حکومت پاکستان اور گوگل معاہدہ پی ٹی اے نے یو ٹیوب کھولنے کا حکم دے دیا

عائشہ نے 'آئی ٹی کی دنیا' میں ‏جنوری 18, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

Tags:
  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    حکومت پاکستان اور گوگل معاہدے کے بعد پی ٹی اے نے یوٹیوب کھولنے کا حکم دے دیا۔
    حکومت اور گوگل میں ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت یوٹیوب پر کسی بھی قسم کا متنازع یا توہین آمیز مواد اپ لوڈ نہیں کیا جاسکے گا اوراس کی خلاف ورزی کی صورت میں اسے یوٹیوب۔پی کے سے ہٹا دیا جائے گا۔ وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پی ٹی اے یوٹیوب پرشیئر ہونے والے کسی بھی قسم کے متنازع مواد پرنظررکھیں گے جب کہ یوٹیوب کا مقامی ورژن کھولنے کا تحریری جواب سپریم کورٹ میں بھی جمع کرادیا گیا ہے۔
    http://www.express.pk/story/434534/
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  2. arifkarim

    arifkarim محسن

    شمولیت:
    ‏جولائی 17, 2007
    پیغامات:
    256
    پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کے نگران ادارے نے تصدیق کی ہے کہ حکومت نے ملک میں یوٹیوب تک رسائی پر عائد پابندی ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
    یہ حکم نامہ گوگل کی جانب سے اپنی اس مقبول ویڈیو سروس کا پاکستانی ورژن متعارف کروائے جانے کے بعد جاری کیا گیا ہے۔
    گوگل کے پاکستان کے لیے یو ٹیوب ورژن کا یو آر ایل youtube.pk ہے۔
    بی بی سی کے پاس دستیاب ایک دستاویز میں پی ٹی اے کے اعلیٰ اہلکار نے لکھا ہے کہ گوگل کی جانب سے پاکستان کا مقامی ورژن لانچ کیے جانے کے بعد یوٹیوب تک رسائی پر پابندی برقرار رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
    [​IMG]
    اسی دستاویز میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ اس مقامی ورژن میں توہین آمیز مواد تک رسائی ممکن نہیں اس لیے یوٹیوب تک عام رسائی کو ممکن بنایا جائے۔
    پاکستان میں یو ٹیوب پر پابندی اکتوبر سنہ 2012 میں لگائی گئی تھی۔
    اس پابندی کی وجہ اس سروس پر موجود پیغمبرِ اسلام کے بارے میں متنازع فلم ’انوسنس آف اسلام‘ بنی تھی۔
    اس فلم کے خلاف پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں پرتشدد احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے اور پاکستان میں ایسے مظاہروں میں 17 افراد ہلاک ہوئے تھے اور ملک کے مختلف شہروں میں نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔
    اس پابندی کے بعد ایک بار چند گھنٹے کے لیے پاکستان میں یو ٹیوب تک رسائی دی گئی مگر اس حوالے سے جاری کیا گیا نوٹیفیکیشن اس وقت کے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے دفتر نے فوری پر واپس لے لیا تھا۔
    ماخذ
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  3. arifkarim

    arifkarim محسن

    شمولیت:
    ‏جولائی 17, 2007
    پیغامات:
    256
    اچھا اقدام ہے گو کہ اس سو فیصد متنازع مواد کی بلاکنگ ممکن نہیں ہے۔
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں