ایک ہی دن میں تین سورج

بابر تنویر نے 'موسم' میں ‏فروری 19, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    ایک روسی شہر کے رہائشیوں نے ایک ہی صبح میں تین طلوع آفتاب کا نظارہ کیا ہے۔
    سرکاری خبروں کی ایجنسی ٹاس کے مطابق اس فریبِ نظر کا انوکھا تجربہ مغربی شہر چیلیابنسک کے لوگوں کو ہوا اور انھوں نے ’افق پر تین سورجوں کا نظارہ کیا۔‘ کئی لوگوں نے اس نظارے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی ہیں۔
    ایک مقامی ماہر موسمیات کے مطابق ایسا ہوا میں شیشوں جیسے برف کے گولوں کے آنے کی وجہ سے ہوتا ہے اور برف کے یہ گولے سورج کی کرنوں کو منعکس کر دیتے ہیں۔
    خطے کی اہم ماہرِ موسمیات گلینا شیپورینکو نے کہا کہ ’ایک بہت ہی سرد دن پر یہ کرسٹلز گرے تھے جب درجہ حرارت منفی 25 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔برف کے ان گولوں یا کرسٹلز کو انسانی آنکھ سے نہیں دیکھا جا سکتا۔‘
    کچھ دن قبل چیلیابنسک کے لوگوں نے ایک اور غیر معمولی منظر بھی دیکھا تھا جب سڑکوں پر ہلکے نیلے رنگ کی برف باری ہوئی تھی۔
    کچھ لوگوں کو خدشہ تھا کہ یہ برف خطرناک تھی لیکن اس کے نیلے رنگ کی وجہ میٹھی نکلی۔
    امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق ایسٹر کے تہوار کے دنوں میں انڈوں کو رنگ کرنے والی ایک مقامی فیکٹری میں رنگ لِیک ہونے کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جس کی وجہ سے پاؤڈر والا رنگ ہوا میں شامل ہو گیا اور باہر سڑکوں پر پڑی ہوئی برف پر جم گیا تھا۔
    شاید اب چیلیابنسک کے شہر کو ان عجیب و غریب واقعات دیکھنے کی عادت سی ہو گئی ہے۔
    سنہ 2013 میں یہ شہر اس وقت مشہور ہوا تھا جب اس کے آسمان پر570 کلوگرام وزنی شہابیوں کے ٹکڑوں کی بارش ہوئی تھی جس میں 900 سے زائد لوگ زخمی ہو گئے تھے۔
    لنک

    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 7
  2. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    سبحان اللہ
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  3. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم..
    کمال ہے ماشاءاللہ..
    یہ مولا کے رنگ ہیں..کیا بات یقین کریں رونگٹے کھڑے ہو گئے اور غیر ارادی طور پر سبحان اللہ نکلا ہے کیا بات ہے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  4. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    بابر بھائی لنک نہیں کھل رہا..
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    میرے پاس تو کھل رہا ہے۔ آپ کے پاس پتہ نہیں کیا پرابلم ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  6. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    موبائل پر ہوں ممکن ہے نیٹ کا مسئلہ ہو..
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  7. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    نہیں سرکار میرے موبآئل پر بھی کوئ مسئلہ نہیں ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  8. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    سبحان الله وبحمده سبحان الله العظيم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    اللہ اکبر
     
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    سبحان اللہ ، بہت انوکھا منظر ہے۔ جزاک اللہ خیرا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  11. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں