قرآن مجید اور سنت رسول کی تشریعی حیثیت (مباحثہ)

T.K.H نے 'نقطۂ نظر' میں ‏مئی 20, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. فہد جاوید

    فہد جاوید رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مئی 12, 2015
    پیغامات:
    83
    میں نے آپ کہ لئے کہی بھی منکرِ حدیث کا لفظ استعمال نہیں کیا بلکہ میں نے آپ کو استخفافِ حدیث کا مریض کہا ہے۔ یہ کوئی فتویٰ نہیں بلکہ ایک مسلمان کی طرف سے دوسرے مسلمان کی عیادت کہ دوران اس کی بیماری کی تشخیص ہے۔ میرا مشورہ یہ ہے کہ آپ فورا کسی اہل حدیث عالم سے اپنا علاج کروالیں، ورنہ یہ بیماری دنیا و آخرت میں خسارے کا باعث بن جائے گی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. T.K.H

    T.K.H رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2014
    پیغامات:
    234
    حق کڑوا نہیں ہوتا لیکن جو باتیں آپ نے لکھی ہیں وہ موضوع سے بالکل غیر متعلقہ ہیں۔
     
  3. محمد عامر یونس

    محمد عامر یونس محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 3, 2014
    پیغامات:
    901
    [HIGHLIGHT]بھائی میں ابھی تک حدیث کی کسی کتاب کے بارے کوئی چھوٹا ، بڑا دعوی نہیں کیا ۔۔[/HIGHLIGHT]
    جبکہ آپ نے قرآن کے بارے یہ دعوی کئی بار دہرایا ہے کہ محفوظ و مکمل شکل میں امت کو منتقل ہوا ۔۔
    اسلئے پہلے آپ سادہ واضح الفاظ میں اپنے دعوی کا ثبوت ، دلیل فراہم کریں ۔۔۔
    اور اب آپ نے مزید دعوی فرمایا ہے کہ :
    ’’جب قرآن مجید کی حفاظت کا ذمہ اللہ تعالٰی نے لے لیا تھا ‘‘
    اس بات کیا دلیل ہے کہ ’’ قرآن مجید کی حفاظت کا ذمہ اللہ تعالٰی نے لے لیا تھا ‘‘
    اس پر دلیل خود قرآن تو نہیں بن سکتا ۔۔کیونکہ خود قرآن کے بارے یہ سوال تشنہ جواب ہے کہ یہ مکمل اور محفوظ
    ہے،،اور واقعی اللہ کا کلام ہے ۔۔۔۔فتدبر ولا تکن من۔۔۔۔۔
     
  4. T.K.H

    T.K.H رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2014
    پیغامات:
    234
    ان تمام سوالات کے جوابات جو آپ نے کیے ہیں علامہ تمنا عمادیؒ کی کتاب میں مل جائینگے ۔ لیکن اگر آپ محض بحث برائے بحث کرنا چاہتے ہیں تو شوق سے کر لیں۔لیکن میرا سوال اب بھی وہی ہیں جسکا ابھی تک جواب موصول نہیں ہو سکا۔
    یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ آپ نے مولانا مودودیؒ کو نہیں پڑھا سرسری طور پر پڑھ کر ایک رائے قائم کر دینا اب اہلِ حدیث حضرات کا ایک مستقل وطیرہ بنتا جا رہا ہے۔
     
  5. T.K.H

    T.K.H رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2014
    پیغامات:
    234
    روایت پرستی جب خون میں رچ بس جاتی ہے تو قرآن سے عناد ہونا ایک فطری بات ہے۔منافقین عجم کی یہی سازش تھی کہ لوگوں کو قرآن سے دور کیسے کیا جائے اور اس میں وہ کامیاب بھی رہے ۔اس میں آپ کا قصور نہیں ہے جتنا آپ کے علماء کا ہے جن کی بات پر آپ وحی کی طرح ایمان رکھتے ہیں۔
     
  6. محمد عامر یونس

    محمد عامر یونس محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 3, 2014
    پیغامات:
    901
    [HIGHLIGHT]آپ کے سوال کا جواب میں اس پوسٹ میں دے چکا ہو اگر آپ نے پڑھا ہوتا [/HIGHLIGHT]

     
  7. T.K.H

    T.K.H رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2014
    پیغامات:
    234
    آپ کا بہت بہت شکریہ کہ جو جواب بھی آپ سے بن پڑا سو دے دیا ، لیکن پڑھنے والا خودجانچ لے گا کہ سوال کیا تھا اور جواب کیا دیا گیا ہے۔میرا جواب بھی علامہ تمنا عمادی ؒ کی کتاب کی صورت میں ملاحظہ فرما لیں اور مزید فتویٰ جات سے گریز کریں۔ اگر آپ حکم کریں تو اس کتاب کا لنک آپ کو دے سکتا ہوں۔لیکن شرط یہ ہے کہ کتاب کو غیر جانبداری اور تعصب سے بالا تر ہو کر پڑھا جائے۔
     
  8. محمد عامر یونس

    محمد عامر یونس محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 3, 2014
    پیغامات:
    901
    [HIGHLIGHT]گویا آپ ثابت نہیں کرسکتے کہ ’’ یہ وہی قرآن ہے ، جو نبی اکرم ﷺ پر نازل ہوا تھا ،اور جو امت کو پہنچا کر اس دنیا سے تشریف لے گئے تھے ؟؟؟؟[/HIGHLIGHT]

    چلیں یہ تو بتا دیں کہ یہ مسٹر تمنا عمادی کون ہے ۔۔۔جس پر آپ کو اتنا اندھا اعتماد ہے کہ جو اس نے لکھ دیا ۔۔ وہ
    قرآن کی صداقت کی دلیل بن گیا ؟
     
  9. T.K.H

    T.K.H رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2014
    پیغامات:
    234
    میرے محترم ! آپ کتاب پڑھ کر یہ سب کچھ بخوبی جان سکتے ہیں۔ یہ جو سوال آپ بار بار دھرا رہے ہیں اسی کا مسکت جواب علامہ نے دیا ہے۔مجھے علامہ پر امام بخاریؒ کی طرح اندھا اعتماد نہیں ہے۔مزید یہ کہ آپ کو خصوصاً اہل ِحدیث حضرات کو میرا ”انکارِ حدیث“ کی طرف جو رجحان نظر آتا ہے وہ بھی رفع ہو جائے گا ان شاء اللہ ۔
     
  10. محمد عامر یونس

    محمد عامر یونس محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 3, 2014
    پیغامات:
    901
    [HIGHLIGHT]تمنا عمادی کو لوگ دینا میں زیادہ جانتے ہیں یا پھر امام بخاری رحمہ اللہ کو ![/HIGHLIGHT]

    محمد بن اسماعیل البخاری (رحمہ اللہ) :
    • امام بخاری کے شاگرد امام مسلم رحمہ اللہ نے آپ کے سر کا بوسہ لیا اور فرمایا:
    "لا یبغضك إلا حاسد و أشھد أن لیس فی الدنیا مثلک"
    آپ سے صرف حسد کرنے والا شخص ہی بغض رکھتا ہے اور میں گواہی دیتا ہوں کہ دنیا میں آپ جیسا کوئی نہیں ہے۔

    (الارشاد للخلیلی: 961/3 و سندہ صحیح)

    ==================================
    • امام الائمہ شیخ الاسلام محمد بن اسحاق بن خزیمہ النیسابوری رحمہ اللہ (متوفی 311ھ) نے فرمایا:
    "ما رأیت تحت أدیم السماء أعلم بالحدیث من محمد بن إسماعیل البخاري"

    میں نے آسمان کے نیچے محمد بن اسماعیل البخاری (رحمہ اللہ) سے بڑا حدیث کا عالم کوئی نہیں دیکھا۔

    (معرفۃ علوم الحدیث للحاکم: ص 74 ح 155 و سندہ صحیح)

    =======================================
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  11. محمد عامر یونس

    محمد عامر یونس محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 3, 2014
    پیغامات:
    901
    [HIGHLIGHT]قرآن مجید میں اس طرح کی بے شمار آیتیں موجود ہیں جس میں اللہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت واتباع کا حکم دیا ہے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بات جاننے کے لئے ھمیں صحیح حدیث کی طرف رجوع کرنا پڑھے گا -[/HIGHLIGHT]

    ایک مقا م پر اللہ رب العزت نے ارشاد فرمایا :

    (قُلْ أَطِیعُوا اللَّہَ وَالرَّسُولَ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّ اللَّہَ لَا یُحِبُّ الْکَافِرِینَ )[3آل عمران 32]۔
    اے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم آپ کہہ دیجئے کہ تم اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اور اگر تم نے اعراض کیا تو بیشک اللہ کافروں کو پسند نہیں کر تا ہے ۔


    ایک مقام پر اللہ رب العزت نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع و اطاعت کو اپنی و فرمابرداری قرار دیا ہے جیسا کہ اللہ نے ارشاد فرمایا :


    (مَنْ یُطِعِ الرَّسُولَ فَقَدْ أَطَاعَ اللَّہَ)[4 /النساء 80]۔
    جس کسی نے رسول کی اطاعت کی اس نے گو یا اللہ ہی اطاعت کی ۔


    اور اللہ رب العالمین مسلمانوں کے لئے جو اپنے دلوں میں نبی سے محبت رکھتے ہیں ان کے تعلق سے بیا ن فرمایا کہ نبی کی زند گی کواپنی زندگی کو کامیاب بنانے میں اسوہ مان لو ۔

    اللہ رب العز ت ارشاد فرمایا کہ:


    (لَقَدْ کَانَ لَکُمْ فِی رَسُولِ اللَّہِ أُسْوَۃٌ حَسَنَۃٌ) 33/ا لاحزاب 21]۔
    یقیناً تمہارے لئے رسول اکر م صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقد س میں اسو ہ حسنہ ہے ۔


    ایک آیت اللہ نے قرآن میں ذکر فرمایا :


    (وَمَا آتَاکُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوہُ وَمَا نَہَاکُمْ عَنْہُ فَانْتَہُوا) [الحشر:7/59]۔
    اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم تمہیں جو کچھ دیں اسے لے لو اور جس چیز سے منع کریں اس سے رک جا و ۔


    [HIGHLIGHT]ان تمام آیات کریمہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت پر اللہ رب العز ت نے مومنین کو ابھارا ہے اور اور رسول کی باتوں پر انکار واعراض اور نافرمانی پر رب العالمین نے کفر کا فتوی صادر فرمایا ہے -[/HIGHLIGHT]

    اور اس آیت کو بھی آپ غور سے پڑھے :

    ﴿ قل ان کنتم تحبون الله فاتبعونی یحببکم الله ویغفر لکم ذنوبکم ﴿31﴾ قل أطيعوا الله والرسول، فإن تولوا فإن الله لا يحب الكافرين ﴿32﴾ [ آل عمران ]
    "آپ کہہ دیں اگر تم الله تعالی کو محبوب رکھنا چاھتے ھو تو میری اتباع کرو اس وقت الله تعالی تمہیں محبوب رکھے گا اور تمہارےگناھوں کو بخش دے گا۔" کہہ دیجئے! کہ الله تعالی اور رسول کی اطاعت کرو، اگر یہ منہ موڑ پھیر لیں تو بے شک الله تعالی کافروں سے محبت نہیں کرتا۔"


    [HIGHLIGHT]یعنی اس آیت کریمہ آل عمران (31) میں الله تعالی نے واضح فرمایا ھے کہ اتباع رسول ﷺ کی وجہ سے صرف تمہارے گناہ ہی معاف نہیں ھوں گے بلکہ تم محب سے محبوب بن جاوٴگے۔ اور یہ کتنا اونچا مقام ھے بارگاہ الہی میں ایک انسان کو محبوبیت کا مقام مل جائے۔[/HIGHLIGHT]

    [HIGHLIGHT]اس آیت کریمہ آل عمران (32) میں الله تعالی کی اطاعت کے ساتھ اطاعت رسول ﷺ کی پھر تاکید کرکے واضح کر دیا کہ اب نجات اگر ھے تو صرف اطاعت محمدی میں ھے اور اس سے انحراف کفر ھے اور ایسے کافروں کو الله تعالی پسند نہیں فرماتا۔ چاھے وہ الله تعالی کی محبت و قرب کے کتنے ہی دعوے دار ھوں۔ اور اس آیت میں حجیت حدیث کے منکرین اور اتباع رسول ﷺ سے گریز کرنے والوں دونوں کے لئے سخت وعید ھے کیونکہ دونوں ہی اپنے اپنے انداز سے ایسا رویہ اختیار کرتے ہیں جسے یہاں کفر سے تعبیر کیا گیا ھے۔ اٴغاذنا الله منە۔[/HIGHLIGHT]
     
    Last edited: ‏مئی 26, 2015
  12. فہد جاوید

    فہد جاوید رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مئی 12, 2015
    پیغامات:
    83
    میں ذاتیات کا قائل تو نہیں پر بعض اوقات انسان کی ذاتی زندگی بھی اس کی علمی زندگی پر اثر انداز ہوتی ہے۔ تمنا عمادی صاحب کو ساری عمر کسی اہل علم نے اور نہ ہی عوام نے گھاس ڈالی آخر وقت میں موصوف کافی تنگ دست بھی رہے، کوئی شاگرد بھی نہ تھا جو آخری وقت میں ان کی’علمی‘ مدد کرتا۔ نہ کوئی جماعت تھی اور نہ کوئی فکر۔
    آپ خود اندازہ کریں اس طرح کہ تمام لوگ ایسے ہی کیوں گزر جاتے ہیں؟ نہ کسی جماعت نے قبول کیا نہ کسی مسلک نے بلکہ ساری عمر تمام امت سے اختلاف میں ہی گزار دی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  13. T.K.H

    T.K.H رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2014
    پیغامات:
    234
    میرا خیال تھا کہ آپ نے کم از کم ان کتابوں کو پڑھنے کی کوشش کی ہو گی مگر معاملہ اس بالکل برعکس نظر آتا ہے۔ اس لیے اب میں آپ کی غیر متعلقہ باتوں کا جواب نہیں دونگا۔
     
  14. فہد جاوید

    فہد جاوید رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مئی 12, 2015
    پیغامات:
    83
    جناب تمناعمادی صاحب نے تو اپنی کتاب اعجاز القرآن کہ صفحہ نمبر 660 میں مولانا مودودی سے بھی اختلاف کردیا ہے۔ اب آپ کس کی مانے گے؟ اپنی عقل کی مدد سے ایک تیسری رائے قائم کریں گے یا دونوں میں سے ایک کی مان کر دوسرے کی گستاخی کریں گے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  15. T.K.H

    T.K.H رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2014
    پیغامات:
    234
    ایک مولانا مودودیؒ کیا ہیں ،اُن سے بھی بڑے بڑے علماء سےعلامہ ؒ نے اختلاف کیا ہے لیکن اس سے کسی کی گستاخی لازم نہیں آتی میں پہلے بھی یہ عرض کر چکا ہوں کہ شخصیت پرستی و علمی تعصب میرا طریقہ نہیں ہے میں ہر عالمِ دین کی بات سننا پسند کرتا ہوں ۔اگر آپ دوسروں کی بات کو سننا گوارہ نہیں کرتے تو یہ کوئی صحیح علمی رویہ نہیں ہے۔مشکل یہ ہے کہ ہمارے لوگوں نے طبقۂ اہلِ حدیث ہی کو حرفِ آخر سمجھ لیا ہے اور اسی کا یہ حضرات دن رات لگاتار دفاع کرتے رہتےہیں۔
     
  16. محمد عامر یونس

    محمد عامر یونس محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 3, 2014
    پیغامات:
    901
    نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان :

    ( ہروقت میری امت سے ایک گروہ حق پررہے گا جو بھی انہیں ذلیل کرنے کی کوشش کرے گا وہ انہيں نقصان نہیں دے سکے گا ، حتی کہ اللہ تعالی کا حکم آجاۓ تووہ گروہ اسی حالت میں ہوگا ) صحیح مسلم حدیث نمبر ( 1920 ) ۔

    بہت سارے آئمہ کرام نے اس حدیث میں مذکور گروہ سے بھی اہل حدیث ہی مقصودو مراد لیا ہے ۔
    اہل حدیث کے اوصاف میں آئمہ کرام نے بہت کچھ بیان کیا ہے جس میں کچھ کا بیان کیا جاتا ہے :

    تفصیل کے لئے لنک پر کلک کریں -


    http://urdumajlis.net/index.php?threads/فضیلت-اہل-حدیث.35485/
     
  17. T.K.H

    T.K.H رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2014
    پیغامات:
    234
    کاش یہ جملہ آپ نے پڑھ لیا ہوتا:-
    ” شخصیت پرستی و علمی تعصب میرا طریقہ نہیں ہے میں ہر عالمِ دین کی بات سننا پسند کرتا ہوں ۔اگر آپ دوسروں کی بات کو سننا گوارہ نہیں کرتے تو یہ کوئی صحیح علمی رویہ نہیں ہے “
    آپ غلام احمد پرویز صاحب ( طلوعِ اسلام) کے شاگردوں کو یہ سبق پڑھائیں !
     
  18. محمد عامر یونس

    محمد عامر یونس محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 3, 2014
    پیغامات:
    901
    جناب تمناعمادی کی شخصیت پرستی تو آپ پر غالب ہے جو آپ باربار ھم کو ان کی کتاب پڑھنے کا حوالہ دے رہے ہیں -
    [HIGHLIGHT] آپ سے ایک آسان سا سوال ہے کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں جو احادیث موجود ہیں ان کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہیں ؟؟؟؟[/HIGHLIGHT]
     
  19. شادان

    شادان -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جون 4, 2013
    پیغامات:
    41
    Hai shaitan hi bus roop badal liya hai
     
  20. T.K.H

    T.K.H رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2014
    پیغامات:
    234
    کیا اردو مجلس اس لفظ کا نوٹس لے گی ؟ یا تمام قواعد ہم پر ہی لاگو ہونگے یا طبقۂ اہلِ حدیث اس طرزِ عمل سے مستثنیٰ ہیں ؟
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں