سعودیہ کی قیادت میں بننے والا تیس سے زائد اسلامی ممالک کا اتحاد

زبیراحمد نے 'خبریں' میں ‏دسمبر 20, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    چین، اسلامی عسکری اتحاد سے تعاون کا خواہاں

    چین نے دہشت گردی کے خلاف سعودی عرب کی قیادت قائم کردہ اسلامی ممالک کے عسکری اتحاد کو خوش آئند کو قرار دیتے ہوئے اسلامی اتحاد سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔

    العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ زی نے نیویارک میں شام سے متعلق اجلاس کے دوران اپنے سعودی ہم منصب عادل الجبیر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہ نماؤں نے شام اور یمن سمیت دیگر علاقائی اور عالمی ایشوز پر تبادلہ خیال کیا۔

    ملاقات کے بعد سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے عادل الجبیر نے چینی وزیر خارجہ سے ہونے والی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین سعودی عرب کا سیاسی، اقتصادی اور سیکیورٹی پارٹنر ہے۔ وانگ زیہ سے ہونے والی بات چیت میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے سےبھی اتفاق کیا گیا۔

    عادل الجبیر نے بتایا کہ چینی وزیرخارجہ نے ریاض کی قیادت میں دہشت گردی کے خلاف بننے والے اسلامی ممالک کے اتحاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا اور یقین دلایا کہ ان کا ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اسلامی ممالک کے ساتھ ہرممکن تعاون جاری رکھے گا۔

    http://urdu.alarabiya.net/ur/middle-east/2015/12/19/چین،-اسلامی-عسکری-اتحاد-سے-تعاون-کا-خواہاں.html
     
  2. arifkarim

    arifkarim محسن

    شمولیت:
    ‏جولائی 17, 2007
    پیغامات:
    256
    یہ محض سنی اتحاد ہے۔ نیز عسکری ہے یا نہیں اسکا ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے۔ سعودیہ نے بغیر دیگر ممالک کو اعتماد میں لئے یہ قدم اٹھایا ہے۔ بہت سے ممالک کو یہ خبر خود میڈیا کے ذریعہ موصول ہوئی ہے۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں