12ممالک کیساتھ جےایف 17 تھنڈرطیاروں کے فروخت کے معاہدے کوحتمی شکل دیدی گئی

محمد عامر یونس نے 'خبریں' میں ‏جون 17, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. محمد عامر یونس

    محمد عامر یونس محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 3, 2014
    پیغامات:
    899
    12ممالک کیساتھ جےایف 17 تھنڈرطیاروں کے فروخت کے معاہدے کوحتمی شکل دیدی گئی
    ویب ڈیسک منگل 16 جون 2015

    [​IMG]
    جن ممالک سے معاہدے ہوئے انہیں طیارے 2017 تک فراہم کردیئے جائیں گے، ایئروائس مارشل ارشد ملک ۔ فوٹو : ایکسپریس/فائل

    پیرس: ایئرشو میں شریک پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں نے غیرملکیوں پر دھاک بٹھا دی جب کہ پاکستان نے 12 ممالک کے ساتھ لڑاکا طیاروں کی فروخت کے لئے پہلے معاہدے کو حتمی شکل دے دی۔

    پیرس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایئروائس مارشل ارشد ملک نے کہا کہ پاکستان نے 12 ممالک کے ساتھ جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کے پہلے معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے جب کہ طیارے 2017 تک حوالے کردیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاعی آلات کی برآمد کو فروغ دینے کے لئے پیرس ایئر شو اہم مقام ہے، جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے ہلکے وزن کے کثیرالمقاصد طیارے ہیں جو آواز سے دوگنا زیادہ رفتار سے 55 ہزار فٹ کی بلندی پراڑسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ ان دنوں پیرس میں ایئرشو جاری ہے اوراس میں پاکستان کے 3 جے ایف 17 لڑاکا طیارے بھی شامل ہیں جس میں ایک فضا میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے گا جب کہ دوسرا نمائش اور تیسرا ریزور کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں