بادیان خطائی بھولا بسرا مگر انتہائی مفید مسالہ

عائشہ نے 'کچن کارنر' میں ‏مارچ 24, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بسم اللہ الرحمن الرحیم​
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    اپنی تہذیب و ثقافت کی بہت سی مفید چیزیں جنہیں ہم بھلاتے جا رہے ہیں ان میں سے ایک مفید نباتاتی مسالے ہیں جو ہمارے باورچی خانے میں ہر وقت موجود ہوتے تھے۔ سب کو ان کے خواص یاد ہوتے اور کسی بھی تکلیف کی صورت میں ابتدائی طبی امداد یہ فرسٹ ایڈ کی صورت کام آتے۔
    اب ہم ان مفید باتوں کو ٹوٹکے سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں لیکن ہر ٹوٹکا بے اصل نہیں ہوتا۔ دراصل یہ طب و حکمت کی مفید باتیں ہوتی تھیں جو عوام میں رائج تھیں۔
    بہر حال یہ ایک الگ موضوع ہے اس وقت بھولے بسرے مسالے بادیان خطائی star anise کی یاد تازہ ہو رہی ہے، جو ایسا ہوتا ہے:
    [​IMG]

    بعض لوگ اسے اناس پھل یا پھول چکری کہتے ہیں۔ جو بھی کہیں ہمیں ان بے بہا فائدوں کی بات کرنی ہے جو قدرت کے اس تحفے سے ہمیں ملتے ہیں:
    سب سے زیادہ اس کی دھیمی مہک کی وجہ سے اسے پسند کیا جاتا ہے۔ اس کا تیل بھی نکالا جاتا ہے جو اسی کی طرح خوش بو دار ہوتا ہے۔ اس کے بیج پیس کر مسالہ بنتا ہے، ثابت بھی چبائے یا چوسے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کے ثابت پھول کو بطور مسالہ مختلف پکوانوں میں استعمال کرتے ہیں۔ میرے جیسے قدیم روایتوں سے محبت کرنےوالے لوگ اسے سبزچائے اور دیگر مشروبات میں آج بھی استعمال کرتے ہیں۔ جوڑوں کے درد اور ہاضمے کی خرابی کے لیےبہت مفید ہے۔
    اب ایسا کریں آپ بھی اپنے بزرگوں کا دماغ چاٹیں اور بادیان خطائی کے جو فوائد اور استعمال پتہ چلیں وہ ہمیں بتائیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں