حوثیوں کی دہشت گردی کی خبریں

dani نے 'خبریں' میں ‏اپریل 5, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    اس تھریڈ میں حوثیوں کی دہشت گردی کی خبریں شائع کی جائیں گی تا کہ معصوموں:p کو پتا چلے بمباری کن "معصوموں" پر ہو رہی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    یمن کے شہر الضالع میں ذرائع کا کہنا ہے حوثی ملیشیاٶں نے شہر میں یرغمال بنائے گئے سات عام شہریوں کو قتل کر دیا ہے۔ خوف کی فضا قائم کرنے کے لئے انتہا پسند گروہ نے شہر کی آباد کالونیوں اور مکانات پر شدید گولا باری کی ہے۔
    'الحدث' چینل سے بات کرتے ہوئے ذرائع نے بتایا عوامی مزاحمت کمیٹیوں نے شہر کی متعدد کالونیوں کا کنڑول حاصل کر لیا ہے جبکہ حوثی ملیشیا کے ارکان اب بھی شہر کے بعض علاقوں میں موجود ہیں۔ ان گروپوں کو اپنی کارروائیوں کے لئے ایب اور دیگر علاقوں سے مدد مل رہی ہے۔ نیز تربیت یافتہ سنائپرز بھی حوثی ملیشیاٶں میں موجود ہیں۔

    http://urdu.alarabiya.net/ur/intern...یوں-کے-ہاتھوں-الضالع-شہر-میں-7-شہری-قتل-.html
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  3. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    ایک پرانی خبر جب حوثی "معصوموں" نے حکومت پر قبضہ کرتے ہی اپنے اصل آقاؤں کے تلوے چاٹے، قرآن کی زبان عربی سے دشمنی مجوسیوں کی زبان فارسی سے پیار
    یمن میں حکومت کے قیام کے بعد ایران نواز حوثی جماعت نے ملک میں عربی کے بجائے فارسی زبان وادب کی ترویج کا اعلان کیا ہے۔ ایران کے دورے پر آئے حوثی گروپ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جلد ہی صنعاء میں فارسی ادب اور لٹریچر کا کالج قائم کریں گے۔ اس کے علاوہ ملک میں ایران کے ثقافتی کلب بھی کھولے جائیں گے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حوثی گروپ کے نمائندہ وفد نے اپنے چار روزہ دورہ ایران کے دوران ایرانی حکومت کے اہم عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ اس دوران وفد نے ایران سے شائع ہونے والے عربی اخبار ’’الوفاق‘‘ کے دفتر کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر وفد میں شامل ایک حوثی رہ نما کا کہنا تھا کہ مزاحمت میں ہمارا خون بھی ایرانی ہے۔یاد رہے کہ حال ہی میں یمنی حوثیوں کا ایک 15 رکنی وفد چار روزہ دورے پر تہران پہنچا تھا۔ وفد کے ارکان نے صدر حسن روحانی سمیت ملک کے سرکردہ حکومتی شخصیات سے بھی ملاقاتیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ادھر دوسری جانب صنعاء اور تہران کے درمیان فضائی سروس جاری ہے۔ صنعاء پر حوثیوں کے قبضے کے بعد گذشتہ روز ایران سے پانچویں پرواز صنعاء پہنچی۔یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’سبا‘ نے ایرانی ہلال احمر کے چیئرمین امیرالدین روح نواز کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ تہران یمن میں امدادی کارروائیوں کے سلسلے میں پروازوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ دنوں کے دوران صنعاء آنے والی پروازوں کے ذریعے سات ٹن کمبل، کارپٹ، طبی سامان اور دیگر اشیائے ضرورت لائی گئی ہیں۔
    خیال رہے کہ یمنی صدر نے جنہوں نے عدن کو ملک کا عبوری دارالحکومت قرار دے رکھا ہے، صنعاء اور تہران کے درمیان فضائی سروس کی بحالی کو غیر قانونی قراردیا ہے۔ انہوں نے الزام عاید کیا ہے کہ صنعاء بغاوت میں ایران نواز حوثیوں کے علاوہ سابق صدر علی عبداللہ صالح کا بھی ہاتھ ہے۔

    http://urdu.alarabiya.net/ur/intern...-میں-فارسی-تعلیم-وثقافت-کے-فروغ-کا-اعلان.html
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,919
    لیکن میڈیا بھی تو منافقت کا کردار ادا کررہا ہے ـ فیس بک پر یہ خبریں مل جاتی ہیں ـ لیکن خبروں میں حوثیوں کی دہشت گردی غائب ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,050
    ایک خبر یہ بھی ملی کہ زمزم کی بوتلوں میں زہر ملا دیا۔ تاکہ سعودیہ کو بدنام کیا جا سکے۔ اس کی حقیقت بتلا دیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  6. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    یمن کے جنوبی شہر عدن میں اہل تشیع مسلک کے حوثی باغیوں اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کی حامی ملیشیا کے حملوں میں کم سے کم 193 عام شہری ہلاک اور 1000 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

    عدن کے طبی ذرائع نے بتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں لڑائی کے نتیجے میں 34 افراد مارے گئے۔ جن میں سے 19 حوثی اور دیگر عام شہری شامل ہیں۔

    حوثی شدت پسندوں نے ریڈ کراس کی ایک [HIGHLIGHT]ایمبولینس[/HIGHLIGHT] پر گولے داغے جس کے نتیجے میں تین افراد مارے گئے۔ اس کے علاوہ حوثی ملیشیا نے عدن کی المعلاء، التواھی اور القلوعہ کالونیوں کی پائپ لائنوں کو بھی تباہ کردیا ہے۔ حوثی ملیشیا اور سابق صدر کے حامی عسکری گروپوں کی گولہ باری میں شہر کی کئی مارکیٹوں کو تباہ کردیا گیا ہے جس کے نتیجے میں شہریوں کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حوثی شدت پسند ٹینکوں، بکتربند گاڑیوں اور دیگر اسلحہ کے ساتھ الحدیدہ شہر میں الفازہ کے مقام پر دوبارہ اپنی قوت مجتمع کررہے ہیں تاکہ عدن پر ایک بار پھر چڑھائی کی جاسکے۔

    http://urdu.alarabiya.net/ur/intern...ں-حوثی-باغیوں-کے-حملوں-میں-193-شہری-ہلاک.html
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    حوثیوں نے یمن کے دینی مدرسوں اور تحفیظ قرآن کے مراکز پر حملے کر کے اساتذہ اور طلبا کو اغوا کر لیا ہے۔
    یہ اندھے دہشت گردسویلین اور فوجی کا فرق نہیں جانتے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    حوثیوں نے ایک عالم دین کا گھر دھماکے سے اڑا دیا صرف اس وجہ سے کہ انہوں نے فتوی دیا تھا کہ قانونی حکومت کا ساتھ دینا چاہیے اور اس کے خلاف اسلحہ نہیں اٹھانا چاہیے۔ارحب میں عام شہری گھروں پر ٹینکوں کے گولے چلائے جا رہے ہیں۔
    http://www.aljazeera.net/news/arabic/2015/4/20/الحوثيون-يفجرون-منزل-الزنداني-شمال-صنعاء
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں