کیفیت کا پیغام لکھنا

عائشہ نے 'تعلیمات' میں ‏مارچ 17, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    اردو مجلس پر دیگر سوشل میڈیا سائٹس کی طرح سٹیٹس اپ ڈیٹ کرنے کا اختیار موجود ہے جسے ہم کیفیت تازہ کرنا کہتے ہیں۔
    کسی انسان کے الفاظ اس کی شخصیت کا اظہار بھی ہوتے ہیں اور وہ ان کے لیے ذمہ دار ہوتا ہے، اس کے الفاظ ماحول بنا بھی سکتے ہیں اور بگاڑ بھی سکتے ہیں۔آپ اپنے موضوعات، مراسلات، کیفیت نامے اور ان پر تبصروں سے اردو مجلس کے ماحول کو سنوار سکتے ہیں، ارکان کی سوچ کو نیا رخ دے سکتے ہیں اور اپنے لیے دعائیں اور محبتیں سمیٹ سکتے ہیں۔ امید ہے ارکان مجلس اس اختیار کا مثبت استعمال جاری رکھیں گے۔

    اب آتے ہیں کیفیت کا پیغام لکھنے کے طریقوں کی طرف۔۔۔
    اردو مجلس پر اس کے کئی طریقے ہیں۔

    پہلا طریقہ:
    1- اپنے نام پر کلک کریں۔
    2- اب جو صفحہ کھلا ہے اس پر آپ اپنی ذاتی تفصیلات مدون (ایڈٹ)کر سکتے ہیں۔
    3- یہاں "کیفیت کا پیغام" نامی خانے میں اپنی کیفیت لکھیں اور اینٹر کا بٹن دبا دیں۔ کیفیت بدل جائے گی۔ (یا سٹیٹس اپ ڈیٹ ہو جائے گا۔)یہاں آپ کو کی بورڈ کا نشان بھی نظر آئے گا۔ آپ اس کی بورڈ کی مدد سے اردو ٹائپ کر سکتے ہیں۔
    وضاحت کے لیےت تصویر دیکھیں۔
    Status kaifiat.jpg
     
    Last edited: ‏مارچ 17, 2015
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    دوسرا طریقہ:
    1-مجلس کے صفحے پر اوپر والے بائیں کونے میں اپنے نام پر کلک کریں۔
    2- ڈراپ ڈاؤن مینیو کے آخری سرے پر ایک خانے میں یہ عبارت نظر آئے گی: " اپنی کیفیت تبدیل کریں"۔
    3- یہاں اپنا مطلوبہ پیغام لکھ کر اینٹر دبا دیں۔
    اس طریقے میں زبان کا اختیار اور کی بورڈ آُ کو نظر نہیں آ رہا، جیسا کہ پہلے طریقے میں تھا۔ لیکن یہ زیادہ فوری طریقہ ہے۔
    امید ہے اب آپ بآسانی اپنی کیفیت بدل سکیں گے۔

    Status kaifiat 2.jpg
     
    Last edited: ‏مارچ 17, 2015
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    تیسرا طریقہ:
    اردو مجلس کے فورم فہرست والے صفحے پر بائیں ہاتھ آپ کو کیفیت تازہ کرنے کا اختیار نظر آئے گا۔ ہو سکتا ہے کبھی ویب ماسٹرزاس کو غائب کر دیں لیکن جب تک موجود ہے آپ یہاں سے بھی سٹیٹس اپ ڈیٹ کرسکتے ہیں۔

    Status kaifiat 3.jpg
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    کچھ دوسری باتیں:
    کیفیت کا پیغام مختصر ہونا چاہیے اردو مجلس میں یہ 140 حروف تک محدود ہے۔
    اگر آپ کیفیت کے پیغام کو شائع کر چکے ہیں اور اس میں تبدیلی کرنا چاہتے ہیں تو اپنے پروفائل پر جا کر ترمیم کر سکتے ہیں۔
    آپ اپنے اور دوستوں کے، یا حلقے میں شامل لوگوں کی کیفیت پر تبصرہ بھی کر سکتے ہیں۔ یہ تبصرے ایک لڑی کی صورت آپ کی پروفائل پر نظر آتے رہیں گے۔
    کیفیت نامے کو صرف دوستوں تک محدود بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے اپنے پرائیویسی سیٹنگز میں جا کر مطلوبہ تبدیلی کر لیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں