امن و اخوت عدل ومحبت وحدت کا پرچار کرو (اعجاز رحمانی)

عائشہ نے 'حُسنِ کلام' میں ‏فروری 9, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    امن و اخوت عدل ومحبت وحدت کا پرچار کرو
    انسانوں کی اس نگری میں انسانوں سے پیار کرو
    آگ کے صحراؤں سے گزرو، خون کے دریا پار کرو
    جو رستہ ہموار نہیں ہے، اس کو بھی ہموار کرو
    دین بھی سچا تم بھی سچے، سچ کا ہی اظہار کرو
    تاریکی میں روشن اپنی عظمت کے مینار کرو
    نفرت کے شعلوں کو بجھا دو، پیار کی ٹھنڈی شبنم سے
    ہم دردی کی فصل اگاؤ، صحرا کو گل زار کرو
    سچے روشن حرف لکھو، یہ ظلمت خود کٹ جائے گی
    اپنے قلم کو تِیشہ کر لو، لہجے کو تلوار کرو
    عزت، عظمت، شہرت یارو دامن میں اسلام کے ہے
    وقت یہی ہے سنگ زنوں کو آئینہ کردار کرو
    دنیا ہو یا دین کی منزل یکجہتی سے ملتی ہے
    وحدت کا پیغام سنا کر ذہنوں کو بے دار کرو
    انساں کو راحت نہ ملے گی، دنیا بھر کے "ازموں" سے
    اس دنیا میں نافذ لوگو حکم شہ ابرار کرو
    سرخ سمندر والی لہریں دور بہا لے جائیں گی
    ہوش میں آؤ سبزہلالی پرچم کو پتوار کرو
    سورج بننا مشکل ہے تو جگنو ہی بن جاؤ تم
    بھائی ہو تو بھائی کی خاطر اتنا تو ایثار کرو
    کچھ تو اپنے ہمسائے سے پیار کا رشتہ رہنے دو
    اعجاز اپنے گھر کی اونچی اتنی مت دیوار کرو

    شاعر: اعجاز رحمانی
    کلام شاعر بزبان شاعر :
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    بہت اچھی باتیں لیکن۔۔۔ کسی اور دنیا کی لگتی ہیں۔ ہماری دنیا میں یہ سب عنقا ہوگیا ہے : (
     
    • متفق متفق x 1
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    کوشش تو کی جا سکتی ہے۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں