پیغام رسانی کے مفت ذرائع، مفید کیا مضر کیا

عائشہ نے 'موبائل کی دُنیا' میں ‏جنوری 20, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    ٹیکنالوجی کی ترقی سے پیغام رسانی کے نئے نئے مفت ذرائع سامنے آ رہے ہیں، سوشل میڈیا سروسز سے لے کر میسنجرز تک انسان بہت تیزی سے اپنا پیغام پہنچا سکتے ہیں لیکن نت نئے مفت ذرائع نے ایک دردِ سری بھی پیدا کر دی ہے کہ آخر کون کون سے میسنجرز اور ایپس اپنے آلات ( ڈیوائسز) میں رکھے جائیں؟
    فرینڈز کا ایک گروہ آپ کو فیس بک کی طرف کھینچتا ہے تو دوسرا وی چیٹ wechat پر، کچھ کولیگز واٹس ایپ whatsapp پر ہیں تو کچھ ویبر viber پر، کوئی دی ٹیلیگرام the telegram انسٹال کرنے کا مشورہ دیتا ہے تو کوئی اور سکائپ skype کا قائل ہے۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنی ڈیوائسز ( فون، لیپ ٹاپ) وغیرہ کو غیر ضروری ایپس اور سافٹوئرز سے صاف رکھوں، کام کے متعلق ضروری سافٹوئرز کی اپ ڈیٹس ہی اتنی ہو جاتی ہیں کہ باقی اطلاعات کو دیکھنے کا وقت نہیں ملتا لیکن ان میسنجرز نے حیران و پریشان کر کے رکھ دیا ہے۔
    اس موضوع کا مقصد یہ ہے کہ اچھے میسنجرز کے متعلق تکنیکی معلومات جمع کی جائیں، کون سے ذرائع ہمارے آلات کے لیے مضر ہو سکتے ہیں، خدمات (سروسز)کیسی ہیں وغیرہ وغیرہ۔ اگر آپ اپنے تجربات اور مفید مشورے شامل کریں تو مجھے خوشی ہو گی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • مفید مفید x 1
  2. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    و علیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ

    ایک حد دو سے زیادہ میسنجر فون میں رکھنا ، مجھے بھی درد سر اور میموری اور بیٹری کا ضیاع ہی لگتا ہے ۔ دوست احباب کی طرف سے اکثر فرمائش آ جاتی ہیں کہ فلاں میسنجر ڈاؤن لوڈ کر لیں ۔ یہ فلاں میسنجر سے زیادہ اچھا ہے ۔ لیکن ایسی فرمائشوں کو نظر انداز کر دینا چاہیئے جب تک کہ اپ کی اپنی ضرورت نہ ہو۔ میں نے اپنے موبائل میں وٹس ایپ اور سکائپ رکھے ہوئے ہیں ۔ وٹس ایپ اس لیے کہ مفت میسجز ہو جاتے ہیں اور اب تو کال بھی ہو جاتی ہے ۔ سکائپ سسرال میں استعمال ہوتا ہے۔ لیکن میں سکائپ کے خلاف ہوں ۔ سلو سروس ہے ۔ بیٹری بہت کھاتا ہے۔ مجھے ذاتی طور پر وٹس ایپ ہی پسند ہے ۔ اور اسی کو زیادہ استعمال کرتی ہوں ۔ فوری میسجز اور کال ۔
    میرے کچھ دوستیں دبئی وغیرہ میں ہیں ،ان کے پاس سکائپ پر سگنلز صحیح نہیں آتے تو اس لیے اکثر اصرار ہوتا ہے کہ کوئی اور ایپ استعمال کر لیں ۔
    اس کے علاوہ یاد آیا فیس بک کا میسنجر بھی ہے ۔میں اسے استعمال نہین کرتی لیکن بہرحال چونکہ فیس بک کا اکاونٹ بنا ہوا ہے تو اگر کوئی میسج کرے تو جواب دینے کے لیے رکھا ہوا ہے۔ اگر آپ کے میسج بروقت پہنچ جاتے ہیں اور کال میں کو مسئلہ نہیں ، سروسز بھی مفت ہیں تو بھی میرا نہیں خیال کسی اور میسنجر کو ڈاون لوڈ کرنے کی ضرورت ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. arifkarim

    arifkarim محسن

    شمولیت:
    ‏جولائی 17, 2007
    پیغامات:
    256
    Last edited by a moderator: ‏جنوری 22, 2016
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    شکریہ انا یعنی آپ بھی میری طرح ہیں۔موبائل میسجز کو اکثر مقررہ وقت پر ہی دیکھتی ہوں، ای میل کے ساتھ بھی میسنجرز ہوتے ہیں، میرے پاس اکثر آف رہتے ہیں ورنہ یکسوئی سے کام ممکن نہیں ہوتا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ایک سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ہے twoo، اس کی سپیمنگ بہت عاجز کر دیتی ہے۔ میری کچھ فرینڈز اس پر ہیں، وہاں سے فضول نوٹیفکیشنز آپ کا ای میل ان باکس بھرتے رہیں گے، بھلے آپ وہاں رجسٹر صارف ہوں یا نہ ہوں۔
     
    • معلوماتی معلوماتی x 2
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    وعلیکم السلام
    میں نے کبھی ان ایپس پر تحقیق نہیں کی۔ لہذا تکنیکی معلومات لکھنا مشکل ہے۔

    فیس بک میسنجر خاصا بدنام ہے جاسوسی کے حوالے سے۔ اس لیے وہ کبھی انسٹال نہیں کیا۔لیکن ضروری نہیں باقی ایپس محفوظ ہوں۔

    میرے خیال میں انٹرنیشنل روابط کے لیے بذریعہ فون ایک واٹس ایپ کافی ہوتا ہے ۔اور بذریعہ ای میل ہو تو جی میل کا ہینگ آؤٹ۔
    اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ دونوں بے حد مقبول ہیں۔ شاید ہی کوئی ہو جو ان سے واقف نہ ہو۔ دونوں میں کال اور میسج کی سہولیات ہیں۔ اینڈرائڈ پر میسر بھی ہیں۔ ونڈوز فون کے ساتھ البتہ گوگل کی جنگ ہے لہذا ہینگ آؤٹ نہیں وہاں ملتا۔

    وائبر کا استعمال کم ہوگیا ہے۔ اور سکائپ استعمال ہوتا ہے لیکن وہی انا والی بات کہ سلو ہے۔ ٹیلیگرام کا بھی سنا ہے اچھا ہے مگر میرا تجربہ نہیں۔ ایک اور محفوظ میسنجر، بلیک بیری BBM میسنجر بھی ہے۔
    باقی رنگ برنگی ایپس نہ ہی استعمال کی جائیں تو بہتر ہے۔
     
    Last edited: ‏جنوری 21, 2016
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  7. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,955
    واٹس ایپ اور فیس بک میسنجر اچھے اور معیاری ہیں۔ اس لئے ایک عرصہ سے یہی استعمال میں ہیں۔ باقی ایپس چیک نہیں کی ساری بات ضرورت کی ہے ،،آپ کچھ بھی انسٹال کرسکتے ہیں ـ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • مفید مفید x 1
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    متفق۔ شاید اس لیے کہ مجھے کالز کی اتنی ضرورت نہیں پڑتی۔
    اچھا ہے، میں نے فون میں نہیں کیا، لیپ ٹاپ میں انسٹال کیا ہے۔مقررہ وقت پر ہی کھولتی ہوں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    آپ نے تو پھر بھی دو ایک کو مینیج کر لیا، میری ایک بچپن کی فرینڈ ہیں انہوں نے کوئی آٹھ دس ایپس رکھے ہیں۔ان سے کنیکٹ ہوتے ہی مجھے سب ایپس سے انوائٹ آ رہی تھیں۔ میں نے یوں ہی پوچھا کتنے ایپس ہیں آپ کے پاس۔ بتانے لگیں فلاں ایپ ساس کی وجہ سے، یہ بڑی نند کی وجہ سے، یہ میاں کے لیے، یہ بھائی بھابی سے بات کے لیے، شادی شدہ بہن سے بات کرنے کے لیے الگ ایپ اوراپنی امی سے بات کرنے کے لیے الگ، اور ان کی دریا دلی دیکھیے مجھ سے بات کرنے کے لیے میری کمپنی کا نمبر لے رکھا ہے۔ بتا رہی تھیں کہ مجھ سے بات کرنے کے لیے انہوں نے میری کلاسز کی ٹائمنگ نوٹ کر رکھی ہیں کہ میں کس دن ،کب فارغ ہوتی ہوں۔ مجھے ان پہ بہت حیرت بھی ہوتی ہے اور رشک بھی آتا ہے کہ وہ دوسروں کا کتنا خیال رکھتی ہیں۔ وہ بچپن سے ایسی ہی ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  10. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    افف اتنی انٹینسو سوشل نیٹ ورکنگ!!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جن کا سوشل نیٹ ورک بڑا ہے ان کو تو کرنا پڑے گا۔ رشتہ داروں کو آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم فلاں ایپ استعمال نہیں کرتے۔
    ویسے کچھ لوگ ایپس کے نشے کا شکار بھی ہو جاتے ہیں، اگر انٹرفیس حسین ہو تو بس اپنی تصویریں اپ لوڈ کر کر کے خوش ہوتے رہتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • متفق متفق x 1
  12. Aamirfarooq13

    Aamirfarooq13 محسن

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2015
    پیغامات:
    176
    میں کچھ اپنا ایکسپیرینس شیئر کرنا چاہوں گا، میں نے شاید ہی کوئی ایپ چھوڑی ہوگی جسے میں نے استعمال کر کے نا دیکھا ہو، ہر فری کال سروس دینے والی ایپلیکیشن، ویڈیو کال کرنے والی ایپ، سب استعمال کرنے کے بعد آخر اس نتیجے پر پہنچا، اگر کوئی ویڈیو کال کی بہترین سروس دیتا ہے وہ ہے ایپل، ایپل کمپنی کی اپنی فیس ٹائم کال، میں نے آج تک اس سے اچھی ویڈیو کال کوالٹی نہیں دیکھی تھوڑا بہت اچھا انٹرنیٹ ہو تو ویڈیو کال کا مزہ آ جاتا ہے نا کہیں کوئی تصویر کا رکنا نا کہیں لو ریزیولوشن میں نظر آنا ایسا لگتا ہے یوٹیوب کی کوئی ویڈیو چل رہی ہے، بس اس کے ساتھ پرابلم ایک ہی ہے یہ صرف ایپل کی اپنی ڈیوائسس کے لیے ہے ایپل ٹو ایپل، یہ سروس نا تو اینڈرویڈ کو پرووائڈ کرتی ہے نا مائکروسوفٹ کو، اب ہر کسی کے پاس تو آئی فون نہیں ہے اسی وجہ سے یہ بہت کم استعمال ہوتی ہے، اور کچھ ملکوں میں تو حکومت کی طرف سے بغیر فیس ٹائم کے آئی فون آتے ہیں وہاں کی گورنمنٹ اجازت نہیں دیتی، جیسے جہاں میں رہتا ہوں سعودیہ میں یہاں پر گورنمنٹ کی طرف سے بین ہے وجہ مجھے معلوم نہیں، مجبوراً دوسرے ملک سے آئے ہوئے آئی فون لینا پڑتا ہے مہنگے داموں میں جس کی کوئی گارنٹی بھی نہیں ملتی، بار حال ویڈیو کال میں ایپل بیسٹ، اور وائس کال میں صاف شفاف کرسٹل کلیر آواز میں وائبر بہت کلین وائس آتی ہے پر سلو انٹرنیٹ کی وجہ سے کال اٹکتی بھی بہت ہے، لیکن جب بات ہو تو بہت صاف سمجھ آتا ہے کانوں میں آواز چھبتی نہیں ہے، پر ہمارا نصیب وائبر زمانے سے بین ہے یہاں سعودیہ میں، اور چیٹ میں کوئی نمبر ون ہے تو اور کوئی نہیں واٹس اپ ہے بہت تیزی کے ساتھ فوٹو اور میسج بھیج دیتا ہے پر ویڈیو بھیجنے کا مزہ نہیں آتا کوالٹی پوری مانو ایک طرح کی خراب ہی کر دیتا ہے پر گزارا ہو جاتا ہے اگر کوئی جلدی چھوٹی ویڈیو بھیجنی ہو۔


    Sent from my iPhone 6s Plus using Tapatalk
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • معلوماتی معلوماتی x 2
  13. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وائبر ااور ٹیلی گرام پاکستانی بہت کم استعمال کرتے ہیں۔ مجھے وڈیو کوالٹی کا کبھی پتہ نہیں چلا کہ شاید ہی کسی کی بھیجی وڈیو کھولی ہو۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  14. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    پچھلے دنوں ایک فرینڈ سے بات کےیے فیس بک میسنجر ڈاؤن لوڈ کیا۔ دو دن بعد ان انسٹال کر دیا۔ بہت ہی فضول ہے۔ وٹس ایپ پتہ نہیں لوگوں کو کیوں پسند ہے۔ اس کے فیچرز مجھے بالکل اچھے نہیں لگتے۔
     
  15. Aamirfarooq13

    Aamirfarooq13 محسن

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2015
    پیغامات:
    176
    گوگل کی ڈوو ایپلیکیشن ویڈیو کال کی اچھی ایپلیکیشن ہے انٹرفیس کچھ خاص دلچسپ نہیں ہے لیکن انٹرنیٹ اچھا ہو تو ویڈیو کال کا مزہ آ جاتا ہے بس اس ایپلیکیشن کے یوزر بہت کم ہے، اگر فیس ٹائم کے بعد کوئی ویڈیو کال نمبر ون پر ہے تو ڈوو ہے
     
    • مفید مفید x 1
  16. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وٹس ایپ جو پہلے ہی سیکیورٹی اور سیٹنگز کے حساب سے ایک بے کار اور فضول ایپ ہے، اس نے ایک نئے فیچر کا اعلان کیا ہے جس کے بعد سٹیٹس میں اشتہارات شامل کیے جائیں گے۔ یہ تبدیلی نئے سال میں متوقع ہے۔ اس کے بعد یہ مزید ناپسندیدہ ایپ بن جائے گی۔
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  17. سیما آفتاب

    سیما آفتاب محسن

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    484
    اچھی بھلی ایپ کو بے کار فیچرز سے بھر رہے ہیں
     
    • متفق متفق x 1
  18. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,955
    واٹساپ ایپ کو عروج کے زمانے میں خوب استعمال کیا، تب معیاری تھی. اب زمانہ ہوا رسما ترک کردیا ہے. یعنی واٹساپ ایپ پر tik tok کی طرح رحم کیا جا سکتا ہے. معیاری نا سہی، بہتر تو ضرور رہے گی.
     
  19. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    فیس بک نے رنگ برنگی ایپس کے اس مسئلے کا ایک حل نکالنے پر کام شروع کیا ہے
    فیس بک انسٹاگرام، میسنجر اور واٹس ایپ صارفین کو ایک دوسرے کو کسی بھی اپلیکشن میں میسج بھیجنے کی سہولت فراہم کرنے پر کام کررہی ہے۔
    https://www.dawnnews.tv/news/1096216/
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں