100 مشہور ضعیف احادیث

رحیق نے 'ضعیف اور موضوع احادیث' میں ‏مئی 24, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    بسم اللہ الرحمن الرحیم​
    اسلام علیکم و رحمۃ وبرکۃ
    اس کتاب میں وہ 100 مشہور ضعیف احادیث ہیں کہ جنہیں ہمارے معاشرے کے جاہل خطباء اور واعظین اپنی تقریروں میں پر زور انداز میں بیان کرتے ہیں۔اور پھر عوام جس طرح سنتے ہیں ویسے ہی عمل شروع کر دیتے ہیں۔جس سے بدعات کا ظہور ہوتا ہے۔حالانکہ انکی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر افتراءو کذب بیانی کے علاوہ کچھ حقیقت نہیں ہوتی۔۔ایسی مشہور احادیث ہیں کہ جن کی حقیقت پڑھ کر عقل دنگ رہ جائے گی۔۔۔ضرور پڑھیں۔۔۔
    شہرت یافتہ کتاب 100 مشہور ضعیف احادیث کو یہاں یونی کوڈ میں‌پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں۔۔۔آپ اس کتاب کو پی ڈی ایف فارمیٹ میں بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے اس ربط پر کلک کریں۔۔
    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    بے حیائی اور برائی سے نہ روکنے والی نماز ' نماز نہیں

    بے حیائی اور برائی سے نہ روکنے والی نماز ' نماز نہیں
    (من لم تنھہ صلاتہ عن الفحشاء و المنکر' فلا صلاۃ لہ)
    ''جس کی نماز اسے بے حیائی اور برائی سے نہیں روکتی اس کی کوئی نماز نہیں۔''ایک روایت میں الفاظ ہیں۔
    (من لم تنھہ صلاتہ عن الفحشاء و المنکر' لم یزدد من اللہ الا بعدا)
    ''جس کی نماز اسے بے حیائی اور برائی کے کاموں سے نہیں روکتی،وہ صرف اللہ سے دوری میں ہی اضافہ کرتا ہے۔''
    ]

    باطل:امام ذہبی نے کہا کہ ابن جنید نے کہا ہے'یہ کذاب و افتراء ہے۔حافظ عراقی نے کہا ہے کہ اس کی سند کمزور ہے۔شیخ البانی نے کہاکہ یہ روایت باطل ہے'نہ تو سند کے اعتبار سے ثابت ہے اور نہ متن کے اعتبار سے۔]میزان الاعتدال(٣/٢٩٣)تخریج الاحیاء (١/٢٤٣)السلسلہ الضعیفہ((985/2
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    (2)مسجد میں فضول گفتگو نیکیوں کو کھا جاتی ہے

    (2)مسجد میں فضول گفتگو نیکیوں کو کھا جاتی ہے
    (الحدیث فی المسجد یا کل الحسنات کما تاکل البھائم الحشیش)
    ''مسجد میں (فضول) گفتگو کرنا نیکیوں کو اس طرح کھا جاتا ہے جیسے مویسی گھاش کو کھا جاتے ہیں۔''
    اور ایک دوسری روایت میں لفظ ہیں۔
    (الحدیث فی المسجد یا کل الحسنات النار الحطب)
    ''مسجد میں باتیں کرنا حسنات کو یوں کھا جاتا ہے جیسے آگ لکڑیوں کو کھا جاتی ہے۔''
    ]حافظ عراقی نے کہا ہے کہ مجھے اس کی کوئی اصل نہیں ملی۔امام عبدالوہاب ابن تقی الدین اسبکی نے کہا کہ میں نے اس کی کوئی سند کو نہیں پایا۔شیخ البانی نے فرمایا ہے کہ اسکی کوئی اصل نہیں ہے۔]تخریج الاحیائ(136/1)طبقات الشافیہ للسبکی(145/4)السلسلہ الضعیفہ(4)[
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    (3)دنیا اور آخرت کے لیے عمل کی مثال

    (3)دنیا اور آخرت کے لیے عمل کی مثال
    (اعمل لدنیاک کانک تعیش ابدا،واعمل لاخرتک کانک تموت غدا۔)
    ''اپنی دنیا کے لیے یوں عمل کرو گویا کہ تم ہمیشہ زندہ رہو گے اور اپنی آخرت کے لیے یوں عمل کرو گویا کہ تم کل ہی فوت ہو جائو گے۔''
    ]شیخ البانی نے کہا ہے کہ یہ روایت مرفوعا ثابت نہیں یعنی یہ ثابت نہیں ہے کہ یہ نبی کریم ۖ کا فرمان ہے۔(الضعیفۃ:8)[
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    السلام علیکم طاہر صاحب!
    آپ نے بہت ہی اچھا سلسلہ شروع کیا ہے۔
    میں آپ کےساتھ ہوں اگر آپ کو میری کوئی بات مدد درکار ہو تو فرمائيے۔
    اس کو جلد از جلد ختم کرنے کی کوشش کریں۔
    جزاک اللہ
    والسلام علیکم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    و علیکم السلام و رحمۃ وبرکۃ
    جزاک اللہ خیرا عتیق الرحمن بھائی۔۔۔انشاء اللہ جہاں آپ کی ضرورت پڑے گی وہاں آپ کو چھوڑا نہیں جائے گا۔۔دعاؤں میں‌ یاد رکھیے گا۔۔۔میں کوشش کروں گا کہ اس سلسلے کو نا صرف جلد از جلد ختم کیا جا سکے بلکہ اس کے علاوہ بھی اور ضعیف احادیث کو بھی پیش کرتا رہوں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    (4)رسو ل اللہ ۖ ہر مومن کی خوش بختی کا محور

    (4)رسو ل اللہ ۖ ہر مومن کی خوش بختی کا محور
    (انا جد کل تقی)
    ''میں ہر متقی کی خوش بختی کا محور ہوں۔''
    ]امام سیوطی نے کہا ہے کہ میں اس روایت کو نہیں جانتا۔شیخ البانی نے کہا ہے کہ اس کی کوئی اصل نہیں۔]الحاوی للسیوطی(89/2)السلسلہ الضعیفہ (9)[
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    (6)دنیا کی طرف اللہ کی وحی


    (6)دنیا کی طرف اللہ کی وحی​

    (اوحی اللہ الی الدنیا ان اخدمی من خدمنی و اتعبی من خدمک)
    ''اللہ تعالیٰ نے دنیا کی طرف وحی کی کہ جس نے میری خدمت کی تو اس کی خدمت کر اور جس نے تیری خدمت کی تو اسے تھکا دے۔''
    ]موضوع:شیخ البانی نے اس روایت کو موضوع قرار دیا ہے۔]تنزیہ الشریعۃ للکنانی (303/2)الفوائد الحموعہ للشوکانی(712)السلسلہ الضعیفہ(12
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    (7)خوبصورت عورت سے بچو

    (7)
    خوبصورت عورت سے بچو​
    (ایا کم و خضراء الدمن فقیل:ما خضراء الدمن؟قال:المراۃ الحسناء فی المنبت السوئ)
    ''ظاہری سرسبز چیز سے بچو۔دریافت کیا گیا کہ اس سے کیا مراد ہے؟تو آپ ۖ نے فرمایا:خوبصورت عورت سے جو بری نشو و نما میں ہو۔''
    ]ضیعف جدا:حافظ عراقی اور امام ابن ملقن نے اسے ضعیف کہا ہے۔شیخ البانی نے کہا ہے کہ یہ روایت بہت ہی زیادہ ضعیف ہے۔]تخریج الاحیائ(42/2)السلسلۃ الضعیفہ(14)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    (8)دو گروہوں کی درستگی پر پوری امت کی درستگی کی ضمانت

    (8)دو گروہوں کی درستگی پر پوری امت کی درستگی کی ضمانت
    (صنفان من امتی اذ صلحا' صلح الناس:الامرء و الفقھائ)
    ''میری امت کی دو قسمیں اگر درست ہو جائیں تو (سب) لوگ درست ہو جائیں'ایک امراء اور دوسرے فقہائ۔''ایک روایت میں یہ لفظ ہیں:
    (صنفان من امتی اذ صلحا' صلح الناس:الامرء و العلمائ)
    ''میری امت کی دو قسمیں اگر درست ہو جائیں تو (سب) لوگ درست ہو جائیں'ایک امراء اور دوسرے علمائ۔''
    موضوع:امام احمد نے کہا ہے کہ اس روایت کا ایک راوی کذاب تھا'وہ حدیثیں گھڑا کرتا تھا۔امام ابن معین اور امام دارقطنی نے بھی اس کی مثل ہی کہا ہے۔شیخ البانی نے کہا ہے کہ یہ روایت موضوع(یعنی من گھڑت ) ہے۔]تخریج الاحیائ(6/1)السلسلۃ الضعیفۃ(16)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  11. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    9:میرے مرتبے کا وسیلہ پکڑو

    میرے مرتبے کا وسیلہ پکڑو​
    (توسلو ا بجاھی' فان جاھی عند اللہ عظیم)
    ''میرے مقام و مرتبے کا وسیلہ پکڑو کیونکہ میرا مرتبہ اللہ کے ہاں بہت بڑا ہے۔''
    ]امام ابن تیمیہ اور شیخ البانی نے کہا ہے کہ اس کی کوئی اصل نہیں ۔]اقتضاء الصراط المستقیم لابن تیمیہ(415/2)السلسلۃ الضعیفۃ(22)[
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  12. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    (10)نماز کے لیے نکلتے وقت دعا کرنے ہزار فرشتوں کی استغفار

    (10)نماز کے لیے نکلتے وقت دعا کرنے ہزار فرشتوں کی استغفار
    (من خرج من بیتہ الی الصلاۃ فقال:اللھم بحق السائلین علیک،و اسالک بحق ممشای ھذا فانی لم اخرج اشر ولا بطرا اقبل اللہ علیہ بوجھہ و استغفر لہ الف ملک۔)
    ''جو شخص اپنے گھر سے نماز کے لیے نکلااور اس نے کہا،اے اللہ!میں تجھ سے ان مانگنے والوں کے طفیل سوال کرتا ہوں جو تجھ سے مانگتے ہیں اور اپنے اس چلنے کے طفیل سوال کرتا ہوں اور بے شک میں فخر اور تکبر سے باہر نہیں نکلا ہوں تو اللہ تعالیٰ اس پر اپنے چہرے کے ساتھ متوجہ ہوتے ہیں اور اس کے لیے ایک ہزار(1000)فرشتے استغفار کرتے ہیں۔''
    ضعیف:امام منذری نے اسے ضعیف کہا ہے ۔حافظ بوصیری نے کہا ہے کہ اس کی سند ضعفاء کی تسلسل ہے۔شیخ البانی نے بھی اسے ضعیف کہا ہے۔]الترغیب و الترھیب للمنذری(272/3)سنن ابن ماجہ(256/1)[
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  13. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    (11)امت محمدیہ تا قیامت خیرو بھلائی کا مرکز

    (11)امت محمدیہ تا قیامت خیرو بھلائی کا مرکز
    (الخیر فی و فی امتی الی یوم القیامۃ)
    ''خیرو بھلائی مجھ میں اورتاقیامت میری امت میں ہے۔''
    ]حافظ ابن حجر نے کہا ہے کہ میں اس روایت کو نہیں جانتا۔]المقاصد الحسنۃ للسخاوی(ص208/)مزید اس روایت کی تفصیل کے لیے دیکھیے:تذکرۃ الموضوعات للفتنی(68)الاسرار المرفوعۃ فی الاخبار الموضوعۃ للقاری(ص195/)[
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  14. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    (12)عصر کے بعد سونے سے عقل خراب ہونے کا اندیشہ

    (12)عصر کے بعد سونے سے عقل خراب ہونے کا اندیشہ
    (من نام بعد العصر'فاختلس عقلہ'فلا یلومن الا نفسہ)
    ''جو شخص عصر کے بعد سویا اور اس کی عقل کو جھپٹا مار لیا گیا (یعنی عقل ختم کر دی گئی) تو وہ سوائے اپنے نفس کے ہر گز کسی کو ملامت نہ کرے۔''
    ]امام ابن جوزی نے اس روایت کو''الموضوعات''(69/3)میں'امام سیوطی نے''اللالی المصنوعة''(279/2)میں اور امام ذہبی نے''ترتیب الموضوعات''(839)میں نقل کیا ہے۔[
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  15. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    (13)بے وضو ہونے کے بعد وضوء کرنے کی ترغیب
    (من احدت ولم یتو ضا فقد جفانی ومن توضا ولم یصل فقد جفانی ومن صلی ولم یدعنی فقد جفانی ومن دعانی فلم اجبہ فقد جفیتہ ولست برب جاف)
    ''جو بے وضوء ہوا اور اس نے وضو نہ کیا یو یقینا اس نے مجھ پر ظلم کیا'جس نے وضوء کیا اور نماز نہ پڑھی تو یقینا اس نے مجھ پر ظلم کیا'جس نے نماز پڑھی اور مجھ سے دعا نہ مانگی تو یقینا اس نے مجھ پر ظلم کیا ااور جس نے مجھ سے دعا مانگی لیکن میں نے اس کی دعا قبول نہ کی تویقینا میں نے اس پر ظلم کیا اور میں ظالم رب نہیں ہوں۔''
    ]موضوع:امام صغانی نے اسے موضوع(یعنی من گھڑت و خود ساختہ) کہا ہے۔]الموضوعات(53)شیخ البانی نے بھی اسے موضوع قرار دیا ہے۔]السلسۃ الضعیفہ(44)[
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  16. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    (14)حج کے دوران قبر نبوی ۖ کی زیارت

    (14)حج کے دوران قبر نبوی ۖ کی زیارت
    (من حج البیت ولم یزرنی فقد جفانی)
    ''جس نے بیت اللہ کا حج کیا اور میری زیارت نہ کی تو بلاشبہ اس نے مجھ پر زیادتی کی''
    ]موضوع: اما ذہبی ،اما صغانی اور امام شوکانی نے اسے موضوع قرار دیا ہے۔]ترتیب الموضوعات(600)الموضوعات للصغانی(52)الفوائد الحموعۃ للشوکانی(326)[
     
  17. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    (15)حج کے دوران قبر نبوی ۖ کی زیارت کی فضیلت

    (15)حج کے دوران قبر نبوی ۖ کی زیارت کی فضیلت
    (من حج فزار قبری بعد موتی،کان کمن زارنی فی حیاتی)
    ''جس نے حج کیا اور میری وفات کے بعد میری قبر کی زیارت کی تو وہ ایسے شخص کی مانندہے جس نے میری زندگی میں ہی میری زیارت کی''
    ]موضوع:امام ابن تیمیہ نے اسے ضعیف کہا ہے۔شیخ البانی نے اسے موضوع قرار دیا ہے]فاعلۃ حلیلۃ لابن تیمیہ(57)السلسلۃ الضعیفۃ(47)مزید دیکھئے:ذخیرۃ الحفاظ لابن القیسرانی(5250/4)[
     
  18. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    (16)امت کا اختلاف رحمت ہے

    (16)امت کا اختلاف رحمت ہے
    (اختلاف امتی رحمۃ)
    ''میر ی امت کا اختلاف رحمت ہے''
    ]موضوع:الاسرار المرفوعۃ(506)تنزیہ الشریعۃ(402/2)شیخ البانی نے کہا ہے کہ اس کی کوئی اصل نہیں۔]السلسۃ الضعیفۃ(11)[
     
  19. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    جزاک اللہ طاہر بھائی!
    پلیز پوسٹ نمبر 14 اور 15 کا فونٹ سائیز بڑا رکھیں دوسری پوسٹس کی طرح۔
    والسلام علیکم
     
  20. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    اسلام علیکم و رحمۃ وبرکۃ
    شکریہ عتیق بھائی۔۔میں آئندہ خیال رکھوں گا۔۔
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں