تلک الدار الآخرۃ

مریم جمیلہ نے 'تاریخ اسلام / اسلامی واقعات' میں ‏جولائی 10, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. مریم جمیلہ

    مریم جمیلہ رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 26, 2015
    پیغامات:
    111
    "تلک الدار الآخرۃ"

    یہ واقعہ تاریخ اسلام کے اس بطل جلیل کا ہے جن کو امام شافعی نے خلافت راشدہ کا پانچواں خلیفہ قرار دیا ہے۔ جی ہاں، ہم حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کا ذکر کر رہے ہیں جنہوں نے محض تین سال کے مختصرعرصے میں امت مسلمہ کو اس کی کھوئی ہوئی عظمت واپس دلائی، جو کہ اپنے دادا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے علم، زہد، عبادت، اخلاق اور انصاف کے لحاظ سے ایک امام کا درجہ رکھتے تھے مگر اپنے دادا کی طرح ہی ان کو خوف تھا کہ انہوں نے اپنے فرائض پوری طرح انجام نہیں دیے اور اس پر اللہ تعالی کی طرف سے ان کی پکڑ ہو گی۔

    حضرت مغیرہ بن حکیم جو ان کی عمر کے آخری حصے میں ان کے ہمراہ ہوتے تھے بیان کرتے ہیں کہ عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ تعالی اس عرصے میں ایک دعا بکثرت کیا کرتے تھے۔ کہا کرتے تھے:

    اللھم اخف علیھم امری ولوا ساعۃ
    "اے اللہ میری اصلیت ان لوگوں سے مخفی رکھنا، خواہ ایک گھنٹے کے لیے ہی۔"

    مراد یہ تھی کہ یہ لوگ جو میرے بارے میں اتنا حسن ظن رکھتے ہیں، اے اللہ مجھے صرف ایک گھنٹے ان سے مخفی رکھنا۔ المغیرہ کے کانوں میں یہ آواز پڑتی، مگر اس دعا کا صحیح مفہوم انہیں تب سمجھ آیا جب عمر رحمہ اللہ واقعی اپنے وقت آخر کو پہنچ گئے۔

    اپنی وفات کے روز عمر رحہ نے اپنی اہلیہ اور اپنے بچوں اور ان یتیموں اور مساکین کو بلایا جن کی وہ کفالت کیا کرتے تھے۔ یہ بڑے اثر انگیز لمحات تھے جب عمر اپنے اعزا و اقارب اور ان مساکین کو الوداع کہہ رہے تھے۔ خلیفہء وقت نے اپنی اہلیہ فاطمہ بنت عبدالملک کو آخری دفعہ گلے لگایا اور ان کو یہ کہہ کر صبر کی تلقین کی:

    انما یوفی الصابرون اجرھم بغیر حساب
    بے شک صبر کرنے والوں کو ان کا اجر بے حساب دیا جائے گا۔ (الزمر: 10)

    اور قرآن کی یہ آیت وہ آخری الفاظ تھے جو انہوں نے اپنی اہلیہ کو کہے۔ اپنے بچوں کو الوداع کہنے کے بعد انہوں نے سب کو ہدایت کی کہ انہیں اکیلا چھوڑ دیا جائے۔ اور یہی وہ دعا تھی جو وہ اکثر کیا کرتے تھے کہ اللہ ان کی حقیقت کو لوگوں سے اس ایک گھنٹے کے لیے چھپا لے۔ المغیرہ کہتے ہیں کہ ہم سب کمرے سے نکل آئے اور دروازے کی ذرا سی درز کھلی رہنے دی۔ ہم نے دیکھا کہ عمر رحمہ اللہ کا چہرہ اچانک چمک اٹھا ہے اور ایک خوبصورت مسکراہٹ چہرے پر کھیلنے لگی ہے۔ تب ہم نے دروازہ بند کر دیا اور ہم تک آواز پہنچی:

    مرحبا بھذہ الوجوہ التی لیست بوجوہ انس ولا جان
    "خوش آمدید ان خوبصورت چہروں کو جو نہ انسانوں کے ہیں اور نہ جنوں کے!!"

    پھر وہ قرآن کی یہ آیت تلاوت کرنے لگے:

    تلک الدار الآخرۃ نجعلھا للذین لا یریدون علوا فی الارض ولا فسادا و العاقبۃ للمتقین۔
    (القصص: 83)

    "یہ ہے آخرت کا گھر جو ہم نے ان لوگوں کے لیے بنایا ہے جو نہیں چاہتے دنیا میں شان و شوکت اور نہ ہی فساد۔ اور کامیابی یقینا پرہیزگاروں کے لیے ہی ہے۔"

    اور وہ متواتر اسی آیت کو دہراتے رہے یہاں تک کہ ان کی آواز باہر آنا بند ہو گئی۔ تب ان کی اہلیہ نے اندر جانے کا فیصلہ کیا اور جب وہ اندر داخل ہوئیں تو انہیں اس حال میں پایا کہ وہ اپنا چہرہ اپنے دائیں گال پر ٹکائے ہوئے لیٹے ہوئے تھے اور نگاہیں سامنے کی طرف اٹھی ہوئی تھیں جیسے اشتیاق سے جنت میں اپنا ٹھکانہ دیکھ رہے ہوں۔ چہرے پر ایک میٹھی مسکراہٹ کے ساتھ وہ اپنے اس مقام کو تک رہے تھے جس کا اللہ رب العزت نے ان سے وعدہ کر رکھا تھا۔

    یہ ہے وہ انداز جس سے سچا مومن اس دنیا سے رخصت ہوتا ہے۔ آخرت میں عظیم الشان رہائش اسی کے لیے ہے جو اس فانی دنیا میں شہرت اور اجر نہیں تلاش کرتا۔ یہ دنیا وہ دے ہی نہیں سکتی جس کی چاہ اللہ تعالی نے ہمارے اندر رکھ دی ہے: یعنی اللہ کی رضا اور اس کی جنت۔ ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ ہمیں ان لوگوں میں شامل فرمائے جو آخرت میں کامیابی کے لیے کوشش کرتے ہیں، جن کی زندگیوں کا اختتام بھی خوبصورت ہوتا ہے اور جو اس موقع پر رحمت کے فرشتوں کو اپنے لیے آتے ہوئے دیکھتے ہیں نہ کہ عذاب کے فرشتوں کو۔ اللہ ہم سب کی خطاؤں سے درگزر فرمائے۔ اللہم آمین!

    (یہ روایت شیخ عمر سلیمان کے ایک وڈیو لیکچر سے اخذ کی گئی ہے۔
    یونیکوڈ اور انگریزی سے اردو ترجمہ و ٹرانسکرپشن برائے اردو مجلس: مریم جمیلہ)
     
    Last edited by a moderator: ‏جولائی 12, 2015
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. نیر مدنی

    نیر مدنی رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏دسمبر 13, 2013
    پیغامات:
    94
    اس عمدہ نصیحت پراللہ آپکو اجرعظیم سے نوازے۔آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    جزاک اللہ خیرا مریم۔
    اللہ تعالیٰ ہمیں بھی سچا مومن بنا دے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. مریم جمیلہ

    مریم جمیلہ رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 26, 2015
    پیغامات:
    111
    آمین۔ و ایاکم۔
     
  5. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    جزاک اللہ خیر
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. قیصر سجاد

    قیصر سجاد رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جولائی 8, 2015
    پیغامات:
    32
    جزاک اللہ احسن جزا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. انجم رشید

    انجم رشید رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جنوری 5, 2015
    پیغامات:
    65
    جزاک ﷲ خیرا کثیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں