چین سنکیانگ: عوامی مقامات پر حجاب پر پابندی کے بارے میں غور

عائشہ نے 'اسلام اور معاصر دنیا' میں ‏دسمبر 11, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    چین کی مغربی ریاست سنکیانگ کے دارالحکومت ارومچی کی انتظامیہ اسلامی انتہاپسندی روکنے کے لیے عوامی مقامات پر حجاب پر پابندی عائد کرنے کا سوچ رہی ہے۔چین کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ارومچی کے حکام نے اس پابندی کے حق میں ووٹ دیا ہے۔اویغور نسل سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کے لباس کے خلاف چینی حکام کا یہ تازہ ترین اقدام ہے۔
    چینی حکومت علاقے میں پچھلے دو برسوں کے دوران پرتشدد واقعات میں سینکڑوں لوگوں کی ہلاکتوں کا الزام خطے کے علیحدگی پسندوں پر عائد کرتی ہے جبکہ اویغور کارکنوں کا کہنا ہے کہ حکومتی مظالم اور ثقافتی عدم برداشت اس تنازعے کی اصل وجوہات ہیں۔ارومچی کی قانون سازی سے متعلق سٹینڈنگ کمیٹی نے بدھ کو یہ قانون منظور کیا ہے تاہم اس پر عمل درآمد کے لیے علاقائی سطح پر توثیق کی ضرورت ہے۔حکام نے حجاب پر پابندی کی وضاحت نہیں کی ہے۔دوسری جانب حکام داڑھی رکھنے والے افراد اور برقع اوڑھنے والی خواتین کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ ان کا موقف ہے کہ اس سے مذہبی انتہاپسندی کا اظہار ہوتا ہے۔

    اس اقدام کے مخالفین کا کہنا ہے کہ داڑھی اور برقعے سے مذہبی انتہا پسندی کا اظہار نہیں ہوتا اور یہ ایوغوروں کی اقلیت کی ثقافت کا انتخاب ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسے سخت اقدامات سے ایوغور عوام طیش میں آ سکتے ہیں۔

    گذشتہ ہفتے سنکیانگ کے شمالی شہر کارامے میں یہ اعلان کیا گیا تھا کہ داڑھی رکھنے والے نوجوانوں اور برقع پہننے والی خواتین کو پبلک بسوں میں سوار نہیں ہونے دیا جائے گا۔حکام نے ’بیوٹی پروجیکٹ‘ کے نام سے ایک علیحدہ مہم میں برقعے اور ماسک پر پابندی عائد کر دی تھی۔
    حکام نے ایوغور خواتین سے درخواست کی تھی کہ وہ اپنے چہروں کو مکمل طور پر لپیٹنے کی بجائے اپنے سروں کو سکارف کے ذریعے کانوں کے پیچھے سے لپیٹیں۔
    http://www.bbc.co.uk/urdu/regional/2014/12/141211_china_veiled_robe_banned_rwa

    سبحان اللہ پتہ نہیں چین کے ایغور مسلم ابھی کتنی صعوبتیں برداشت کریں گے۔ ان کی قربانیوں کی تاریخ پہلے ہی بہت طویل ہے۔
    پاکستان میں موجود چینی طالبات میں سے نسبتا ماڈرن طالبات اسی طرح سکارف پہنتی ہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  2. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    توبہ توبہ، بیوٹی پراجیکٹ اور پردے سے بائکاٹ۔۔۔۔ حد ہوگئی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  3. عبدہ

    عبدہ -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 1, 2013
    پیغامات:
    46
    الحمد للہ اللہ کا شکر ہے کہ ہم یہاں جمہوریت جیسے شرکیہ نظام کے باوجود اس طرح کی پابندیوں سے محفوظ ہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    الحمد للہ ۔ اس کا مطلب ہے کہ پاکستان میں مکمل جمہوری نظام کو قائم کرنے کی کوشش بھی کامیاب نا ہو سکیں ۔یعنی پاکستانی جمہوریت مکمل شرکیہ یا کفریہ نہیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. Faraz

    Faraz ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2012
    پیغامات:
    149
    یہاں جمہوریت کے نام کے ساتھ 'اسلامی' جو لگا ہے
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں