بیراکوڈا نے یکم مئی تک کاپی اور کوڈا ڈرائیو سروسز ختم کرنے کا اعلان کر دیا

عائشہ نے 'ویب سائٹس پر تبصرے' میں ‏فروری 2, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    بیراکوڈا Barracuda نے رواں سال یکم مئی تک کاپی اور کوڈا ڈرائیو سروسز ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔اس اعلان میں باقاعدہ فیس دینے والے صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کچھ عرصے تک ایک ای میل وصول کریں گے جس میں ان کو مزید ممکنہ حل بتا دیے جائیں گے۔ اس سے کچھ لوگوں کو امید ہے کہ کمپنی اپنے پسندیدہ نفع بخش پلان پر موجود صارفین کو سہولت دیتی رہے گی۔
    یقینا بہت سے صارفین کے لیے ایک بری خبر ہے جن کا بھاری مواد(ڈیٹا) پچھلے چار سال سے کوڈا ڈرائیو یا کاپی ڈرائیو پر پڑا تھا اور وہ اس اچھی سروس سے بہت خوش تھے ۔ بہرحال یہ کمپنی کی دریا دلی ہے کہ صارفین کو تین ماہ قبل خبر دے دی گئی ہے تا کہ وہ اپنا مواد بہ آسانی منتقل کر سکیں۔ یا کسی نئے پلان کے اعلان کی صورت میں کمپنی کی خدمات مہنگے داموں حاصل کر سکیں۔
    کمپنی نے صارفین کو مواد ×(ڈیٹا)منتقل کرنے کے لیے ایک آسان گائیڈ فراہم کی ہے جسے یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ مزید معلومات بھی کمپنی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
    عفراء انا
     
    Last edited: ‏فروری 2, 2016
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,318
    خبر شئر کرنے کا شکریہ ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    کل نوٹیفیکشن دیکھ کر دھچکا لگا تھا۔
    بہرحال اب شفٹنگ تو کرنا پڑے گی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    مجھے دسمبر میں مہنگائی جیسی خبر کی توقع تھی، کیوں کہ اس سے پہلے انہوں نے پلان ریوائز کیا تھا لیکن یہ اندازہ نہیں تھا کہ سرے سے سروس بند ہو جائے گی، ابھی بھی یہی لگتا ہے کہ یہ پیڈ سروس جاری رکھیں گے۔ خیر یہ کام بہت سی کلاؤڈ سروسز نے کیا ہے، پہلے مفت زیادہ سپیس دی اور پھر کم کر دی، یا نئے پلانز میں مفت سروس ختم کر دی۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں