کیا عورتوں کے لیے نیل پولش لگانا جائز ہے ؟ اور اس پر وضو ہو جاتا ہے ؟

يوسف أظهر نے 'آپ کے سوال / ہمارے جواب' میں ‏اپریل 30, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. يوسف أظهر

    يوسف أظهر -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 3, 2015
    پیغامات:
    167
    کیا اورتوں کے لیئے نیل پولش لگانا جائز ہے ؟ اور اس پر وضوء ہو جاتا ہے ؟ اور نماز پڑنا یسا ہے اسے لگے ہونے کی حالت پر ۔
     
  2. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    اولا تو نیل پالش میں حرام اجزاء کے شامل ہونے کی وجہ سے اسکا استعمال قطعی طور پر حرام ہے
    پھر ناخنوں پر اسکی ایک تہہ جم جاتی ہے جو پانی کو جسم تک پہنچنے سے روکتی ہے سو اس حالت میں وضوء نہیں ہوسکتا۔ جب وضوء درست نہیں تو نماز کیسے ہوگی ۔
    لا تقبل صلاۃ بغیر طہور
    جامع الترمذی : 1
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    حرام اجزاء شامل ہونے کا کیا ثبوت ہے؟ پاکستانی برانڈز میں بھی؟
     
  4. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    آپ نیل پالش میں حرام اجزاء پوچھتی ہیں پاکستان میں تیار ہونے والا کوئی بھی بیوٹی سوپ یا باتھ سوپ حرام چربی سے پاک نہیں ہے !
    کپڑے دھونے والے صابن جو "نرول" قسم سے تعلق رکھتے ہیں ان سب کا بھی یہی حال ہے الا ما رحم ربی ! ۔ البتہ "واٹر سوپ" اور "سیلیگیٹ سوپ" کا معاملہ مختلف ہے ۔ مگر انکا معیار اچھا نہیں ہوتا ۔
    نیل پالش کے لیے تو صرف اسکے اجزائے ترکیبی کو ہی دیکھ لیں سمجھ آ جائے گی کہ اس میں کیا حرام ہے ؟!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    پھر اس کا حل کیا ہے؟
    آپ نشاندہی کر سکیں تو میں مشکور ہوں گی۔

    'زیبائش نسواں' جو دارالبلاغ کی شائع کردہ ہے، اس میں حرام کاسمیٹکس کی نشاندہی کی گئی ہے۔ وہاں نیل پالش کے بارے میں تو کہیں نہیں لکھا کہ حرام ہے۔ طبی نقصانات ضرور ہیں مگر حرام اجزا کا ذکرنہیں جیسا کہ لپسٹک اور دیگر اشیاء کا لکھا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    اسکے لیے اتنا ہی کافی تھا کہ اسکے طبی نقصانات ہیں اور وضوء کی راہ میں رکاوٹ ہے ۔ مزید چاہتے ہیں تو جان لیں کہ کوئی بھی نیل پالش الکوحل کے بغیر تیار نہیں ہوتی ، اور جنہیں الکوحل فری کہا جاتا ہے ان میں الکوحل کی مقدار کم ہوتی ہے ، لیکن وہ پہلی مرتبہ کھلنے کے بعد جلد ہی خشک ہونا شروع جاتی ہیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں