برطانیہ میں ہرسال 50ہزار افراد اسلام قبول کررہے ہیں، سیکریٹری داخلہ برطانیہ

منہج سلف نے 'نو مسلم اور تائب شخصيات' میں ‏مئی 22, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    برطانیہ میں ہرسال 50ہزار افراد اسلام قبول کررہے ہیں، سیکریٹری داخلہ برطانیہ


    برطانوی سیکریٹری خارجہ جیکوئی اسمتھ نے کہا ہے کہ برطانیہ میں ہر سال 50ہزار افراد اسلام قبول کر رہے ہیں اور 2001کے بعد سے اسلام قبول کرنے والوں کی مجموعی تعداد 4لاکھ ہوگئی ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اسلام تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے اور لوگ اسلام کی حقیقی اور سچی تعلیمات کو قبول کر رہے ہیں۔ برطانیہ میں مسلمانوں کی مجموعی تعداد 20لاکھ ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں عیسائیت کے بعد اسلام سب سے بڑا مذہب ہے۔
    جنگ
     
  2. محمد نعیم

    محمد نعیم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 26, 2007
    پیغامات:
    901
    اللہ اکبر!
    دنیا نے اسلام کے بڑھتے قدموں کو روکنے کے لئے الٹا تک لٹک لیا مگر پھر بھی اس کے سیل رواں کو نہ روک سکے۔
    اب تو خود کافروں کے گھروں سے اس کی شہادتیں آنے لگ گئی ہیں۔ الحمد للہ علیٰ ذالک
     
  3. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    جی جتنا یہ اسلام کا چرچہ کر رھیں ھیں اتنا ہی اسلام مقبول ھو رھا ھے ۔

    کسی نے کیا خوب کہا ھے :

    اسلام کی فطرت میں‌ قدرت نے لچک دی ھے
    اتنا ہی یہ ابھرے گا جتنا کہ دبا دیں گے

    (یہاں عرض کردوں کہ اصل نظم میں اسلام کی بجائے اس دین ھے لیکن عام لوگوں میں اسلام زیادہ استعمال کیا جاتا ھے ۔)
     
  4. ڈان

    ڈان -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 28, 2007
    پیغامات:
    11,680
    سبحان اللہ!
    اسی طرح کی تحقیق کچھ عرصہ پہلے امریکہ میں بھی ہوئی تھی ، اور وہاں بھی اُن کے لیے ایک حیران کُن بات سامنے آئی تھی کہ 9/11 کے بعد اسلام قبول کرنے والوں کی تعداد میں سالانہ دُگنا اضافہ ہورہا ہے ۔
    اس کی وجہ میرے خیال میں یہ ہے کہ کافر لوگ جتنا اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، اتنا ہی لوگوں کے دلوں میں یہ بات آتی ہے کہ ، کیوں نہ ہم بھی اس کے متعلق مطالعہ کر کے دیکھیں کہ جو کچھ کہا جارہا ہے ، کیا یہ واقعی سچ ہے ، اور اسی طرح وہ اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر تیزی سے دائرہ اسلام میں داخل ہورہے ہیں ۔
     
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں