اللہ کو یہ پسند نہیں کہ عورت کا نام قرآن میں آئے ـ جنید جمشید

ابوعکاشہ نے 'ذرائع ابلاغ' میں ‏جولائی 19, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    جنید جمشید کا ایک اور کارنامہ پڑھنے میں آیا ہے ــ

    "موصوف نے وسیم بادامی کے پروگرام میں ائے آر وائی پر گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ قرآن میں حضرت مریم کا نام عیسی علیہ السلا م کی وجہ سے آیا ہے ورنہ اللہ کو یہ پسند نہیں کہ کسی عورت کا نام قرآن میں آئے " منقول
    یہ حضرت عورتوں کے درمیان بیٹھ کر حمد و نعت ، اور گانے گا لیتے ہیں لیکن معلوم نہیں انہیں مومنات سے کیا تکلیف ہے ــ اس طرح دین کی بنیادی باتوں سے نا واقف شخص کو دینی پروگرام میں کیوں بلایا جاتا ہے ـ اور ان سے کیوں دینی مسائل دریافت کیے جاتے ہیں، اللہ نے کہاں یہ دلیل اتاری ہے کہ اسے پسند نہیں کہ کسی عورت کا نام قرآن میں آئے ؟؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    نامحرم کے ساتھ بیٹھنا ـ اور گفتگو کرنا بلاسبب ـ اور پھر بغیر علم کے دین کے کسی مسئلے پر بات کرنا ، گویا کہ اللہ کو یہ پسند ہے !!

    ویڈیو ۔۔ صرف ثبوت کے طور پرپیش کی جارہی ہے ۔

     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  3. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    دراصل ان کے استاد جب طارق جمیل ہوں گے تو پھر ایسا ہی ہوگا !
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    ایک بھائی بتا رہے تھے کہ جنید جمشید نے یہ بات مولانا طارق جمیل سے نقل کی ہے ـ مولانا نے ایک تقریر میں زلیخا اور یوسف علیہ السلام کاقصہ بیان کرتے ہوئے اس سے ملتے جلتے الفاظ استعمال کیے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    سٹوپڈ۔ تعصب کی بھی حد ہوتی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  6. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    سورہ Tahreem میں تو حضرت مریم علیھا السلام کا ذکر ان کی نیکی اور پاکیزگی کی وجہ سے بطور نمونہ کے آیا ہے. اور وہاں تو ایک بیٹی کے طور پر تعارف کرایا گیا ہے.
    جیسی اپنی تنگ ذہنیت ہے وہی قرآن سےثابت کرنا چاہتے ہیں.
     
    Last edited: ‏جولائی 19, 2015
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    چودہ چودہ علوم پڑھا کر بھی تبلیغی جماعت ایسے عالم بنا رہی ہے؟
    شکر کریں یہ نہیں کہا کہ اللہ کو عورتیں پیدا کرنا ہی پسند نہیں تھا وہ تو مردوں کی وجہ سے بنائی ہیں ۔ : )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  8. Bilal-Madni

    Bilal-Madni -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2010
    پیغامات:
    2,471
    قصور ان كا نهيں ہے اللہ دین کا علم اور جہالت ایک جگہ جمع نھیں کرتا
    اللہ ایسے صوفيوں سے مسلمانوں کو بچائے امین
     
    • متفق متفق x 1
  9. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    یہ چودہ علوم نہیں چھے نمبروں کا کمال ہے. چودہ علوم پڑھ کر تو بندہ "فقیہ " بن جاتا ہے

    Sent from my H30-U10 using Tapatalk
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    ایسے بغیر علم کے کی گئی بات پر تنبیہ ضروری ہوتی ہے ـ لیکن افسوس ہے کہ بعض لوگ ہر جگہ ہی "مٹی پاؤ" کا نظریہ لیے پھرتے ہیں ـ غلطی کو غلطی کہنا چاہے ـ تاویلات کرنا درست نہیں ـ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • متفق متفق x 1
  11. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    اللہ انکی تقصیراگرہوئی ہے تومعاف فرمائے اورمیری بھی تمام تقصیرات معاف فرمائے آمین
     
  12. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جی میں نے خود طارق جمیل صاحب کو یہ کہتے سنا ہے۔ مجھے اس آڈیو کلپ کی تلاش ہے۔
     
  13. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    حق کی طرف رجوع ۔۔۔
    میرا پورا تبصرہ ہی منتقل کردیا اور حوالہ بھی نہیں دیا ۔ یہ بھی دعوت تبلیغ کا ایک انداز ہے
    https://www.facebook.com/permalink.php?story_fbid=868225323232882&id=477016309020454
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  14. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    upload_2015-7-24_6-29-27.png
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  15. عاصم خان

    عاصم خان -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 3, 2010
    پیغامات:
    396
    نیم مولوی خطرہ ایمان
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • متفق متفق x 1
  16. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    بعض لوگ یہ بھی کہتے ہیں جو کچھ میڈیا بتاتا ہے ۔ وہ مان لیتے ہیں ۔ داعی حضرات کی پگڑیاں اچھالتے ہیں ۔ معلوم نہیں "داعی" کی ان کے ہاں کیا تعریف ہے ۔ کیا ہر وہ شخص " داعی " ہے جو بغیر علم کے بات کرے؟ اللہ رحم کرے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  17. مریم جمیلہ

    مریم جمیلہ رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 26, 2015
    پیغامات:
    111
    کیا کوئی وضاحت کر سکتا ہے کہ قرآن میں عورتوں کےنام کیوں نہیں لیے گئے اور صرف مریم علیہا السلام کا نام کیوں آیا ہے؟
    اصل میں آج کل کچھ عجیب تاویلات سننے کو مل رہی ہیں اور مجھے اس بارے میں دلیل درکار ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  18. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    تلاش کرنے پرقرآن و حدیث میں ایسی کوئی وضاحت تو نہیں ملی کہ ایسا کیوں ہے!واللہ اعلم، بعض علماء کی آراء البتہ موجود ہیں.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • متفق متفق x 1
  19. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    قران میں جو نام آئے ہیں وہ زیادہ تر پیغمبر کے ہیں ۔ان پیغمبر کا ذکر اس لیا کیا گیا کہ ہم پچھلی قوموں کے بارے میں جان سکیں اور ان کی غلطیاں نہ دہرائیں ۔ خواتین پیغمبر نہین گزریں تو ان کا الگ سے ذکر نہیں کیا گیا بلکہ مسلمات،مومنات،مسلم ، مومن، یہود و نصاری ، بنی اسرائیل جس میں تمام مرو و عورت شامل ہو جاتے ہیں اس طرح مخاطب کیا گیا ہے ۔جب آپ کسی قوم کا یا گروہ کا ذکر کرتے ہیں توبنیادی حیثیت اس قوم کے لیڈر کی ہی ہوتی ہے ۔اور ان کا ذکر بھی سمجھ میں آتا ہے۔باقی قوم کے کسی فرد کا تذکرہ کرنا اتنا معنی نہیں رکھتا جب آپ کو اس قوم کی ترقی وتباہی کی تمام وجوہات نظر آگئیں ۔
    اس کے علاوہ ان مردوں کا نام ہے جو مشرک تھےجیسے فرعون ،ابولہب وغیرہ ۔ کسی خاتون کا نام اسلام سے شدید دشمنی رکھنے کے باعث نہین لیا گیا ۔
    یہ تو مجھے فوری جو سمجھ میں آیا لکھ دیا ۔ اس پر جو صحیح علم رکھتے ہیں وہ جواب دے دیں تو بہتر ہے۔
    مزید یہ کہ کچھ عجیب سا موضوع ہے کہ خواتین کا نام قرآن میں کیوں نہیں آیا ۔ یقینا اس کی تاویلات اس سے بھی عجیب ہوں گی ۔ اعمال کے وزن سے بھاری اور حتمی کوئی چیز نہیں ۔ اور کتنی اچھی بات ہے کہ اس میں مرد و عورت کی کوئی تفریق نہیں ۔
     
    • متفق متفق x 2
  20. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    قرآن پاک میں ان ہی مردوں کے نام آئے ہیں جو یا تو انبیاء و رسل ہیں یا وہ جن کی ذات کے ساتھ کوئی بڑا واقعہ منسلک ہے،
    اور ان مردوں کے ناموں سے اس دور کے سب لوگ مشرکین، یہود و نصاری وغیرہ واقف تھے اسی لئے ان کو سیدھا نام سے پکارا گیا ہے.
    مریم علیہا السلام کا نام بھی ان کی ذات کے ساتھ خاص واقعے کی بنا پر آیا ہے،
    باقی عورتوں کا نام لئے بغیر ان کی پہچان سے مخاطب کی گیا ہے.
    جیسے:
    (ضَرَبَ اللَّهُ مَثَلًا لِلَّذِينَ كَفَرُوا امْرَأَتَ نُوحٍ وَامْرَأَتَ لُوطٍ ۖ كَانَتَا تَحْتَ عَبْدَيْنِ مِنْ عِبَادِنَا صَالِحَيْنِ فَخَانَتَاهُمَا فَلَمْ يُغْنِيَا عَنْهُمَا مِنَ اللَّهِ شَيْئًا وَقِيلَ ادْخُلَا النَّارَ مَعَ الدَّاخِلِينَ)
    [Surat At-Tahrim 10]

    اب ان کے نام لئے جاتے تو ان کی پہچان شائد ممکن نہ تھی اور احتمال بھی ہو سکتا تھا کہ یہ نام کسی اور کا ہے نبی کی بیویاں نہیں ہیں، قرآن نے ان شکوک و شبھات کو دور کرنے لئے ان کو انکی نسبت سے بیان کیا تاکہ لوگ یہ تاویل نہ کریں کہ یہ انبیا کی بیویاں نہ تھیں.
    اور غور کریں تو مریم کا نام بھی نسبت کے ساتھ لیا ہے مطلقا نہیں بس یہ ہی وجہ ہے کہ عورتوں کو جہاں مخاطب کیا وہاں نام نہیں لیا گیا.
    یہ بات قرآن کی بلاغت پر دلالت کرتی ہی کہ کس طرح سے اللہ نے خطاب کا انداز اپنایا ہے، تاکہ لوگوں میں کسی قسم کا شک باقی نہ رہ جائے.
    واللہ اعلم میری سمجھ یہ ہی کہتی ہے.
    آج کل جو باتیں اس حوالے سے مشہور ہیں ان میں سے جو آپ کو معلوم ہوں ان کا بھی ذکر کردیں.

    Sent from my ALE-L21 using Tapatalk
     
    • متفق متفق x 2
    • مفید مفید x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں