ایام بیض کے نفلی روزوں کی یاد دہانی -- محرم الحرام

عائشہ نے 'ماہِ محرم الحرام' میں ‏نومبر 7, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ​
    ابوھریرہ رضي اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
    ( رمضان المبارک کے روزوں کے بعد افضل ترین روزے محرم کے مہینہ کے رروزے ہیں ، اورفرضی نماز کے بعد افضل ترین نماز رات کی نماز ہے ) صحیح مسلم حدیث نمبر ( 1163 ) ۔
    محرم الحرام میں نفلی روزے رکھنے والے خوش نصیبوں کے لیے ایک اور سنہری موقع ایام بیض کے روزے ہیں۔ ایام بیض ہر قمری مہینے کی ۱۳ ، ۱۴، ۱۵ تاریخ کو کہتے ہیں ۔ رسول اللہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ان تاریخوں میں نفلی روزے رکھا کرتے تھے اور اپنے ساتھیوں کو ان روزوں کو رکھنے کا حکم دیتے تھے ۔ حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :" صوم ثلاثة أيام من كل شهر صوم الدهر كله‏"‏ ۔ہر مہینے میں ان تین روزوں کا اجر ایسا ہے جیسے کوئی ہمیشہ روزے رکھے ۔ متفق عليه محرم الحرام میں ان روزوں کی اہمیت اس لیے بڑھ جاتی ہے کہ یہ رمضان کے بعد افضل ترین روزوں کا مہینہ ہے۔
    اگر آپ خود یہ نفلی روزے نہیں رکھ سکتے تو دوسروں کو یاد کروائیں کہ نیکی کے بارے میں بتانے والے کو بھی عمل کرنے والے کا اجر ملتا ہے ۔
    اللہ سبحانہ و تعالی ہمیں اپنے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنے والے ان لوگوں میں شامل فرما لے جو اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں پر عمل کرنے والے اور ان کو رواج دینے والے ہیں ، اور ہمارے تمام نیک اعمال قبول فرما لے۔ اللہ تعالی ہمیں ثابت قدم رکھے اور ہمارے دل دین پر مضبوطی سے جما دے کہ شیطانوں کی دی ہوئی کوئی تکلیف، تمسخر، استہزاء ہمیں نیکی کی راہ سے دور نہ کر سکے۔ اپنی نیک دعاؤں میں ان مسلم امہ خصوصا دین حق کی خاطر آزمائشوں میں مبتلا ساتھیوں کو یاد رکھیے۔
    والسلام
    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    جزاک اللہ خیرا وبارك اللہ فیک
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,568
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    حرم شریف میں ایام بیض کا افطار دسترخوان
    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    محرم کے ایام بیض گزر رہے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں