ام ثوبان فوت ہو گئیں

ام محمد نے 'اہلِ مجلس : دکھ سکھ کے سانجھی' میں ‏اگست 26, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,854
    انا للہ وانا الیہ راجعون

    خبر پڑھ کے بہت دلی صدمہ پہنچا، ہر ممبر کے ساتھ فیملی کی طرف ہی ملتی تھی، پہلی مرتبہ اپنا نمبر دیا جس پر میں نے اپنی اہلیہ سے ان کی دوستی کروائی، بے چاری اپنی بیٹیوں کی طرف سے بہت فکر مند تھی کہ اگر مجھے کچھ ہو گیا تو ان کا کیا بنے گا۔ اللہ نگہبان! بڑی دلیری سے کینسر جیسی بیماری کا مقابلہ کرتی رہی اور آج ہم سے جدا ہو گئی، اللہ سبحان تعالی اسے جنت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر کی توفیق عطا فرمائے آمین!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
  2. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,568
    انا للہ وانا الیہ راجعون
    بہت ہی افسوس ہوا یہ خبر سن کر ۔ اللہ ان کی مغفرت کرے اور ان کی آگے کی منزلیں آسان کرے اور ان کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  3. ام احمد

    ام احمد محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 7, 2008
    پیغامات:
    1,333
    آمین یا رب العالمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  4. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    آج صبح ابوثوبان کا میسج آیا تھا کہ وہ تین بجے صبح دارفانی سے چلی گئیں۔
    اللہ تعالی ان جو جنت الفردوس عطا کرے اور ان کے درجات بلند کرے اور اعلی علیین میں ان کو مقام عطا کرے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  5. جمیل

    جمیل ركن مجلسِ شوریٰ

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2009
    پیغامات:
    750
    آمين يارب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  6. جمیل

    جمیل ركن مجلسِ شوریٰ

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2009
    پیغامات:
    750
    موت سے کس کو رُستگاری ہے
    آج اُن کی تو کل ہماری باری ہے

    خیرے کن اے فلاں و غنیمت شمار عمر

    زاں پیشتر که بانگ بر آید فلان نماند
     
    Last edited: ‏اگست 26, 2015
    • پسندیدہ پسندیدہ x 7
  7. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    آمین
    بھائی جنازہ کس وقت تھا؟ ہوچکا یا ابھی ہونا ہے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  8. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    ابھی ان کے جنازے سے آیا ہوں۔
    اللہ تعالی ان کیلئے آسانیاں پیدا کرے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  9. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بعد نماز عصر
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  10. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    یا اللہ ام ثوبان کی قبر کی منازل آسان فرما اور ان کو منکر نکیر کے سوالات پر ثابت قدمی عطا فرما۔ یا اللہ ہم نے اپنی بہن میں خیر کے علاوہ کچھ نہیں پایا۔ ہماری گواہی ان کے حق میں قبول فرما۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 8
  11. ام احمد

    ام احمد محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 7, 2008
    پیغامات:
    1,333
    آمین بیشک ایک مومن تھیں ہمیشہ خیر ہی دیکھی ان میں اللہ تعالی انکی اگلی منازل آسان فرمائے آمین یا رب العالمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  12. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    آمین یا رب
    میری والدہ کی ان سے پہلے ملاقات ہوچکی ہیں۔ اللہ تعالی ان کے درجات بلند کرے اور ان کے اہل وعیال کو صبر عطا کرے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  13. جمیل

    جمیل ركن مجلسِ شوریٰ

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2009
    پیغامات:
    750
    اللهم ثبتها بالقول الثابت لا اله الا الله
    اللهم ثبتها بالقول الثابت لا اله الا الله
    اللهم ثبتها بالقول الثابت لا اله الا الله
    اللهم ثبتها بالقول الثابت لا اله الا الله
    اللهم ثبتها بالقول الثابت لا اله الا الله
    اللهم ثبتها بالقول الثابت لا اله الا الله
    اللهم ثبتها بالقول الثابت لا اله الا الله
    اللهم ثبتها بالقول الثابت لا اله الا الله
    اللهم ثبتها بالقول الثابت لا اله الا الله
    اللهم ثبتها بالقول الثابت لا اله الا الله
    اللهم ثبتها بالقول الثابت لا اله الا الله
    اللهم ثبتها بالقول الثابت لا اله الا الله
    اللهم ثبتها بالقول الثابت لا اله الا الله
    اللهم ثبتها بالقول الثابت لا اله الا الله
    اللهم ثبتها بالقول الثابت لا اله الا الله
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  14. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,490
    انا للہ وانا الیہ راجعون.
    اللہ رب العزت ان کی طویل بیماری کو کفارہ سیآت بنائے.اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے.آمین.
    یہ خبر دیکھ کر طبعی طور پہ بہت صدمہ ہوا.اللھم اغفرھا.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  15. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    اللهم اغفر لها وارحمها وعافها واعف عنها واغسلها بالماء والثلج والبرد ونقها من الخطايا كما ينقى الثوب الابيض من الدنس وابدلها دارا خيرا من دارها وادخلها الجنة واعذها من النار .آمين
    انا للہ و انا الیہ راجعون، ایک عظیم ہستی جو دوسروں کو جینے کا گر سکھا کر خود چلی گئی، جو ہرحال میں اللہ کا شکر ادا کرتی رہی، اپنی تکلیف کو بھلا کر دوسروں کی معمولی سی تکلیف پر بے چین ہو جانے والی، سب کو جوڑنے والی، ہر ایک کی آخرت کو سنوارنے کی کوشش کرتے رہنے والی، بہت سوں کی ہدایت کا ذریعہ بننے والی، اپنے پرائے، چھوٹے بڑے، امیر غریب ہر ایک کی چھوٹی بڑی ضرورتوں کا خیال رکھنے والی، خوشیاں بانٹنے والی اور اپنی تکلیف کو اپنی ذات تک رکھنے والی، بے ہوشی کی حالت میں بھی اللہ کا ذکر کرنے والی، اللہ کی رحمت سے ہمیشہ پر امید رہنے والی ہماری بہن اپنی تمام تکلیفوں سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے نجات پا کر اللہ کی کبھی نہ ختم ہونے والی رحمتوں کی طرف منتقل ہو چکی ہے۔ اللہ تعالٰی ان کے بچوں، محترم ابو ثوبان بھائی، محترم بابر بھائی اور ام محمد سسٹر کے ساتھ ساتھ تمام لواحقین اور اردو مجلس کے بہن بھائیوں کو صبر جمیل عطا فرمائے اور جزائے خیر سے نوازے جن کے خلوص، دعائوں اور پل پل کی توجہ نے انہیں اکیلا اور کمزور نہیں پڑنے دیا۔ اللہ کی ایک خاص نعمت تھیں جو ہم سے جدا ہو گئیں، وقت کا مرہم درد کو تو کم کر سکتا ہے لیکن جو خلا ان کے جانے سے بنا ہے وہ نہ تو ان کی فیملی میں پر ہو سکتا ہے اور نہ ہی اردو مجلس پر، ایسے میں اگر ضبط کا بندھن ٹوٹ جائے اور آنکھوں سے اشک رواں ہو جائیں تو باعث تعجب نہیں، پھر بھی ہم صبر کا دامن تھامتے ہوئے اللہ سے اپنی بہن کے لئے رحم و مغفرت کے ساتھ ساتھ جنت میں اعلی مقام کا سوال کرتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 12
  16. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ:
    انا لَلہ و انا الیہ راجعون
    اے اللہ ہماری بہن کو بالخصوص اور تمام مسلمانوں کو بالعموم اپنی رحمتوں سے نوازے،
    اورجنت الفردوس میں جگہ دے اور آگ و عذاب قبر سے نجات دے
    آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  17. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    انا للہ و انا الیہ راجعون. خبر پڑھ کر ایک جھٹکا لگا. الله ان کی اگلی منزلیں آسان کرے ، ان کی مغفرت کرے، انہیں جنت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر اور بہتر نعم البدل عطا فرمائے

    Sent from my H30-U10 using Tapatalk
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  18. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    آمین! یا رب العالمین۔
    ام ثوبان کی زندگي کا سفر تمام ہوا۔ میری اور آپ سب کی زندگي بھی اپنے وقت پر اپنے اختتام کو پہنچ جاۓ گی۔ یہی اللہ تعالی کا نظام ہے کہ جو اس دنیا میں آیا اس نے واپس ضرور جانا ہے۔ رفی بھائ نے ان کے بارے میں جو کچھ لکھا وہ سو فیصد درست ہے۔ ہم نے ان کی ذات میں ہر ایک کے لیے خیر ہی خیر دیکھی۔ اردو مجلس ہو یا ان کی عام زندگي وہ ہر ایک سے رابطے میں رہتی تھیں۔ مجلس پر رجسٹر ہونے کے بعد انہوں نے مجلس کی تمام ممبر خواتین سے روابط قائم کیے اور ہر ایک کے دکھ درد میں شریک رہیں۔ جو کہ ان کے اس دنیا سے جانے تک قائم رہے۔
    ابھی شام کو رفی بھائ کا فون آیا۔ نہ وہ صحیع طرح بات کر سکے اور نہ ہی میں اپنی سسکیاں روک سکا۔ شائد ہمیں اپنے کسی عزیز کی وفات کا اتنا دکھ نہ ہوتا جتنا دکھ اپنی اس بہن کی وفات کا ہوا۔ اس فیملی سے مل کر ہمیں احساس ہوا کہ سب اچھا رشتہ تو دین کا رشتہ ہے۔ دنیاوی رشتے تو ناپائدار ہوتے ہیں۔ ہمیں صحیع دین کی پہچآن ہی ان سے مل کر ہوئ ہمارے عقائد کو درست کرنے میں ان کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ اللہ تعالی انہیں اس کا اجر عطا فرماۓ آمین!
    ام محمد اور ان کی دوستی مثالی دوستی تھی۔ بہت کم ایسا ہوتا تھا کہ ام ثوبان ان کے بغیر کہیں جائيں۔ بعض اوقات میں نے ایسے بھی دیکھا کہ ام محمد نے ان سے کہا کہ میں آپ کے ساتھ نہیں جا سکتی تو ام ثوبان کی جانب سے جواب ملتا کہ لو پھر میں بھی نہیں جاتی۔ اور پھر ام محمد کو بھی ان کے ساتھ جانا پڑتا۔
    دین سے ایسا رشتہ اور اللہ تعالی پر ایسا توکل میں بہت کم ہی کسی میں دیکھا ہے۔ ایسی بیماری اور ایسی حالت میں آدمی ہر وہ علاج ہر وہ عمل کر گذرتا ہے جو کوئ اسے بتاۓ کہ اس سے تمہیں آرام آ جاۓ گا۔ کسی نے انہیں کوئ عمل بتایا کہ آپ یہ وظیفہ پڑھیں تو اپ کو اپنی بیماری سے نجات مل جاۓ گي۔ لیکن ام ثوبان نے جب یہ دیکھا کہ یہ وظیفہ کسی بھی حدیث سے ثابت نہیں ہے تو انہوں نے یہ وظیفہ نہیں کیا۔
    اللہ تعالی غفور الرحیم کے حضور دعا ہے کہ وہ ان کے تمام گناہوں کو معاف فرمادے۔ اور انہیں جنت الفردوس میں مقام عطا فرماۓ آمین!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 12
  19. Bilal-Madni

    Bilal-Madni -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2010
    پیغامات:
    2,469
    اناللہ وانا الیہ راجعون!
    االلہ محترم بہن کی مغفرت فرمائے،
    اللہ ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، آمین!
    انہوں نے اس دنیاوی زندگی میں بہت تکالیف جھیلی ہیں، اللہ ان کو آخرت مین اجر کا سبب بنائے، آمین!
    اللہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  20. ام مطیع الرحمن

    ام مطیع الرحمن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2013
    پیغامات:
    1,548
    دونوں برادران نے بالکل درست کہا ام ثوبان کے بارئے میں۰ دین کی تڑپ ان میں کوٹ کوٹ کہ بھری ہوئی تھی ۰ اسی پلیٹ فارم پہ ان سے تعارف ہوا اور یہی سے انکے ساتھ ایک پیارا سا رشتہ بنا۰ انکی شفیق سی آواز اب بھی کانوں میں سنائی دیتی ہے۰دکھ اور سکھ دونوں میں اپنی اسلامی بہنوں کا ساتھ بخوبی نبھاتی تھی۰ جب جب بھی ان سے رابطہ ہوا بہت ہی اچھے اور پیارے انداز میں بات کرتی مناسب مشورے دیتی اور درمیان میں بار بار اپنے لیے دعا کی سفارش کرتی۰ پچھلے رمضان میں ہماری ملاقات ہوئی تھی اس ملاقات کا احوال ضرور لکھونگی ان شاءاللہ۰ یا اللہ ہم تیری اس نیک بندی کی اچھائی کی گواہی دیتے ہیں ائے اللہ اس دنیاوی زندگی میں وہ جتنی تکلیفوں سے گزری ہیں انکے بدلے انکو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرما۰ اہل مجلس سمیت انکے تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرما۰انا للہ وانا الیہ راجعون عظم اللہ اجرکم واحسن عزاؤکم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں