شعبان کی ہر جمعرت کو دو رکعت نماز پڑھنے کے بارے میں موضوع (جھوٹی) روایت

عائشہ نے 'ماہِ شعبان المعظم' میں ‏مئی 22, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    شعبان کی ہر جمعرت کو دو رکعت نماز پڑھنے کے بارے میں موضوع (جھوٹی) روایت
    بشکریہ الاسلام سوال و جواب

    سوال: مجھے ایمیل کے ذریعے درج ذیل پیغام ملا ہے: "شعبان کی ہر جمعرات کو دو رکعت نماز" رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (جس شخص نے جمعرات کو دو رکعت ادا کیں، اور ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کیساتھ سورہ اخلاص سو بار پڑھی، اور سلام کے بعد سو بار نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجا، اللہ تعالی اسکے دین ودنیا کی ہر ضرورت کو پورا کریگا) میں اس بات کی تاکید کرنا چاہتا ہوں، اور یہ کہ ان دو رکعتوں کو کیسے ادا کیا جائے گا، یاد رہے کہ سورہ اخلاص سو بار پڑھنی ہے، تو کیا سو بار سورہ اخلاص دوران رکعت پڑھنی ہے، یا بعد میں؟​

    جواب :
    الحمد للہ:
    کتب احادیث میں اس حدیث کا کوئی وجود نہیں ہے، ظاہر یہی ہوتا ہے کہ یہ حدیث شعبان میں نمازوں کی فضیلت کیلئے گھڑی گئی ہے، کیونکہ متعدد احادیث آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف نصف شعبان کی رات ، ماہِ شعبان اور اس ماہ میں نمازوں کی فضیلت پر منسوب کی گئی ہیں، چنانچہ ابن حجر ہیتمی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ:
    "نصف شعبان اور رجب کے پہلے جمعہ کی رات کے بارے میں جتنی بھی احادیث مشہور ہیں سب کی سب باطل، من گھڑت، اور بے بنیاد ہیں، اگرچہ انکو غزالی جیسے بہت بڑے بڑے علمائے کرام نے "احیاء علوم الدین" وغیرہ میں ذکر کیا ہے"انتہی" الفتاوى الفقهية الكبرى " (1/184)

    شوکانی رحمہ اللہ کہتے ہیں:

    "ہفتے میں اتوار ، سوموار اور دیگر ایام کے بارے میں بیان کی جانے والی نمازوں کا حکم: علم حدیث کی معرفت رکھنے والے علمائے کرام کا اس بات پر اتفاق ہے کہ یہ تمام احادیث من گھڑت ہیں، اور ان ایام میں کسی بھی عالم دین نے نفلی نمازوں کو مستحب نہیں کہا"انتہی" الفوائد الموضوعة " (1/74)

    چنانچہ اس جھوٹی اور من گھڑت روایت پر عمل کرنا بالکل بھی جائز نہیں ہے، جبکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا سچا تابع فرمان بننے کیلئے صحیح احادیث کا ذخیرہ کافی ہے۔

    واللہ اعلم .
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جزاک اللہ خيرا
     
Loading...
Similar Threads
  1. فرهاد أحمد سالم
    جوابات:
    3
    مشاہدات:
    1,636
  2. شفقت الرحمن
    جوابات:
    1
    مشاہدات:
    1,410
  3. فرهاد أحمد سالم
    جوابات:
    1
    مشاہدات:
    1,067
  4. سیما آفتاب
    جوابات:
    3
    مشاہدات:
    1,080
  5. شفقت الرحمن
    جوابات:
    4
    مشاہدات:
    1,546

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں