کوڈ کو debug کرنے کے لیے چھوٹی سی ٹپ

عفراء نے 'پروگرامنگ' میں ‏ستمبر 5, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    کبھی ایسا ہوتا ہے کہ ہمارے کوڈ میں چھوٹی سی غلطی ہوتی ہے جس کی وجہ سے Output درست نہیں آرہا ہوتا۔ اس صورت میں عموما پہلی چیز یہ دیکھی جاتی ہے کہ closing brackets/ tags پورے ہیں یا نہیں۔ اگر تو آپ کا کوڈ چھوٹا ہے اور ایک ڈیڑھ صفحہ پر مشتمل ہے تب تو یہ چیک کرنا کوئی مسئلہ نہیں لیکن اگر لمبا چوڑا کوڈ ہے تو اس طرح کی چیکنگ خاصا درد سر ثابت ہوتی ہے۔ اس حوالے سے ایک آسان ٹپ ملاحظہ ہو۔
    اپنے کوڈ کو کسی بھی ٹیکسٹ ایڈیٹر میں کھولیے۔ مثلا sublime, Atom, وغیرہ۔
    ctrl+f کی مدد سے opening tag/ bracket کو تلاش کیجیے۔ تلاش کرنے پر وہ بتائے گا کہ یہ اس فائل میں کتنی مرتبہ آیا ہے۔ مثلا <div بیس مرتبہ آیا ہے۔ اب آپ اس کا closing tag تلاش کیجیے۔ یعنی </div ۔ اگر یہ بھی بیس مرتبہ موجود ہے تو درست۔ اگر کمی بیشی ہے تو تلاش کر کے پورا کر لیجیے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں