اللہ اکبر

بنت امجد نے 'تاریخ اسلام / اسلامی واقعات' میں ‏جون 14, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,568
    اللہ اکبر

    ہمارا رب ہم پر ہمارے ماں باپ سے بھی زیادہ رحم فرمانے والا ہے ، یہ اس کی رحمت ہی ہے کہ اس نے ہر فاسق و فاجر اور کافر و مشرک کے لیے توبہ کا دروازہ کھول رکھا ہے ، اس کی رحمت کی برکھا ہر شخص پر برستی ہے ، توبہ کا دروازہ ہر ایک کے لیے ہر وقت کھلا ہے ۔

    اس بوڑھے کی طرف دیکھیے ، بڑھاپے نے اس کی کمر ٹیڑھی کر دی ہے ، وہ ڈولتا ڈوبتا ، کانپتا گھسٹتا بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں چلا آ رہا ہے ۔

    نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے ساتھ تشریف فرما تھے ، وہ اپنے پاؤں گھسیٹتا ہوا آپ کے پاس ہی آ گیا ، اس کی بوڑھی آنکھیں پلکوں کے بوجھ سے جھک گئی تھیں ۔ اس نے نحیف آواز میں کہا : اے اللہ کے رسول ! ایسے آدمی کے بارے میں بتلایئے جس نے ساری زندگی گناہوں میں گنوا دی ، کوئی گناہ اس نے نہیں چھوڑا ، ہر کبیرہ اور صغیرہ گناہ کا ارتکاب کر ڈالا ، اگر اس کے گناہ زمین پر بسنے والے تمام انسانوں میں تقسیم کر دیے جائیں تو وہ ان سب کو ہلاکت کے گڑھے میں پھینک دیں، کیا ایسے شخص کے لیے بھی توبہ کی گنجائش ہے ؟


    نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے نظر اٹھائی ، اسے دیکھا ، بڑھاپے کی وجہ سے اس کی کمر دوہری ہو گئی تھی ، اب وہ زندگی کے آخری سانس گن رہا تھا ، زمانے اور زندگی کے حالات و حوادث نے اسے ہلا کر رکھ دیا تھا ، شہوت و لذت کی زندگی نے اسے ہلاک کر دیا تھا ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت فرمایا : اسلام قبول کرتے ہو ؟

    اس نے معا کہا : اشهد لا اله الا الله وحده لا شريك له وانك رسول الله

    آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جاؤ! نیکی کے کام کرو اور گناہوں کو چھوڑ دو ، اللہ تمہارے گناہوں کو نیکیوں میں بدل دے گا ۔

    بوڑھے نے کہا : کیا اللہ میری ساری سیاہیاں اور کالے کرتوت معاف کر دے گا ؟

    آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ہاں !

    وہ خوشی سے جھوم اٹھا اور چلایا : اللہ اکبر! اللہ اکبر ! اللہ اکبر !وہ اللہ کی بڑائی بیان کرتا ہوا الٹے پاؤں واپس چل دیا اور دھیرے دھیرے صحابہ کرام کی نگاہوں سے اوجھل ہو گیا ۔

    المعجم الکبیر للطبرانی حدیث: 7235

    نیکی کے سفیر
    محمد العریفی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,318
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    سبحان اللہ
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں