ctrl + f کے فوائد!

عفراء نے 'اردو آئی ٹی ٹِپس اینڈ ٹیوٹوریلز' میں ‏اپریل 28, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    کبھی ایسا ہوتا ہے کہ ہم سرچ انجن میں کچھ تلاش کرتے ہیں اور جو لنکس ہمیں وہ دکھاتا ہے ان میں بظاہر تو وہ معلومات موجود ہوتی ہیں جو ہمیں درکار ہوتی ہیں لیکن صفحہ کھولنے پر اتنا سارا مواد موجود ہوتا ہے کہ ہم اس تمام کو پڑھنے سے قاصر ہوتے ہیں۔ اور پڑھنا مفید بھی نہیں ہوتا!
    اس صورتحال سے بہت کوفت ہوتی ہے۔
    اس سے بچنے کے لیے ایک آسان حل ہے ctrl f! :) (یعنی find)
    ان دو کیز کو اکھٹا دبانے سے ایک ونڈو کھلتی ہے جس میں ہم اپنا مطلوبہ لفظ لکھتے ہیں۔ اس سے وہ لفظ صفحے میں جہاں کہیں بھی ہو ہائی لائٹ کر کے دکھا دیتا ہے۔
    controlF.PNG


    جو لوگ پہلے سے اس ٹپ کو استعمال کرتے ہیں وہ بہت نیکی کا کام کرتے ہیں لیکن جو نہیں کرتے وہ اب کر کے مجھے دعائیں دیں :)
    کنٹرول ایف اس کے علاوہ بھی بڑے کام کی چیز ہے!
     
    Last edited: ‏اپریل 28, 2015
    • پسندیدہ پسندیدہ x 7
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جی اس سیکشن کے منہ پر رونق لانے کے لیے دعائیں : )
    میں ایف 3 استعمال کرتی ہوں۔ دو کیز کی بجائے ایک کی یو نو!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    دعاؤں کے لیے جزاک اللہ خیرا۔
    میں نے تو آپ سے جیتنے کا کبھی دعویٰ ہی نہیں کیا اس لیے یہاں بھی آپ ایفیشنٹ ٹھہریں۔
    بہرحال کچھ سسٹمز میں ایف 3 دبانے کے لیے ایف این بھی دبانا پڑتا ہے تو بات وہی ہوگئی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ایفیشنٹ نہیں سست لوگ ہر کام کا آسان طریقہ استعمال کرتے ہیں نا!
    میرے پاس براؤزر میں تلاش کے لیے فنکشن کی نہیں دبانا پڑتی۔
    بے شک بے شک !
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    کمپیوٹر استعمال کیے ایک عرصہ ہوا۔ اینڈرائڈ گوگل گروم میں مینو کا بٹن کلک کرنے پر" فائنڈ ان پیج" کا آپشن ہے اس کے ذریعے میں ویب پیج میں ڈھونڈتا ہوں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  6. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,490
    کل مجھے تلاش تھی
    خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے جنگی نعرہ کی.ملا لیکن سارا مضمون کھنگالنے کے بعد.الضدید
    اینڈرائیڈ موبائل پہ f3 یا کنٹرول الٹ جیسے آپشن نہیں ہیں..یہاں کون سا آسان کلیہ ہے کہ مطلوبہ لفظ نمایاں ہو جائے؟
     
  7. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    جزاک اللہ خیرا
    اچھا طریقہ ہے یہ مائیکروسافٹ ورڈ میں بھی بڑا کام آتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
     
  9. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,490
    شکریہ. جزاکِ اللہ
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں