منزلِ ذکر میں ہر شہر پہ چھائے ہوئے شہر

ابوعکاشہ نے 'منقبت و خراج تحسین' میں ‏فروری 6, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    فاذکرونی اذکر کم
    (تو تم یاد رکھو مجھ کو، میں یاد رکھوں گا تم کو)

    کچھ شعر مکہ مکرمہ کے لیے

    منزلِ ذکر میں ہر شہر پہ چھائے ہوئے شہر
    کیا ثنا ہو تری قرآن میں آئے ہوئے شہر

    میرے آقاؤں کے مسکن، مرے اللہ کے گھر
    میرے بنیوں کی دُعاؤں میں بسائے ہوئے شہر

    زمزم و کوثر و تسنیم، تسلسل تیرا
    چشمہِ خیر کا فیضان اُٹھائے ہوئے شہر

    رُخِ سرکارِ دو عالم کے پلٹنے کی تھی دیر
    قبلہ رو ہو گئے سب راہ پہ آئے ہوئے شہر

    ایک بوسے کی اجازت حجر اسود پر
    اے مرے نور کی بارش میں نہائے ہوے شہر

    (افتخار عارف)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جزاک اللہ خیرا۔ شئرنگ کا شکریہ
     
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بہت عمدہ
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں