پنشن کاکیا شرعی حکم ہے؟

ابو محمد نے 'آپ کے سوال / ہمارے جواب' میں ‏اکتوبر، 26, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابو محمد

    ابو محمد -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 24, 2008
    پیغامات:
    132
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    خاکسار ایک پرائیویٹ ادارے کا ملازم ہے، گورنمنٹ کی طرف سے ادارے کے تمام ملازمین کی ای او بی آئی (اولڈ ایج بینیفٹ فنڈ)سےرجسٹریشن لازم قرار دی گئی ہے۔ ہمیں بھی رجسٹر کیا گیا ہے۔
    میرا سوال یہ ہے کہ ای او بی آئی کی جانب سے ملنے والی ماہانہ پنشن کا شرعی حکم کیا ہے؟
    ڈھونڈنے پر درج ذیل چند جوابات ملے مگر جواز کی دلیل نہ مل سکی، اگر آپ حضرات میں سے کوئی اس بارے میں تفصیل جانتا ہو تو رہنمائی فرمائیں۔ میں نے اس سلسلے میں محترم فضل الہی صاحب سے رابطہ کرنے کی سعی کی تھی مگر بات نہ ہوسکی۔
    محدث فتویٰ کے جوابات:

    میت کی پنشن کی تقسیم کا طریقہ کار۔؟
    ۔ السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
    اگرکسی کی بیوی گورنمنٹ کی ملازم ہو اور اس کا انتقال ہوجائے تو اس کی پنشن کا کون وارث ہوگا جبکہ گورنمنٹ قانون کے مطابق اس کا وارث شوہر ہے۔؟

    الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
    وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
    صورت مسئولہ میں اس کی پنشن وراثت کے حصوں کے مطابق تقسیم ہوگی ۔اور ہر ماہ حاصل ہونے والی پنشن کو ورثاء میں شرعی حصص کے حساب سے تقسیم کیا جاتا رہے گا۔اور ورثاء کے حصص ورثاء کی تفصیل بھیج کر معلوم کی جاسکتی ہے۔

    ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
    فتوی کمیٹی
    محدث فتوی

    ×××××××××××××××××××××××××××××××××××

    گریجوٹی اور پنشن کی شرعی حیثیت
    السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
    بعض نجی ادارے اور حکو مت اپنے ملازمین کو ریٹائر ہونے پر"گریجوٹی"اور پنشن"دیتے ہیں اس کےشرعی یاغیر شرعی ہونے پر روشنی ڈالیں ؟

    الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
    وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
    جبری کٹوتی پراضافہ تو ناجائز ہے البتہ "پنشن"لینی جائز ہے کیونکہ وہ خدمات کے اعتراف کے طور پر انعام دی جا تی ہے ۔

    ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
    فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ
    ج1ص686

    محدث فتویٰ
    ×××××××××××××××××××××××××××××××××××

    دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی کا موضوع: http://www.farooqia.com/ur/lib/1434/05/p23.php

    جزاکم اللہ خیرا
     
  2. ابو محمد

    ابو محمد -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 24, 2008
    پیغامات:
    132
    میں راہنمائی کا منتظر ہوں
     
  3. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,939
    اسکی ذرا وضاحت کر دیں
    یہ کن بنیادوں یا شرائط پر پنشن دیتے ہیں ؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں