گوگل کوڈ جیم 2015 کا آغاز

عفراء نے 'پروگرامنگ' میں ‏اپریل 10, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    آج سے گوگل کے زیر اہتمام کوڈ جیم کا آغاز ہورہا ہے۔ یہ کمپیوٹر پروگرامنگ کا عالمی مقابلہ ہوتا ہے جس میں دنیا بھر سے لوگ شرکت کرتے ہیں۔ اس کا آغاز 2003 میں ہوا جس کا مقصد ایسے باصلاحیت افراد کو تلاش کرنا تھا جو گوگل کے لیے کام کر سکیں۔

    مقابلے کی نوعیت کچھ اس طرح سے ہوتی ہے کہ مسئلے کو ایک خاص مدت میں حل کر کے جمع کروانا ہوتا ہے۔ کوڈنگ کرنے کے لیے زبان یا ٹولز کی قید نہیں۔ کسی بھی لینگویج میں کوڈنگ کی جاسکتی ہے۔
    مقابلے کے چار ادوار ہوتے ہیں۔ جو پہلے تین میں کوالیفائی کر جاتا ہے وہ فائنل راؤنڈ میں جانے کا اہل قرار پاتا ہے۔ فائنل راؤنڈ کے لیے 25 لوگوں کو منتخب کیا جاتا ہے۔

    پہلے تین راؤنڈز آنلائن ہوتے ہیں جبکہ فائنل راؤنڈ گوگل کے آفس (واشنگٹن) میں منعقد کیا جاتا ہے جس کے بعد جیتنے والے تین لوگوں کو انعامات سے نوازا جاتا ہے۔

    یہ مقابلہ کوڈنگ سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے ایک عمدہ چیز ہے جس کے نتیجے میں ان کی صلاحیتوں کو مزید نکھرنے کا موقع ملے گا۔
    مزید تفصیلات یہاں
    https://code.google.com/codejam/terms.html
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    شکریہ ـ اردو مجلس فورم سے کوئی شرکت کر رہا ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    اللہ اعلم :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    بہت مشکل پرابلمز تھے ہم نے دیکھے تھے۔ ہمارے بس کی بات نہیں تھی :(
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں