سوشل میڈیا پر افواہیں ، دہشت گردی سے متعلق سعودی موقف کی وضاحت

اہل الحدیث نے 'خبریں' میں ‏دسمبر 25, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,050
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) سعودی سفارتکانے نے سوشل میڈیا پر بعض ناقدین کے سعودی عرب کے بارے میں نامناسب رویے کا نوٹس لے لیا اور کہا ہے کہ یہ ناقدین شاید حالات سے بے خبری کی وجہ سے بے جا تنقید کررہے ہیں۔ سعودی سفارتخانے نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان سے اپنی دوستی کا حق ادا کیا ہے اور سعودی حکومت کے تعاون سے پاکستان میں عوامی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے بہت سے پروگرام جاری ہیں جن سے پاکستان کے عوام مستفید ہورہے ہیں ۔

    سعودی عرب کے قائم مقام سفیر جاسم الخالدی کاکہناتھاکہ ماﺅں کی گودیں اجاڑنا ایک قبیح فعل ہے حصول علم میں مصروف بے گناہ معصوم بچوں اور درس و تدریس میں مصروف عملے کو بے دردی کے ساتھ موت کے گھاٹ اتارنے کے خون نا حق کی کوئی ذی روح کسی صورت حمایت نہیں کرسکتا نہ ہی ظلم یا بربریت پر خاموش رہ سکتا ہے۔

    سفارتخانے کی ترجمان ریحانہ خان کے مطابق آرمی پبلک سکول پشاور میں گھس کر معصوم بچوں سکول کے عملے کو بے دردی سے جاں بحق اور زخمی کرنے کی سعودی فرمانروا سعودی ولی عہد سعودی مفتی اعظم امام کعبہ اور مسجد نبوی میں خطبے کے دوران امام پیش احمد الحذیفی قائم مقام سعودی سفیر جاسم الخامدی اور ان کے سفارتی عملے نے سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام میں اس قسم کی دہشتگردی کی کارروائیوں کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی، جس طرح پاکستان کے عوام سراپا احتجاج ہیں، اسی طرح سعودی عرب کے عوام بھی دکھ اور ذہنی صدمے سے دو چار ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ آرمی پبلک سکول پشاور میں جو قیامت صغرا برپا کی گئی اس کے غم کو کبھی نہیں بھلایا جاسکتا اور نہ ہی ان معصوم بچوں کے خون میں نہائے چہرے نظروں سے اوجھل ہوسکتے ہیں ۔

    بحوالہ روزنامہ پاکستان
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,323
    افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ لوگ سعودی عرب کی طرف سے مذمت کرنے والی پوسٹس پر ایسی فضولیات بک رہے ہیں۔
    سب سے زیادہ مذمت سعودی عرب سے زیادہ کسی نے نہیں کی۔
    شاہ عبد اللہ، ولی العھد سلمان ، مفتی المملکہ شیخ عبد العزیز، امام کعبہ اور امام مسجد نبوی سب نے اس کی مذمت کی اور دعا بھی کی لیکن پھر بھی ان ذہنی مریضوں کو کچھ نظر نہیں آیا۔
    اگر یہ لوگ نہ کرتے پھر بھی یہ لوگ شور مچاتے کہ سعودی عرب نے مذمت نہیں کی۔
    افسوس ہے ایسی ذہنیت پر۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    پشاور سانحے کے بعد کچھ تاریک خیال لوگ اپنا الو سیدھا کرنے کے لیے بہت گمراہ کن پراپیگنڈا کر رہے ہیں، مسجد، مدرسہ ، جہاد ، اسلام سب ان کی ہفوات کی زدپر ہے لیکن پہلے تو وزیر داخلہ کی دوٹوک پریس کانفرنس نے ان کی خواہشوں پر پانی پھیر دیا، مزید عوام نے توجہ نہ دے کر بات ختم کر دی۔ اب یہ ٹوئٹر اور فیس بک پر جتنا بھی طوفان اٹھائیں سب مصنوعی ہے۔ جس سعودیہ پر یہ لوگ بے تکی تنقید کررہے ہیں وہ ریاض دھماکوں کے بعد سے اپنے ملک میں دہشت گردی کا ٹینٹوا دبا چکا ہے، سب اسلامی ممالک سے پہلے دہشت گرد تنظیموں سے بحسن و خوبی نمٹ چکا ہے۔ اسے کوس کر کب تک اپنے مسائل سے نظریں چرائیں گے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں