ام ثوبان رحمہا اللہ اور میرے جذبات

نصر اللہ نے 'اہلِ مجلس : دکھ سکھ کے سانجھی' میں ‏ستمبر 19, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    بسم اللہ الرحمن الرحیم۔

    زندگی کا المیہ ہے یا عالگمیر قانون حقیقت یہ ہے کہ جو یہاں آیا ہے اس نے یہاں سے بہر صورت جانا ہی جانا ہے ، چاہے کوئی اس موت و حیات کے تسلسل کا انکار کرے یا اقرار کسی طور بھی اس سے گلوخلاصی ناممکن بات ہے۔ کیونکہ اللہ رب العزت کا فرمان ہے ـ کل نفس ذائقة الموت اور اگر ذی روح سے نکال کر اس فانی دنیا کے دائر ے کو مزید وسیع کیا جائے تو اللہ تعالی فرماتے ہیں۔۔ کل من علیھا فان۔
    کسی ذی روح کا اس دنیا میں آنا جس طرح سے ہمارے لئے خوشیوں کا باعث ہوتا ہے ویسے ہی کسی کا چلے جانا غم چھوڑ جاتا ہے، لیکن یہ خلا وقت کی رفتا ر سے پر ہوتا چلا جاتاہے، تاہم زندگی کے کسی موڑ پر کچھ ایسی شخصیات جو مرد وزن کے قید وبند سے مبرا ہوتی ہیں کے چلے جانے سے صرف غم کے باد ل ہی نہیں چھاتے بلکہ دنیا ایک مدت کے لئے اس کی جدائی کے سوگ میں چلی جاتی ہےا ور اس کی کمی قدم با قدم محسوس کی جاتی ہے۔
    بالکل ایسی ہی تھیں وہ شخصیت جن کے نام میرے یہ جذبات ہیں محترمہ ام ثوبان رحمھا اللہ ، میں جب سے مجلس پر آیا ہوں ان کو ہمیشہ ہی کسی نہ کسی طرح سے کسی سرگرمی میں پایا ہے۔ ہر طرح سے لوگوں کی مشکور ومنون دعاؤں کا تقاضا کرنے والیں اور سب سے بڑھ کر اصلاحی پہلو ہمیشہ متمع نظر رہا۔
    مجھے اس بات کے کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں ہوتی ہے کہ اردو مجلس ایک ایسا فورم ہے جس نے مجھ جیسے بندے کو لکھنا سکھایا ہے، میں اپنے جذبات کا اظہار اپنے الفاظ میں کرنا جو سیکھا ہوں وہ یہاں سے ہی سیکھا ہوں، یہاں پر آ کرمیں نے بہت بار غلطیاں کی ہیں کبھی لکھنے میں کبھی کچھ شئیر کرنے میں اس میں کوئی شک نہیں کہ یہاں پر موجود ہر بندے نے میری اصلاح کی کوشش کی ہر بندے نے اپنے انداز سے سمجھایا ، لیکن ام ثوبان رحمھا اللہ وہ واحد نفیسہ خاتون تھیں کہ جن کے سمجھانے کا انداز ایسا تھا کہ اسی وقت نہ صرف دل میں اترتا تھا بلکہ فوراً عمل بھی ہو جاتاتھا یہ اس بات کی دلیل تھی کہ وہ مرحومہ و مغفورہ حقیقت میں عمل میں ڈھلی ہوئی خاتون تھیں وگرنہ کتنےہی ایسے لوگ ہیں جو بات کرتے ہیں نیکی کا درس بھی دیتے ہیں لیکن عمل نہ ہونے کی وجہ سے زبان سے تاثیر ہی اٹھا لی گئ ہے۔
    ان کی ہر بات مؤثر بھی اور پایا ثبوت والی بھی ہوری رھی.جہاں تک میں نے محسوس کیا وہ ہر وقت کچھ نہ کچھ سیکھنے کے جذبہ سے سرشار رہتی تھیں اور اس کی دلیل اردو مجلس پر زمرہ سوا ل وجواب ہے جو اکثر ہی ان کے سوالوں سے مزین نظر آتا تھا جس سے نہ صرف ان کے علم و عمل میں اضافہ ہوتا تھا بلکہ ہم جیسے کم علم لوگ بھی بہت کچھ سیکھ جاتے تھے،
    نماز روزہ اور دیگر ارکان اسلام کے کرنے والے کو بشارت ہے کہ وہ جنت میں جائے گا ، لیکن خوش اخلاقی اور خوش خلقی ایک ایسی صفت ہے جس کے کرنے والے کو دنیا میں جنت کی گارنٹی ہے، باقی امور تو شائد دکھلاوئے کے لئے بھی ہو جائیں لیکن یہ وہ واحد کام ہے جو دکھلاؤئے کے لئے کسی بھی صورت نہیں ہو سکتا،بہت کم لوگ ہوتے ہیں جن کو یہ صفت عطا کی جاتی ہے اور اس خوبصورت صفت کی مالکہ تھیں آپا جی رحمھا اللہ، نفیس اور نرم سا انداز سمجھانے کا اور معذرتا لہجہ کہ کہیں کسی کا دل نہ دکھے کسی کو کوئی بات بری نہ لگے، اگرچہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر میں یہ چیز ضروری نہیں لیکن یہ تواضع ان میں بہت زیادہ پایا جاتا ہے۔
    الغرض کے اگر ایک نیک انسان کی صفات گننی جائیں تو آپا جی رحمھا اللہ میں وہ ساری صفات پائی جاتیں تھیں، اللہ ان کی قبر کو جنت الفردوس کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل دے یہ ان کےلیے ایک بہت بڑا خسارہ ہے، بچوں کےلئے ماں کاکوئی نعم البدل نہیں اور اگر ماں ام ثوبان ہو تو چراغ لینے سے بھی نہیں مل سکتی ، بابر تنویر بھائی کے گھر پر ان کی مکمل فیملی سے ملاقات کا موقع ملا اور ان سے مل کر بچوں کا یہ سلجھا انداز اس بات کی عکاسی کر رہاتھا کہ یہ کوئی عام خاتون کے بچے نہیں ہیں۔
    اللہ تعالی ابو ثوبان کو صبر دیں، ان کو بھی اپنی شریک حیات کی کمی ضرور محسوس ہوتی ہو گئی، اللہ ان کے بچوں کو بھی اس قابل بنائیں کہ وہ ماں کا نام روشن کر سکیں جو ان کےلئے صدقہ جاریہ ثابت ہو گا.
    اللھم اوسع قبرھا ونورلھا، اللھم اجعل قبرھا روضۃ من ریاض الجنۃ الفردوس،آمین


    Sent from my CHM-U01 using Tapatalk
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 13
  2. محمد عرفان

    محمد عرفان -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 16, 2010
    پیغامات:
    764
    اللہم آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. اخت طیب

    اخت طیب -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2013
    پیغامات:
    769
    آمین یا رب العالمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    آمین یا رب العالمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    آمین! یا رب العالمین.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  6. ابن بشیر

    ابن بشیر ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جنوری 29, 2012
    پیغامات:
    268
    اللھم اغفرلھا وارحمھا وادخلھا الجنۃ ۔آمین
    میرا مشوراہ ہے کہ ام ثوبان رحمہا اللہ کے تمام مضامین اور سوالات و جوابات الگ جمع کئے جائیں اور انھیں مقالات و آرائ ام ثوبان رحمہا اللہ کے نام سے پی ڈی ایف میں کتاب تیار کی جائے اور اسے نیٹ پر عام کیا جائے تاکہ ان کے مضامین جمع ہو جائیں اور امت فائدہ اٹھاتی رہے ۔اور ان کے لئے صدقہ جاریہ بن جائیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
  7. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    جزاک اللہ خیرا
    ان کے اردو مجلس پر کام کے حوالے سے ایک واقعہ شئیر کروں گا جو میں نے ابو ثوبان کو بھی بتایا تھا۔ ان شاء اللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  8. ام مطیع الرحمن

    ام مطیع الرحمن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2013
    پیغامات:
    1,548
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۰
    مجھے اس تھریڈ میں کچھ لکھا ہوا نظر نہیں آ رہا ۰صرف عنوان ظاہر ہو رہا ہے اور پہلی پوسٹ محمد عرفان بھائی کی نظر آ رہی ہے۰
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  9. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    موبائل سے دیکھ رہی ہیں.؟

    Sent from my CHM-U01 using Tapatalk
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. أبو ثوبان

    أبو ثوبان -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2014
    پیغامات:
    33
    آمین یارب العالمین
    یارب العالمین تمام لوگوں کے گمان کے مطابق ام ثوبان سے اچھائی والا معاملہ فرما. اے میرے اللہ میں گواہی دیتا ھوں میں نے عملی طور پر ام ثوبان کو ثابت قدم خاتون کے طور پر دیکھا یا اللہ تو اسے معاف فرما اور اس کی قبر کو روشن فرما دے. اور ھمیں جنت الفردوس میں اکٹھا کرنا.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 8
  11. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    آمین! یا رب العالمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  12. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    آمین یا رب العالمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  13. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    نصر اللہ بھائی بہت اچھا لکھا آپ نے اور آپ کے ہر لفظ میں سچائ نظر آتی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  14. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    اللہ تعالی ام ثوبان سسٹر کے ساتھ نرمی والا معاملہ کرے آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں