بدعات کا رد: ماہنامہ 'فاران' کی فائل سے اقتباس

عفراء نے 'نقد و نظر' میں ‏مارچ 11, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    "انکار سنت کی وبا ہو یا فتنہ قادیانیت----یا دوسرے گمراہ مسلک ہوں،ہم نے ان فتنوں اور گمراہیوں کی پوری شدت اور عصبیت کے ساتھ تردید کی ہے،قادیان کے جھوٹے نبی کی تکذیب و تضلیل کو ہم اپنے اعمال نامہ کا سب سے روشن ورق سمجھتے ہیں،متحدہ ہندوستان میں قادیانیوں کے تبلیغی لٹریچر کا ایک ورق بھی ہمارے پاس کبھی نہیں بھیجا گیا،مگر اب چند برس سے پاکستان میں قادیانیوں کی جرأتیں اتنی بڑھ گئی ہیں کہ وہ اپنا سر تا پا کفر و ضلالت لٹریچر ہمارے پاس بھیجتے ہیں،جو عام طور پر قرآن کریم کی معنوی تحریف سے آلودہ ہوتا ہے!
    شرک و بدعت کی تردید اور توحید کی تبلیغ و تائید ہماری نگارش کا سب سے زیادہ اہم اور مخصوص موضوع رہی ہے،اللہ تعالٰی کےفضل سے اس موضوع پر ہمارے مضامین پڑھ کر نہ جانے کتنے مسلمانوں کے عقائد کی اصلاح ہوئی ہے،"فاران" کے توحید نمبر نے توحیدِ خالص کی راہ میں سنگِ میل قائم کردیا ہے!مگر جن لوگوں کے دلوں میں مشرکانہ رسوم اور بدعات گھر کر چکی ہیں،ہو ہمیں وہابی،نجدی،دیوبندی اور نہ جانے کیا کیا کہتے ہیں،اور اپنی ہٹ دھرمی کے باعث"فزادھم اللہ مرضا" کے مصداق بن گئے ہیں! ان کے پاس بس ایک ہی چلتا ہوا فقرہ ہے کہ تمہارا اندازِ تحریر بزرگانِ دین کی شان میں گستاخانہ ہوتا ہے،ہم نے عرض کیا کہ ان مقامات کی نشاندہی کی جائے،جہاں ہمارا قلم گستاخ ہوگیا ہے،اس کے جواب میں ان مقامات کی نشاندہی تو وہ کر نہیں سکتے کہ ہم نے گستاخی کا ارتکاب ہی نہیں کیا مگر اپنی بات کی پچ کے لئے مزاح و ظرافت کے پیرایہ میں طنز کئے جاتے ہیں!ایک بدعتی نے تو گفتگو میں یہاں تک کہ دیا کہ آپ شرک سے روکتے ہیں،اللہ پاک نے خود شرک کا ارتکاب کیا ہے وہ خود فرماتا ہے۔
    "وما رمیت اذ رمیت وما کن اللہ رما"
    جب فکر و نظر کی پستی اور ذہن کی کجی کا یہ عالم ہوجائے،تو کوئی کہے بھی تو کیا کہے!

    ماہرؔالقادری
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
  2. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    جزاک اللہ خیرا
     
  3. عامر عدنان

    عامر عدنان رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏اپریل 16, 2016
    پیغامات:
    29
    @عفراء السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    مہانامہ فاران دسمبر ۱۹۶۰ مجھے مل سکتا ہے بڑی مہربانی ہوگی مجھے سخت ضرورت ہے۔جزاک اللہ خیراً
     
  4. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    وعلیکم السلام
    معذرت خواہ ہوں میں اس حوالے سے مدد کرنے سے قاصر ہوں۔
    فیس بک پر ماہر القادری کا ایک صفحہ ہوا کرتا تھا جو غالبا ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے ورنہ کچھ مدد مل سکتی تھی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  5. عامر عدنان

    عامر عدنان رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏اپریل 16, 2016
    پیغامات:
    29
    چلیں کوئی بات نہیں جزاک اللہ خیراً
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں