مصر نے سزائے موت پر عمل کے لیے قطر سے مفتی یوسف القرضاوی کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا

عائشہ نے 'اسلام اور معاصر دنیا' میں ‏مئی 27, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

Tags:
  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    مصرکی ایک فوج داری عدالت کی جانب سے معزول صدر محمد مرسی اور ان کی جماعت اخوان المسلمون کے 100 سے زائد کارکنوں اور ممتاز عالم دین علامہ یوسف القرضاوی کو سزائے موت سنائے جانے کےایک متنازعہ فیصلے کے بعد قاہرہ نے قطر سے علامہ القرضاوی کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔
    معاون وزیر انصاف کا کہنا تھا کہ انہوں نے یوسف القرضاوی کی حوالگی کا مطالبہ عالمی قانون کی روشنی میں کیا ہے۔ مصری پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر کے شعبہ عالمی تعاون کی جانب سے پوری تیاری کے بعد یوسف القرضاوی، عاصم عبدالماجد اور اخوان المسلمون کے دیگر رہ نماؤں کی حوالگی کا مطالبہ کیا۔ ان پر مصرمیں بغاوت کے دوران شہریوں کے قتل، اقدام قتل اور تشدد پر اکسانے کے سنگین الزامات عاید کیے گئے ہیں۔
    http://urdu.alarabiya.net/ur/intern...مصر-کا-یوسف-القرضاوی-کی-حوالگی-کا-مطالبہ.html
    یوسف القرضاوی حنفی مکتبہ فکر سے تعلق رکھتے ہیں اور فلسطین میں خود کش دھماکوں کے حق میں پہلا فتوی انہی کا تھا۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں