14 اکتوبر 1953- قبیۃ کا قتل عام

بدر الفاتح نے 'تاریخ اسلام / اسلامی واقعات' میں ‏اکتوبر، 16, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. بدر الفاتح

    بدر الفاتح نوآموز

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 15, 2015
    پیغامات:
    6
    14 اکتوبر 1953- قبیۃ کا قتل عام


    قوانین مجلس کی رو سے تصاویر شیئر کرنا منع ہے ۔ آپ لنک دے سکتے ہیں ۔ انتظامیہ اردو مجلس
    http://arabsh.com/

    14 اکتوبر 1953 صہیونی کمانڈو فورسز کے 101 یونٹ نے ایریل شیرون کی قیادت میں فلسطین کے مغربی کنارے (جو اس وقت اردن میں شامل تھا) میں واقعہ گاؤں "قبیۃ "پر مارٹر شیلنگ شروع کر دی یہ شیلنگ اگلے دن صبح 4 بجے تک جاری رہی ، جس کی وجہ سے اہل بستی اپنے گھروں میں محصور رہنے پر مجبور ہو گئے ، پھر اس یونٹ نے گھروں میں گھس کر گھروں کے اندر گرنیڈ پھینکے ، دروازوں اور کھڑکیوں سے اندھا دھند فائرنگ کی جس کسی نے بھی فرار ہونے کی کوشش کی اس پر فائر کھول دیا ۔پھر پیرا شوٹرز نے گھروں کی چھتوں سے انھیں اڑانا شروع کر دیا ، اس کاروائی میں تباہ ہونے والے گھروں کی تعداد 56 ہے اس کے علاوہ ایک مسجد دو مدرسے اور پانی کی ٹینکی تباہ کی گئی۔

    اس قتل عام کا سبب 12 اکتوبر 1953 کو اردن سے کچھ لوگوں نے ایک یہودی بستی میں گھس کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 افراد قتل ہوئے جس کے نتیجے میں شیرون نے انتقام لینے کیلئے یہ طریقہ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ، اس کاروائی میں شہداء کی تعداد 69 جس میں مردوزن اور بچے شامل ہیں جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں زخمی ہوئے۔
     
    Last edited by a moderator: ‏اکتوبر، 16, 2015
Loading...
Similar Threads
  1. ابو ھشام
    جوابات:
    0
    مشاہدات:
    997
  2. ابو ھشام
    جوابات:
    0
    مشاہدات:
    808
  3. ابو ھشام
    جوابات:
    1
    مشاہدات:
    915
  4. ابو ھشام
    جوابات:
    1
    مشاہدات:
    766
  5. ابو ھشام
    جوابات:
    0
    مشاہدات:
    884

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں