشعار شعری قواعد کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ان تحقیقی اداروں کا منہ چڑا رہے ہیں، کجا یہ کہ مذکورہ تحقیقی ادارے ایسے اشعار کی اصلیت سامنے لائیں وہ خود ان نئے نویلے شعراء کے ٹیسٹ فائرز کا شکار ہو کر کلام اقبال کے خلاف اس سازش میں شریک کار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
     
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    یہ شعر بالکل درست تو کوئی ماہر ہی بتا سکتا ہے لیکن یہ کچھ یوں تھا کہ
    کیا ہنسی آتی ہے مجھ کو حضرت انسان پر
    فعل بد خود کرے، لعنت کرے شیطان پر
    البتہ یہ بھی اقبال کا شعر نہیں ۔ کسی دوسرے اردو شاعر کا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    :rolleyes::rolleyes::rolleyes::rolleyes:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    یا اللہ رحم !
    لیکن ان محترم پروفیسر کا شعبہ اردو زبان وادب نہیں، صحافت ہے اس لیے سہو ممکن ہے ۔
     
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    یہ حیدرآباد میں کون سی اردو یونیورسٹی ہے؟
     
  7. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    یہ حیدرآباد انڈیا والا ہے۔
     
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اقبال ہمارے قومی شاعر ہیں، ان کے نہیں۔ شاید اسی لیے۔۔۔
     
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    غالب:
    زاہد شراب پینے دے مسجد میں میٹھ کر
    یا وہ جگہ بتا جہاں خدا نہیں
    اقبال:
    مسجد خدا کا گھر ہے پینے کی جگہ نہیں
    کافر کے دل میں جا وہاں خدا نہیں
    فراز:
    کافر کے دل سے آیا ہوں میں یہ دیکھ کر
    خدا موجود ہے وہاں ، اسے پتا نہیں ۔۔۔۔
    یہ سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہے کسی نے بیک وقت تین شاعروں کو نشانہ بنایا ہے۔
    http://urdumajlis.net/index.php?threads/غالب-،-اقبال-اور-فراز.10787/
     
  10. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    یعنی کھلم کھلا ادبی دہشت گردی

    کیا کوئ قانون اس دہشت گردی کے خلاف بھی موجود ہے کہ نہیں؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  11. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    اب اس بیاض میں وصی شاہ اور ساقی فاروقی کا اضافہ ہو چکا ہے:4
    وصی:
    خدا تو موجود ہے دنیا میں ہر جگہ
    تو جنت میں جا وہاں پینا منع نہیں

    ساقی:
    پیتا ہوں میں غم بھلانے کے لئے ساقی
    جنت میں کون سا غم ہے اس لئے وہاں پینے کا مزا نہیں

    اور حسب روایت ڈیزائنر خواتین و حضرات اسے مشق ستم بنائے ہوئے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  12. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    بہرحال بات چونکہ اقبال پر ہو رہی ہے تو موضوع پر رہتے ہوئے ایک دلچسپ چیز اور بھی اقبال کے بارے میں بڑے جوش و خروش سے شیئر کی جاتی ہے:

    آپ خود ہی دیکھیں:

    [​IMG]
    اب اللہ بہتر جانتا ہے کہ بکری کا چارہ وغیرہ کن پیسوں سے آتا ہوگا؟
     
  13. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    اور یہ شعر تو میں بھی سکول کے زمانے میں علامہ اقبال کے موضوع پر تقریر کرتے ہوئے پڑھا کرتا تھا :ROFLMAO:

    اقبال میرے نام کی تاثیر دیکھنا
    جس کے ساتھ ہوں میں اسے ممکن نہیں شکست
     
  14. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    کیا یہ دونوں شاعر بھی گزر گئے ہیں جو ان سے یہ سلوک ہو رہا ہے ۔
     
  15. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اقبال سے منسوب کیے گئے چند اشعار

    عشق قاتل سے بھی مقتول سے ہمدردی بھی
    یہ بتاکس سے محبت کی جزا مانگے گا
    سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانہ بھی
    حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟
    (اقبال)

    حد ہے !
     
    Last edited: ‏اکتوبر، 5, 2014
  16. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    تم حیا و شریعت کے تقاضوں کی بات کرتے ہو
    ہم نے ننگے جسموں کو ملبوس حیا دیکھا ہے
    دیکھے ہیں ہم نے احرام میں لپٹے کئی ابلیس
    ہم نے کئی بار مہ خانے میں خدا دیکھا ہے


    انا للہ و انا الیہ راجعون!
     
  17. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    لا حول ولا قوۃ الا باللہ شیطانی شاعری ہے یہ تو
     
  18. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    بدقسمتی سے یہ بھی اقبال سے منسوب کی جاتی ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  19. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    چهوڑئے شاہ جی اقبال کے نام پر ان بے اقبالیوں کو. اقبال کا کوئی اچھا سا شعر شئر کر دیجئے
     
  20. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    محترم بھائی تھریڈ کے موضوع کے مطابق یہاں پر غیر اقبالی اشعار ہی پیش کئے جا سکتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔
    ویسے ایک خوبصورت شعر پیش خدمت ہے، یہ شعر بھی اقبال کا نہیں ہے لیکن مشہور اقبال کے نام سے ہی ہے:

    تندئ بادِ مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
    یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لئے
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں