کامیاب شادی کا راز

نصر اللہ نے 'طنزیہ و مزاحیہ کلام' میں ‏جولائی 10, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    حشر دیکھا تھا خالو کا ماموں کا بھی
    اور دیکھی تھی تایا کی بھی بے بسی

    میں یہ سمجھا تھا بزدل تھے وہ سب کے سب
    اس لئے بیویوں سے گئے سب ہی دب

    ان کے جیسا نہیں، تھا مجھے یہ یقیں
    میں تو "میں" ہوں، نڈر ہوں میں بزدل نہیں
    بعد شادی کے یہ راز مجھ پر کھُلا

    بیویوں کی خدائی ہے بعد از خدا

    یہ جو "شادی" ہے بیوی کی طاقت ہے یہ
    جس کو کہتے ہیں شادی، سیاست ہے یہ

    وہ سیاست سے مجھ کو دباتی گئی
    دھیرے دھیرے مجھے وہ چباتی گئی

    میں بھی ہوشیار تھا، چال ایسی چلی
    ہوش اس کے اڑے، وہ تو پگلا گئی

    بعد اس کے سیاست سے آئی وہ باز
    آپ بھی جاننا چاہتے ہیں وہ راز؟

    ایک شادی کرو گے تو پچھتاؤ گے
    دوسری لاؤ گے، سکھ تبھی پاؤ گے.

    شاعر: نامعلوم.
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں