میں ان کو کیا کہوں؟

جاسم منیر نے 'مضامين ، كالم ، تجزئیے' میں ‏دسمبر 19, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

Tags:
  1. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    السلام علیکم
    ایک مرتبہ ایک ویڈیو دیھکنے کا اتفاق ہوا کہ ایک بھوکہ چیتا ایک حاملہ بندریا کو دبوچتا ہے اور اسی وقت جب وہ اسے گردن میں دبوچ کر درخت پر لے جا رہا ہوتا ہے تو وہ بندریا اپنے بچے کو جنم دے دیتی ہے اور خود دم توڑ دیتی ہے۔ چیتا یہ منظر دیکھ کر اس مردہ بندریا کو اسی وقت چھوڑ کر اس نومولود بچے کی حفاظت میں لگ جاتا ہے۔ اور اس کا ایسے خیال رکھنے لگتا ہے کہ گویا اس کی ماں ہے۔ وہ بھوکا ہونے کے باوجود بندریا کو نہیں کھاتا۔
    پشاور واقعے کے بعد میں یہ سوچتا جا رہا ہوں کہ بچوں کو بربریت سے مارنے والوں کی درندگی کا کیا عالم ہو گا؟ ایک خون خوار درندہ بھوکا ہونے کے باوجود بچے کو دیکھ کر اپنی درندگی بھول گیا اور یہاں میں ان درندوں کے لیے درندہ کا لفظ بھی استعمال کرنے سے قاصر ہوں ہوں۔ میں انہیں کیا کہوں؟ ان لوگوں کی ایسی تربیت کرنے والوں کو کیا کہوں؟ ان کے لیے مسلمان اور انسان کا لفظ استعمال کرنا تو دور کی بات ، یہ تو درندگی میں بھی اتنے بڑھ گئے کہ مثال نہیں ملتی۔
    اللہ تعالی ان بچوں کے والدین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ہمارے ملک پاکستان اور امت مسلمہ کی حفاظت فرمائے ۔ ان جاہل خوارجیوں کی پکڑ کرے اور ہمیں بھی توفیق دے کہ ہم ان درندہ صفت جاہلوں کے خلاف علم جہاد بلند کریں ۔ آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
  2. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    جزاک اللہ خیرا
    جانوروں میں ہمدردی پائی جاتی ہے پتہ نہیں کیوں انسان اتنے بے رحم ہوگئے
    اس ویڈیو کو میں نے بھی دیکھا ہے ایک اور ویڈیو میں مچھلیاں پانی کے بغیر تڑپ رہی تھیں ایک کتا جو وہاں کھڑا تھا اسے وہ منظر دیکھا نہیں گیا اور اس نے اپنی زبان سے پانی ان تڑپتی مچھلیوں پر ڈالنے لگا۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں