عظیم تر فارسی سلطنت کا خواب اور حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم : "پھر کوئی کسری نہ ہو گا!"

عائشہ نے 'اسلام اور معاصر دنیا' میں ‏مارچ 14, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ایرانی ہمیشہ سے اپنی سلطنت کی توسیع کے خواہش مند رہے ہیں، فارس کے مجوسی کبھی بھی کسری کی شکست کو بھول نہیں پائے، وقتا فوقتا اس دور کو تازہ کرنے کا مروڑ ان کے پیٹ میں اٹھتا ہے۔ صدیوں سے ان کی ریشہ دوانیوں کے سبب مسلم ممالک نے زک اٹھائی، تاریخ میں ان کے توسیع پسندانہ عزائم اور کرتوت درج ہیں آج کل بھی ایرانی فتنہ زوروں پر ہے، شام میں بشارالاسد کی مدد کرنے کے لیے جانے والے ایرانی فوجیوں کے تابوت ایران جانا اب کھلی حقیقت ہے، لبنان میں حزب اللہ کے ذریعے فسادات کے علاوہ عراق میں شیعہ نواز حکومت کے سنی عوام کے قتل عام کو دنیا تسلیم کر چکی ہے، یمن میں شیعہ ملیشیا کے دہشت گرد، باوجود اقلیت ہونے کے منتخب حکومت کو دارالحکومت سے نکال چکے ہیں۔ ان وقتی کارروائیوں کی کامیابی کے نتیجے میں ایرانیوں نے ان مسلم ممالک کو اپنا ہی صوبہ سمجھنا شروع کر دیا ہے۔ نوبت یہاں تک آ پہنچی ہے کہ رافضیوں کو عظیم ترایرانی سلطنت کے خواب دن میں نظر آنے لگے ہیں۔ ایک ایرانی مشیر علی یونسی نے تازہ بڑ ہانکی ہے:
    "ایران کو کوئی معمولی ملک نہ سمجھا جائے بلکہ ایران ایک عظیم الشان شہنشاہیت (سلطنت) ہے اور بغداد اس کا دارالحکومت ہے۔۔۔۔"
    بیان کا حوالہ
    http://english.alarabiya.net/en/News/middle-east/2015/03/13/Iranian-advisor-clarifies-Baghdad-
    capital-of-Iranian-empire-remark.html
    http://www.alaraby.co.uk/english/ne...cial-baghdad-is-capital-of-new-persian-empire
    Tehran official: "Baghdad is capital of new Persian empire"
    یہ ایک کافی اشارہ ہے کہ کس ڈھٹائی سے ایران، عراق کو اپنی ملکیت سمجھتا ہے اس بیان نے بہت سوں کی آنکھیں کھولی ہیں ۔ ایک شور بپا ہے۔
    اسی دوران شیخ صالح المنجد حفظہ اللہ نے اس کا بہت خوب صورت جواب دیا، انہوں نے کہا کہ "جب کسری ہلاک ہو گیا تو دوسرا کوئی کسری نہ گا"( إِذَا هَلَكَ قَيْصَرُ فَلاَ قَيْصَرَ بَعْدَهُ، وَإِذَا هَلَكَ كِسْرَى فَلاَ كِسْرَى بَعْدَهُ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَتُنْفَقَنَّ كُنُوزُهُمَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ ‏"‏‏.‏حدیث: متفق علیہ) پر ہمارا ایمان ہمارے لیے کافی ہے!

    اللہ تعالی اہل ایمان کے دل جما دے، انہیں کفار اور منافقین کے مقابلے میں متحد اور بیدار کر دے یقینا ان معرکوں کی تیاری ہو رہی ہے جب کھرا اور کھوٹا الگ الگ ہو گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 10
    • مفید مفید x 1
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    ابھی ضرورت اس بات کی ہے کہ سنی بلاک تیار کی جائے۔ سعودی عرب، پاکستان، ترکی، مصر ، بحرین اور دبئی کو بالخصوص ایک مشترکہ فوج بنانے کی ضرورت ہے !
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,954
    اس سنی بلاک میں سے دبئی اور ترکی کو نکال دیں ـ ترکی تو کبھی شامل نہیں ہوگا ـ دبئی صرف اپنے مفادات پر سعودیہ کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے ـ بحرین کی اتنی صلاحیت ہی نہیں ـ ان کی جگہ پاکستان کو شامل کرلیں ، پاکستان ،مصر اور سعودیہ کی ایک مشترکہ فوج بنائی جا سکتی ہے ـ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
    • مفید مفید x 1
  4. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    جی ہاں بھائی یہ تین ملک کچھ کرسکتے ہیں ان شاء اللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اس مشیر نے وضاحت کی ہے کہ وہ تو ایران، افغانستان اور عراق کی ثقافتی سمیلیرٹیز پر بات کر رہا تھا۔
    : )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,954
    میں نے یہ خبر چند دن پہلے پڑھی تھی ۔ اس بیان پر ایران کی مجلس شوری میں ہی ہنگامہ کھڑا ہو گیا ۔ شاید وہ ناراض ہو رہے ہیں کہ راز فاش کردیا ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    دکھاوے کی مذمت ہے ورنہ یہ بات کئی ایرانی عہدے دار واضح کہہ چکے ہیں ان کا ایک جنرل کہہ چکا ہے کہ "انقلاب ایران" برآمد کیا جارہا ہے اور ان ملکوں کے ناموں میں صرف عراق ، شام اور یمن نہیں، فلسطین اور لبنا ن بھی شامل ہیں۔
    http://urdu.alarabiya.net/ur/intern...ب-کی-برآمد-نئے-باب-میں-داخل-ایرانی-جنرل-.html
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    اسی لیے ایران کی اب شیطان بزرگ امریکا سے صلح ہو گئی ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  9. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,954
    یہ صلح تو بہت پہلے سے ہے ـ اسی وجہ سے تو امریکہ اور اسرائیل ، عراق ،یمن اور شام میں کامیاب ہے ـ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    دیکھ لیجیے مسلم حکمرانوں نے مسلم عوام کے دل کی آواز سن لی اور عمل بھی کر ڈالا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  11. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    الحمد للہ
    انت مولنا فانصرنا علی القوم الکفرین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  12. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  13. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    ھھھا :)آج ہی عدن سے جوتے کھا کر بھاگے ہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  14. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  15. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ایران کے بڑے عہدوں پر جنگی جنونیوں کا قبضہ ہے۔
    "یمن میں اہل تشیع مسلک کے حوثی باغیوں کی درپردہ حمایت کرنے والی ایرانی حکومت ایک طرف یمن کے بحران کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دے رہی ہیں اور دوسری جانب ایرانی حکومت میں شامل ’مہم جوئی کے شوقین‘ بعض اعلیٰ عہدیدار سعودی عرب پر حملوں کی ترغیب دے کر معاملات کو مزید الجھا رہے ہیں۔
    العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حال ہی میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ڈپٹی چیف جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں کے پاس ایران کے تمام شہروں تک مار کرنے والے میزائل موجود ہیں۔ مبصرین ان کے اس بیان کو بالواسطہ طور پر سعودی عرب پر حملوں کی ترغیب کے مفہوم میں لے رہےہیں۔
    اگرچہ سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں حوثی باغیوں اور علی عبداللہ صالح کے وفاداروں کے خلاف جاری "فیصلہ کن طوفان" آپریشن بھرپور کامیابی کے ساتھ جاری ہے اورمسلسل فضائی حملوں کے بعد حوثیوں کو پسپائی کا سامنا ہے۔ تاہم ایسے میں سعودی عرب کے تمام شہروں کو نشانہ بنانے کی حوثی صلاحیت کا دعویٰ بجائے خود ایران کی جانب سے دھمکی اور نہتے سعودی شہریوں کو نشانہ بنانے کی ترغیب دینے کے مترادف ہے۔
    ایرانی عہدیدار کی جانب سے یہ اشتعال انگیز بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سعودی عرب نے اقوام متحدہ میں سفارتی محاذ اور یمن میں عسکری محاذ پر باغیوں کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور یمن کی آئینی حکومت کی بحالی کے لیے اہم پیش رفت کی ہے۔
    http://urdu.alarabiya.net/ur/intern...ی-عہدیدارکی-سعودی-شہروں-پرحملوں-کی-ترغیب.html
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  16. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ایرانی نائب صدر کی بڑھک
    ایران کے صدرحسن روحانی نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے پاس ناقابل تسخیر دفاع کی صلاحیت رکھنے والی ایک طاقت ور فوج ہے اور ایران نے خلیج فارس کے بعد خلیج عدن میں بھی اپنے جھنڈے گاڑ دیے ہیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق فوج کے قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر روحانی کا کہنا تھا کہ خطے کے دوسرے ممالک کی افواج کو ایرانی فوج سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بحریہ نے خلیج فارس کے بعد خلیج عدن، بحر عمان سے بحر متوسط اور عالمی پانیوں میں بھی اپنے جھنڈے گاڑ دیے ہیں مگر ہماری فوج کی موجودگی کسی دوسرے ملک کے لیے خطرہ نہیں بلکہ ایران اور اس کی بحری نقل و حمل کی سلامتی کی ضامن ہے۔
    ایرانی صدر کی جانب سے خلیج میں اپنی افواج کی موجودگی اور اس کی جانب سے کسی دوسرے ملک کو خطرہ ہونے کا دعویٰ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب اس وقت یمن میں ایران نواز حوثی باغ حالت جنگ میں ہیں اور ایرانی عسکری عہدیدار حوثی باغیوں کی کھل کر حمایت اور آئینی حکومت کی بحالی کے سلسلے میں ہونے والی مساعی کی مخالفت کررہے ہیں۔ صدر روحانی پھربھی یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ ان کی افواج خطے کسی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہے۔
    http://urdu.alarabiya.net/ur/intern...عد-خلیج-عدن-میں-بھی-جھنڈے-گاڑ-دیے-روحانی.html
     
  17. x boy

    x boy رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏اپریل 8, 2015
    پیغامات:
    42
    بھائی جان ،،،،، دبئی ریاست ہے ملک نہیں ،، متحدہ امارات عربیہ میں ابھی بھی پاکستانی دستے ٹرینر ہیں
    اندر کی باتیں ہیں سیاست ہے ایک ایران نے یہاں مارات کے کچھ جزیروں پر قبضہ کیا ہوا ہے جو جبرا ہے
    اور شیخ زاہد بن سلطان رحمہ اللہ علیہ جو یہاں کے بابا قوم تھے وہ پاکستان کو بہت پسند کرتے تھے
    اب ان کے بیٹے بھی انہیں کے نقش و قدم پر ہیں باہر جو کچھ ہو اندر الحمدللہ امارتیوں کا دل پاکستان کے ساتھ
    ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  18. Bilal-Madni

    Bilal-Madni -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2010
    پیغامات:
    2,469
    رافضيت کی بنیاد ہی مسلم دشمنی پر رکھی گئی ہے ان کے عقائد سے لاعلمی کی وجہ سے ہی مسلمان مصلحت كا شكار ہےاس فتنے کو یمن میے ہی دفن کرنا ہو گا مسلمانو کو نہیے تو تمام مسلم ملک شام عراق کی طرح تباہ ہو جائے گے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  19. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,954
    انہی اندر کی باتوں کی وجہ سے تو ہم نے لکھا تھا ـ آپ مزید تحقیق کریں آپ کو اور بھی باتیں مل جائیں گی ان شاء اللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  20. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ایرانی فنڈڈ حزب اللہ ملیشیا کی شام میں اچھی طرح پٹائی اور تابوتوں کی وصولی کے بعد تین بزدل حکومتوں (روس، ایران اور شام)نے سال بھر اپنی پوری طاقت جھونک کر صرف ایک شہر حلب پر قبضہ کیا۔ اور اس ایک عارضی کامیابی پر ایرانی کمانڈر دعوے کر رہے ہیں کہ اب وہ یمن اور بحرین بھی فتح کریں گے۔
    the deputy commander of the [HASHTAG]#Iranian[/HASHTAG] Revolutionary Guard Gen. Hossein Salami told the official Iranian news agency Islamic Republic News Agency that “The victory in Aleppo will pave the way for liberating [HASHTAG]#Bahrain[/HASHTAG],” pointing out that Iran has an expansion project that will extend to Bahrain, Yemen and Mosul after the fall of the [HASHTAG]#Syrian[/HASHTAG] city of Aleppo.Salami said that “the people of Bahrain will achieve their wishes, the [HASHTAG]#Yemeni[/HASHTAG] people will be delighted, and the residents of Mosul will taste victory, these are all divine promises,”
    http://english.alarabiya.net/en/fea...o-we-will-intervene-in-Bahrain-and-Yemen.html
    یہ وحشی جنونی شام کے فاقہ زدہ مظلوم شہریوں کو قتل کرتے ہوئے بھول رہے ہیں کہ ظلم خود اپنی موت کا سبب ہوتا ہے۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں