ماہ شوال کے ایام بیض کے مسنون روزے

عائشہ نے 'ماہِ شوال' میں ‏جولائی 25, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بسم اللہ الرحمن الرحیم ​
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    ایام بیض ہر قمری مہینے کی ۱۳ ، ۱۴، ۱۵ تاریخ کو کہتے ہیں ۔ رسول اللہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ان تاریخوں میں نفلی روزے رکھا کرتے تھے اور اپنے ساتھیوں کو ان روزوں کو رکھنے کا حکم دیتے تھے ۔ حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :" صوم ثلاثة أيام من كل شهر صوم الدهر كله‏"‏ ۔ہر مہینے میں ان تین روزوں کا اجر ایسا ہے جیسے کوئی ہمیشہ روزے رکھے ۔ متفق عليه
    ماہ شوال کے ایام بیض قریب آرہے ہیں۔ اللہ کی رحمت ہے کہ شوال کے 6 مسنون روزوں اور ایام بیض کے روزوں کو جمع کیا جا سکتا ہے۔ اس کی تفصیل یہاں (http://www.urdumajlis.net/threads/ایام-بیض-اور-شوال-کے-چھ-روزوں-کوایک-نیت-میں-جمع-کرنا.8295/)ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔
    یاد رہے کہ یہ نفلی روزے ہیں فرض نہیں، اگر آپ خود یہ نفلی روزے نہیں رکھ سکتے تو دوسروں کو یاد کروائیں کہ نیکی کے بارے میں بتانے والے کو بھی عمل کرنے والے کا اجر ملتا ہے ۔
    اللہ سبحانہ و تعالی ہمیں اپنے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنے والوں میں شامل فرما لے جو اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں پر عمل کرنے والے اور ان کو رواج دینے والے ہیں ، اللہ کرے کہ ہمارے شب وروز اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح گزریں۔
    والسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
  3. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    آمین یا رب العالمین
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں