ڈان نیوز کا ادارتی عملہ مسجداقصی کو نہیں پہچانتا

عائشہ نے 'ذرائع ابلاغ' میں ‏جولائی 15, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    کچھ دن قبل ڈان نیوز کی ویب سائٹ پر قبۃ الصخرۃ کے سامنے سیلفی لینے والوں کے بارے میں چند تصاویر لے کر کے ایک سطحی سی رپورٹ شائع کی گئی اور عنوان دیا گیا: " مسجد الاقصی کے سامنے سیلفی" حالاں کہ کسی ایک تصویر میں مسجدالاقصی موجود نہیں۔ اس رپورٹ کو شائع کیے ایک ہفتہ گزر چکا ہے۔ تبصرہ نگاروں نے اس غلطی کو درست کرنے کا کہا ہے لیکن مجال ہے جو ڈان نیوز کےویب ڈیسک کو کوئی فرق پڑا ہو۔ دین اسلام کے شعار ہوں یا اسلامی تہوار اور علامات ان سیکیولر صحافیوں کے دانستہ تغافل یا احمقانہ غفلت کی وجہ سے ہمیشہ پس منظر میں رہ جاتے ہیں۔
    اس مسئلے کا ایک تکلیف دہ پہلو یہ ہے کہ مسجد اقصی میں کم عمر مسلمانوں کے داخلے پر پابندی ہے، لوگ یہودی چیک پوسٹوں سے بچتے بچاتے اونچی خاردار تاریں پھلانگ کر مسجد اقصی تک پہنچتے ہیں۔ حال ہی میں لیلۃ القدر کی عبادت کے لیے 50 سال سے بڑی عمر کے مردوں کو مسجد میں جانے کی اجازت تھی جب کہ ڈان نیوز کی رپورٹ سے یہ تاثر ملتا ہے کہ وہاں نوجوان آزادی سے سیلفی بناتے پھر رہے ہیں۔ کیا یہ صحافتی خیانت نہیں ہے؟
    Despite Israeli restrictions; Palestinians passing through occupied East Jerusalem checkpoints which only allowed men above 50 and women above 30 to enter east Jerusalem, Muslims flocked the old city to visit the mosque.
    http://tribune.com.pk/story/921251/over-450000-mark-lailatul-qadr-at-al-aqsa-mosque/

    ڈان نیوز نے گزشتہ ایک برس میں فلسطین کے حالات پر کتنی خبریں دی ہیں اس کی تلاش سے معلوم ہوجاتا ہے کہ یہ ادارہ کس طرح فلسطینی تحریک آزادی کو نظرانداز کر رہا ہے۔ یہ لوگ ایک مسلمان صحافی کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نہ پہچانیں، کم ازکم دیانت داری سے حقائق کو من وعن ہی رپورٹ کر دیں؟

    اصل مسجد اقصی جو یہودیوں کی شر انگیزی کی وجہ سے انتہائی خستہ حال ہے
    [​IMG]

    ڈان نیوز ر رپورٹ کا ربط: http://www.dawnnews.tv/news/1023570/

    مسجد الاقصی اور قبۃ الصخرۃ کا فرق
    [​IMG]


    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    شیئرنگ کا شکریہ
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں