فضا ابن فیضی خیرالقرون

ابوعکاشہ نے 'حُسنِ کلام' میں ‏فروری 8, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    جہاں میں زندگی مستقیم پیدا کر
    قرونِ خیر کی شانِ قدیم پیدا کر

    تری نظر ہو عیار جمالِ دانش ودیں
    نظرمیں ، حسنِ مذاقِ سلیم پیدا کر

    شرارِ تیشہءماحول ہے ،جمال طلب
    جنوں کی ضرب سے ، عقلِ حکیم پیداکر

    زمانہ،تجھ سے بغاوت کی چال چل نہ سکے
    وہ زور دستِ عصائے کلیم پیداکر

    جہانِ کفرہے ،پھرمعجزہ طلب تجھ سے
    فلک پہ ،پھر کئی ماہِ دونیم پیداکر

    فضا ابن فیضی
    1946
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں