100 مشہور ضعیف احادیث

رحیق نے 'ضعیف اور موضوع احادیث' میں ‏مئی 24, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    جزاک اللہ بھائی
     
  2. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    (54)حکمران زمین میں اللہ کا سایہ ہے
    (السلطان ظل اللہ فی ارضہ،من نصحہ ھدی ومن غشہ ضل)
    "حکمران اللہ کی زمین میں‌اس کا سایہ ہے،جس نے اس کی خیرخواہی کی وہ ہدایت پا گیا اور جس نے اسے دھوکہ دیا وہ گمراہ ہو گیا۔"
    'موضوع:تذکرہ الموضوعاللفتنی(182)الفوائد المجموعۃللشوکانی(623)السلسلۃ الضعیفۃ(475)'
     
  3. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    (55)اللہ سے ڈرنے والے اور نہ ڈرنے والے کا انجام

    (55)اللہ سے ڈرنے والے اور نہ ڈرنے والے کا انجام
    (من خاف اللہ خوف اللہ منہ کل شئی ومن لم یخف اللہ خوفہ اللہ من کل شئی)
    "جو شخص اللہ تعالی سے ڈر گیا اللہ اس سے ہر چیز کو ڈرائیں گے اور جو اللہ تعالی سے خائف نہ ہوا تو پھر اللہ اسے ہر چیز سے ڈرائیں گے۔"
    'ضعیف:تخریج الاحیاء العراقی(2/145)تذکرۃ الموضوعات(20)السلسلۃ الضعیفۃ(485)'
     
  4. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    (56)اللہ کے فیصلے پر راضی نہ ہونے والے کو دوسرا رب تلاش کرنے کا حکم

    (56)اللہ کے فیصلے پر راضی نہ ہونے والے کو دوسرا رب تلاش کرنے کا حکم
    (قال اللہ تبارک و تعالی:من لم یرض بقضائی و یصبر علی بلائی فلیلتمس ربا سوائی)
    "اللہ تبارک وتعالی نے فرمایا:جو میرے فیصلے پر راضی نہ ہوا اور جس نے میری آزمائش پر صبر نہ کیا تو وہ میرے سواکوئی اور رب تلاش کر لے۔"
    'ضعیف:الکشف الالھی للطرایلسی(1/625)تذکرۃ الموضوعات(189)الفوائد المجموعۃ(746)'
     
  5. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    (57)فاسق کی غیبت نہیں ہوتی

    (57)فاسق کی غیبت نہیں ہوتی
    (لیس لفاسق غیبۃ)
    "فاسق و فاجر کی غیبت نہیں ہوتی(یعنی گنہگار کی غیبت کرنے سے گناہ نہیں ہوتا"
    'موضوع:الاسرار المرفوعۃ للھروی(390)المنارالمنیف لابن القیم(301)الکشف الالھی(1/764)'
     
  6. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    جزاک اللہ بھائی
     
  7. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    (58)تدفین کے بعد مردے کو ہدایت

    (58)تدفین کے بعد مردے کو ہدایت
    (اذا مات الرجل منکم فد فنتموہ فلیقم احدکم عند راسہ،فلیقل:یا فلان بن فلانہ فانہ سیسمع،فلیقل:یا فلان بن فلانۃ!فانہ سیستوی قاعدا،فلیقل یا فلان بن فلانۃ!فانہ سیقول ارشدنی ارشدنی،رحمک اللہ،فلیقل:اذکرماخرجت علیہ من دار الدنیا شھادۃ ان لاالہ الا اللہ وحدہ لاشریک لہ وان محمدا عبدہ ورسولہ وان الساعۃ آتیہ لا ریب فیھا وان الل یبعث من فی القبور۔۔۔۔۔۔۔۔!)
    "جب تم میں‌سے کوئی آدمی فوت ہو اور تم اسے دفن کر دو تم میں‌سے کوئی اس کے سر کے قریب کھڑا ہو اور کہے اے فلان عورت کے بیٹے فلاں!تو یقینا وہ سنے گا،اور پھر کہے،اے فلاں عورت کے بیٹے فلاں!تو بلاشبہ وہ برابر ہو کر بیٹھ جائے گا،پھر وہ کہے،اے فلاں عورت کے بیٹے فلاں!تو بے شک وہ کہے گا،مجھے ہدایت کرومجھے ہدایت کرو،اللہ تم پر رحم کرے۔پھر وہ کہے،اس چیز کو یاد کرو کہ جس پر تم اس دنیوی گھر سے رخصت ہوئےہو(یعنی)یہ شہادت کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں،وہ اکیلا ہے،اس کا کوئی شریک نہیں،اور بے شک محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں،قیامت آنے والی ہے جس میں‌کوئی شک نہیں اور بلاشبہ اللہ تعالیٰ اہل قبورکو(ان کی قبروں سے ضرور)اٹھائیں گے۔"
    'ضعیف:تخریج الاحیاء (4/420)زاد المعاد لابن قیم(1/206)السلسلۃ الضعیفۃ(599)'
     
  8. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    (59)استخارہ،مشورہ اور میانہ روی اختیار کرنے والے کے لیے بشارت

    (59)استخارہ،مشورہ اور میانہ روی اختیار کرنے والے کے لیے بشارت
    (ماخاب من استخار،ولا ندم من استشار،ولا عال من اقتصد)
    "جس نے استخارہ کیاوہ (کبھی)خائب و خاسر نہ ہوا،جس نے مشورہ کیاوہ(کبھی)نادم و پیشمان نہ ہوا اور جس نے میانہ روی اختیار کی وہ (کبھی)فقیر نہ ہوا۔"
    'موضوع:الکشف الالھی(1/775)السلسلۃ الضعیفۃ(611)'
     
  9. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    (60)بال اور ناخن کاٹ کر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دفن کرنے کے لیے جنت البقیع بھیجتے

    (60)بال اور ناخن کاٹ کر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دفن کرنے کے لیے جنت البقیع بھیجتے
    (کان اذااخذ من شعرہ او قلم اظفارہ او احتجم بعث بہ الی البقیع فدفن)
    "آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب اپنے بال یا ناخن کاٹتے یا پچھنے لگواتے تو ان بالوں کو بقیع الغرقد (کے قبرستان)کی طرف بھیجتے اور پھر وہ(وہاں)دفن کر دیے جاتے۔"
    'موضوع:العلل لابن ابی حاتم(2/337)السلسلۃ الضعیفۃ(713)'
     
  10. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    (61)مومن کی صفات

    (60)مومن کی صفات
    (المومن کیس فطن حذر)
    "مومن زیرک،سمجھدار اور چوکنا ہوتا ہے"
    'موضوع:کشف الخفاء للعجلونی(2/2684)الکشف الالھی للطرابلسی(1/859)السلسلۃ الضعیفۃ(760)'
     
  11. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    جزاک اللہ بھائی
     
  12. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    (62)ماہ رمضان کی فضیلت

    (62)ماہ رمضان کی فضیلت
    (یایھا الناس قد اظلکم شھر عظیم،شھر فیہ لیلۃ خیر من الف شھر،جعل اللہ صیامہ فریضۃ وقیام لیلۃ تطوعا،من تقرب فیہ بخصلۃ من الخیر کان کمن ادی فریضۃ فیما سواہ ومن ادی فیہ فریضۃ کان کمن ادی سبعین فریضۃ فیما سواہ،وھو شھر الصبر والصبرثوابہ الجنۃ،وشھر المواساۃ،وشھر یزاد فیہ فی رزق الموءمن ومن فطر فیہ صائما کان مغفرۃ لذنوبہ وعتق رقبتہ من النار وکان لہ مثل اجرہ من غیر ان ینقض من اجرہ شئی،قلنا یا رسول اللہ !لیس کلنا نجد مانفطربہ الصائم،فقال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم:یعطی اللہ ھذا الثواب من فطر صائما علی مذقۃ لبن او تمرۃ او شربۃ من ماء،ومن اشبع صائما سقاہ اللہ من حوضی شربۃ لا یظما حتی یدخل الجنۃ،وھو شھر اولہ رحمۃ،و اوسطہ مغفرۃ و آخرہ عتق من النار ومن خفف عن مملوکہ فیہ غفراللہ لہ و اعتقہ من النار)
    "اے لوگو!بےشک تم پر ایک عظیم مہینہ سایہ فگن ہے،ایسا مہینہ جس میں‌ایک ایسی رات ہےجو ہزار مہینوں(کی عبادت)سے بہتر ہے،اللہ تعالی نے اس کے روزوں کو فرض کیاہے اوراسکے قیام اللیل(یعنی نمازتراویح)کو نفلی طور پر مقرر فرمایاہے۔جس نے اس مہینے میں کوئی بھی خیر کا کام کی وہ اس شخص کی مانند ہو گاجس نے اس مہینے کے سوا(کسی اور مہینے میں)کوئی فرض ادا کیااور جس نے اس میں کوئی فرض ادا کیا وہ اس شخص کی مانند ہوگاجس نے اس مہینے کے سوا ستر فرض ادا کیے۔یہ صبر کا مہینہ ہے اور صبر کا بدلہ جنت ہی ہے۔یہ ہمدردی کا مہینہ ہے اور ایسا مہینہ ہے جس میں مومن کا رزق بڑھا دیا جاتا ہے۔جس نے اس میں کسی ایک روزہ دار کا روزہ افطار کرایا اس کے گناہ بخش دیے جائیں‌گے،اس کی گردن کو جہنم سے آزادی مل جائے گی اور اس کو بھی روزہ دار(جس کا روزہ کھلوایا ہے)کے برابر ثواب حاصل ہو گا مگر روزہ دار کے ثواب میں بھی کوئی کمی نہیں‌آئے گی۔ہم نے عرض کیا،اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم!ہم سب اتنی طاقت نہیں‌رکھتےکہ روزہ دار کا روزہ افطار کروائیں،تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ آلہ وسلم نے فرمایا،اللہ تعالیٰ یہ ثواب ایسے شخص کو عطاءفرما دے گاجس نے دودھ کے ایک گھونٹ یا کھجور یا پانی کے ایک گھونٹ کے ساتھ ہی روزہ دار کا روزہ افطار کرایااور جس نے روزہ دار کو خوب سیر کرکے کھانا کھلایااللہ تعالی اسے میرے حوض سے پانی پلائے گاجس سے جنت میں داخل ہونے تک وہ پیاس محسوس نہیں کرے گا۔یہ ایسا مہینہ ہے جس کی ابتداء میں رحمت الہی نازل ہوتی ہے،جس کے وسط میں(لوگوں کے گناہوں کی)مغفرت ہوتی ہے اورجس کے آخر میں جہنم سے آزادی ملتی ہے اور جس نے اس مہینے میں اپنے ماتحت(غلام یا لونڈی)پر تخفیف کی اللہ تعالی اسے بخش دیں گے اور اسے جہنم کی آگ سے آزاد کر دیں گے۔"
    'ضعیف:العلل لابن ابی حاتم(1/249)السلسلۃ الضعیفۃ(871)بیھقی فی شعب الایمان(3608)ھدایۃ الرواۃ(1906)شیخ البانی رح نے اس کی سند کو بہت ضعیف کہا ہے۔'
     
  13. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    (63)جہنم کی کیفیت

    (63)جہنم کی کیفیت
    (یا جبریل صف لی النار،وانعت لی جھنم،فقال جبریل،ان اللہ تبارک وتعالی امر بجھنم فاوقد علیھا الف عام حتی ابیضت،ثم امر بھا فاوقد علیھا الف عام حتی احمرت،ثم امربھا فاوقد علیھا الف عام حتی اسودت فھی سوداءمظلمۃ)
    "اے جبرئیل علیہ السلام میرے لیے آگ اور جہنم کا وصف بیان کیجئے۔جبرئیل علیہ السلام نے فرمایا،بلاشبہ اللہ تعالی نے جہنم کی طرف حکم ارشاد فرمایاتو اسے ایک ہزار سال جلایا گیا حتی کہ وہ سفید ہو گئی،پھر اس کے متعلق حکم دیا تو اسے پھر ایک ہزار سال جلایا گیا حتی کہ وہ سرخ ہو گئی،پھر(تیسری بار)اس کے متعلق حکم دیا گیا تو پھر ایک ہزار سال جلایا گیا حتی کہ وہ سیاہ ہوگئی اور اب اس کا رنگ انتہائی سیاہ و تاریک ہے۔"
    'موضوع:الھیثمی(10/387)السلسلۃ‌الضعیفۃ(910)'
     
  14. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    (64)کثرت کلام کا نقصان

    (64)کثرت کلام کا نقصان
    (لا تکثروالکلام بغیر ذکر اللہ،فان کثرۃ الکلام بغیر ذکر اللہ قسوۃ للقلب وان ابعد الناس من اللہ القلب القامی)
    "اللہ کے ذکر کو چھوڑ کر کثرت کلام مت کیا کرو،کیونکہ اللہ کے ذکر کے بغیر کثرت کلام دل کو سخت کر دیتا ہے اور بلاشبہ لوگوں میں‌اللہ سے سب سے زیادہ دورسخت دل ہی ہے۔"
    'ضعیف:السلسلۃ الضعیفۃ(920)'
     
  15. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    (65)اگلی صف پوری ہو چکی ہو تو کسی آدمی کو پیچھے کھینچنا

    (65)اگلی صف پوری ہو چکی ہو تو کسی آدمی کو پیچھے کھینچنا
    (اذا انتھی احدکم الی الصف وقد تم فلیجبذ الیہ رجلا یقیمہ الی جنبہ)
    "جب تم سے کوئی صف تک پہنچے اور وہ پوری ہو چکی ہو تو وہ (صف سے)کسی آدمی کو اپنی طرف کھینچ لے اور اسے اپنے پہلو میں‌کھڑا کر لے۔"
    'ضعیف:تلخیص الحبیرلابن حجر(2/37)السلسلۃ الضعیفۃ(921)'
     
  16. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    (66)اس امت میں‌تیس ابدال پیدا ہونگے

    (66)اس امت میں‌تیس ابدال پیدا ہونگے
    (الابدال فی ھذہ الامۃ ثلاثون،مثل ابراھیم خلیل الرحمان عزوجل،کلما مات رجل ابدل اللہ تبارک وتعالی مکانہ رجلا)
    "اس امت میں تیس ابدال پیدا ہونگے،ابراھیم خلیل الرحمن علیہ السلام کی مانند،جب کبھی(ان ابدال میں‌سے)ایک آدمی فوت ہوجائے گااللہ تبارک وتعالی اس کی جگہ کسی دوسرے آدمی کو بھیج دیں گے۔"
    'موضوع:الاسرار المرفوعۃ لعلی القاری(470)تمییز الطیب من الخبیث لابن الدیبع(7)المنار المنیف لابن القیم(308)'
     
  17. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    (67)تمام صحابہ رضوان اللہ اجمعین میں‌ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی فضیلت

    (67)تمام صحابہ رضوان اللہ اجمعین میں‌ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی فضیلت
    (ما فضلکم ابوبکر بکثرۃ صیام ولا صلاۃ ولکن بشئی وقر فی صدرہ)
    "ابوبکررضی اللہ عنہ روزوں اور نمازوں‌کی کثرت کے باعث تم پر فضیلت نہیں‌لے گئے بلکہ اس چیز کے باعث(انہیں‌یہ شرف و مقام حاصل ہوا ہے)جس کا بوچھ انہوں‌نے اپنے سینے میں‌اٹھا رکھا ہے(یعنی ایمان و تقوی)۔"
    'اس کی کوئی اصل نہیں۔الاسرار المرفوعۃ لعلی القاری(452)الاحادیث التی لا اصل لھا فی الاحیاء للسبکی(288)المنار المنیف(246)'
     
  18. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    (68)بیت اللہ میں‌طواف ہی تحیۃ المسجد ہے

    (68)بیت اللہ میں‌طواف ہی تحیۃ المسجد ہے
    (تحیۃ البیت الطواف)
    "بیت اللہ میں‌تحیۃ المسجد طواف ہی ہے(یعنی مسجد حرام میں‌داخل ہوتے ہی طواف کرنے والے کے لیے یہ ضروری نہیں کہ وہ بیٹھنے سے پہلے تحیۃ‌المسجد بھی ادا کرے۔"
    'اس کی کوئی اصل نہیں:الاسرار المرفوعۃ(130)اللولو المرصوع(143)'
     
  19. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    (69)نماز میں‌انسان اللہ کے سامنے کھڑا ہوتا ہے

    (69)نماز میں‌انسان اللہ کے سامنے کھڑا ہوتا ہے
    (ان العبد اذ قام فی الصلاۃ فانہ بین عینی الرحمان فاذا التفت،قال لہ الرب:یا ابن آدم الی من تلتفت؟الی من ھو خیر لک منی؟ابن آدم!اقبل علی صلاتک فانا خیر لک ممن تلتفت الیہ)
    'بلا شبہ بندہ جب نماز میں‌کھڑا ہوتا ہے تو وہ رحمن کی دو آنکھون کے درمیان ہوتا ہے اور اگر وہ ادھر ادھر جھانکے تو پروردگار اسے کہتا ہے،اے آدم کے بیٹے!کو کس کی طرف جھانکتا ہے؟کیا کسی ایسی ہستی کی طرف(تو جھانک رہا ہے)جو تیرے لیے مجھ سے بھی بہتر ہے؟اے آدم کے بیٹے!اپنی نماز میں توجہ رکھ،میں تیرے لیے اس سے بہتر ہوں جس کی طرف تو جھانک رہا ہے۔'
    "ضعیف جدا:الاحادیث القدسیۃ الضعیفۃ والموضوعۃ للعیسوی(46)السلسلۃ الضعیفۃ(1024)"
     
  20. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    (70)کیا اللہ تعالیٰ بھی سوتے ہیں؟

    (70)کیا اللہ تعالیٰ بھی سوتے ہیں؟
    (وقع فی نفس موسی:ھل ینام اللہ تعالی؟فارسل اللہ الیہ ملکا،فارقدہ ثلاثا،ثم اعطاہ قارورتین،فی کل ید قارورۃ۔۔۔۔ثم نام لہ نومۃ،فاصطفقت یداہ وانکسرت القارورتان،قال:ضرب اللہ لہ مثلا،ان اللہ لو کان ینام لم تستمسک السماوات والارض)[/COLOR
    ]"موسی علیہ السلام کے دل میں‌خیال پیدا ہوا کہ آیا اللہ تعالی بھی سوتے ہیں؟تو اللہ تعالی نے ان کی طرف ایک فرشتہ بھیجا،اس نے انہیں (مسلسل)تین دن سلائے رکھا،پھر انہیں‌دو شیشے کے برتن تھما دیے،ہر ہاتھ میں ایک برتین۔۔۔۔پھر وہ سوگئے تو ان کے ہاتھ ہلے اور دونوں شیشے کے برتن(گرے اور)ٹوٹ گئے۔آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا،اللہ تعالی نے ان کے لیے یہ مثال بیان کی کہ اگر اللہ تعالی سوجاتے تو آسمان و زمین رکے نہ رہتے(بلکہ گر جاتے)"
    'ضعیف:العلل التناھیۃ لابن الجوزی،اسلسلۃ الضعیفۃ(1034)'
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں