گڑ کی کوکیز

عفراء نے 'کچن کارنر' میں ‏جنوری 26, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    یہاں پر براؤزر والی کوکیز نہیں بلکہ کھانے والی کوکیز کا ذکر ہونے جارہا ہے!

    ترکیب سے پہلے تعارف جان لیجیے۔
    ہمارے گاؤں میں ایک خاص قسم کی روٹی بنائی جاتی ہے جو عام روٹی سے قدرے موٹی ہوتی ہے اور اس کا خاص جز سونف اور گڑ ہوتے ہیں۔ ہم جب بھی گاؤں جاتے تو واپسی پر نانی اماں یہ روٹیاں بنا کر ہمارے ساتھ کر دیا کرتی تھیں اور ہم لمبے سفر میں شوق سے کھایا کرتے تھے۔ اس بار سردیوں کے آغاز میں ایک دن میری جو شامت آئی تو میں نے اس روایتی روٹی کو جو کہ روٹ کہلاتی ہے، خود سے بنانے کی ٹھانی۔ آٹا گودھنے کے بعد خیال آیا کہ کیوں نہ اس کو بسکٹس کی شکل میں بنا کر تیل میں تلا جائے۔ پھر جناب یہ ٹکیاں گھر میں خوب پسند کی گئیں۔ اب روزانہ فرمائش ہوتی ہے کہ بنائی جائیں۔
    یہاں پر ترکیب لکھ رہی ہوں، آپ لوگ بھی آزمائیے اور اگر پسند آئیں تو مجھے دعائیں دیں : )

    نوٹ: میں تمام اجزاء اندازا کر کے ہی ڈالتی ہوں، کبھی وزن نہیں کیا، لہذا کمی بیشی ہوسکتی ہے۔
    اجزاء:
    آٹا: آدھا کلو
    گڑ : ایک پاؤ
    انڈا : ایک عدد
    سونف: تین کھانے کے چمچ
    نمک: حسب ذائقہ
    دودھ کی بالائی یا دیسی گھی: آدھی سے ایک پیالی
    پانی: حسب ضرورت
    آئل یا گھی: تلنے کے لیے

    ترکیب:
    گڑ کو پیس لیں یا اگر پیسنا نہیں ہے تو ڈلیوں کی شکل میں ہی گرم پانی میں گھول لیں۔ اگر ہلکی آنچ پر 5 منٹ پکا لیں تو جلدی حل ہوجائے گا پانی میں۔ پانی اتنا ہی ڈالیے جتنے میں آٹا گوندھا جائے ورنہ گڑ بھی کم ہونے کی صورت میں آٹا پھیکا رہے گا۔
    ایک کھلے برتن میں آٹا ڈال کر نمک، اور سونف شامل کریں۔ پھر بالائی یا گھی شامل کر کے ملا لیں۔ اس کے بعد انڈا پھینٹ کر ڈال دیں۔ آخر میں گڑ کا شیرہ ڈال کر آٹا گوندھ لیں۔ شیرہ تھوڑا تھوڑا کر کے شامل کریں تاکہ آٹا پتلا نہ ہوجائے۔
    چپاتی کے آٹے کی نسبت یہ آٹا قدرے سخت ہونا چاہیے۔
    تقریبا آدھا گھنٹہ آٹے کو ڈھک کر چھوڑ دیں۔
    بعد میں اس میں سے کچھ حصہ لے کر روٹی کی شکل میں موٹا موٹا بیل لیں اور چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر تیل میں تل لیں۔ تیل پہلے سے گرم ہونا چاہیے اور آنچ درمیانی۔ تیز آنچ میں جلنے کا خطرہ ہے اور ہلکی آنچ پر تیل زیادہ جذب ہوجائے گا۔

    اس میں حسب ضرورت میوے شامل کیے جا سکتے ہیں لیکن وہ باریک کاٹ کر ڈالیے گا۔ چاہیں تو سفید زیرہ بھی شامل کر لیں۔ اس کے علاوہ اسی میں چاول کا آٹا یا مکئی کا آٹا بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔
    ایک بار کافی سارے بنا کر کسی ڈبے وغیرہ میں محفوظ کر کے رکھ لیں اور سردیوں کی شام کو چائے کے ساتھ پیش کریں۔
    آٹا بھی کئی دن فریج میں محفوظ کیا جاسکتا ہے۔

    Cookies.jpg
    ام نور العین انا مریم جمیلہ ام محمد بنت امجد ام احمد ام مطیع الرحمن
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بہت ہی خوب، بہت خوش ذائقہ کوکیز ہیں مجھے صاحبہ ترکیب کے ہاتھوں سے بنی کھانے کا اعزاز حاصل ہو چکا ہے!
    ترکیب کے لیے بے حد شکریہ عفراء۔ اگر الگ سے سندھی روٹ کی ترکیب بھی مل جائے تو لطف آ جائے۔ : )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  3. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    آپ کی محبت ہے بس۔
    روٹ کی ترکیب یہی ہے۔وہ تلتے نہیں اور روٹی کی طرح پکاتے ہیں۔اس کی خاص بات یہ ہوتی ہے کہ عام توے پر نہیں بنایا جاتا۔ ایک موٹے بھاری توا ہوتا ہے جو پتھر کا بنا ہوتا ہے شاید۔ اور اس کو بہت تیز آنچ چاہیے ہوتی ہے گرم ہونے کے لیے۔
    دوسری خاص بات یہ ہے کہ بزرگوں کی شفقت اس میں شامل ہوتی تھی اس لیے اب خود بنا بھی لیں وہ مزہ نہیں ملتا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  4. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    اچھی مزیدار لگ رہی ہیں ماشاللہ ۔ میں نے بچپن میں ایسی ٹکیا کھائیں تھیں ۔ ہمارے پڑوس میں کراچی کی ایک خاتون رہتی تھیں تو وہ بھیجا کرتی تھیں ۔ پھر ہم لوگوں نے بھی ترکیب پوچھ کر بنانا شروع کیں لیکن ہم لوگ گڑ کے ساتھ نہیں بناتے تھے ۔ چینی استعمال کرتے تھے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  5. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    چینی صحت کے لیے اچھی نہیں : )
    بہت سے لوگوں سے سنا ہے، اس کی کئی اقسام پائی جاتی ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  6. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    صحیح کہا ۔ بس اسی لیے بچپن کے بعد سے اتنی بنائی ہی نہیں : ) ۔ اب دل کر رہا ہے ۔مارکیٹ میں ڈھونڈتی ہوں پھر گڑ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    مجھے سندھی روٹ کے بارے میں جان کر بہت اچھا لگا۔ پنجاب میں مکئی کی میٹھی روٹی بھی اسی طرح بنتی ہے۔
    عفراء آپ نے اس میں مکئی کا آٹا استعمال کیا تھا یا گندم کا؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  8. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    گڑ نہ بھی ملا تو براؤن شوگر آرام سے ملے گی وہی استعمال کر لینا۔
    میں اکثر دونوں مکس کر لیتی ہوں اور زیادہ تناسب گندم کا ہوتا ہے۔ لیکن شاید آپ نے جو کھائی تھیں ان میں صرف گندم کا تھا۔
    مکئی کا آٹا بہت سخت ہوجاتا ہے اور بھوسی کی طرح کا سٹرکچر دیتا ہے جس کی وجہ سے کوکیز کی شکل مختلف بنتی ہے یعنی پھول جاتی ہیں اور درمیان سے خالی جو مجھے اتنی پسند نہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  9. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    جزاک اللہ خیرا
    اچھی ترکیب ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  10. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    ٹھیک ٹھیک ۔ وہ تو بہت آرام سے مل جاتی ہے ۔
     
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جی درست کہا، انگریز کی تقلید میں ہم بھی صحت مند قدرتی شکر (brown sugar )سے محروم ہو گئے۔
    ذرا یہاں دیکھیے اسی ہفتے ایک نیوٹریشنسٹ کی رائے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  12. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اچھا۔ جی خالص مکئی کی روٹی بناتے ہوئے بہت ٹوٹتی ہے۔ البتہ میٹھی روٹی جو دودھ سے گوندھ کر بنتی ہے وہ اتنی نہیں ٹوٹتی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  13. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    میں اب براون چینی تو لے آئی ہوں لیکن آٹا گوندھنے میں سستی ہو رہی ہے ۔ کل شاید بنا لوں ۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں