روضہ رسولﷺکی مستند تصاویرحرمین انتظامیہ کی جانب سے پہلی بارمنظرعام پر

ابوعکاشہ نے 'آڈیو وڈیو اور فلیش' میں ‏فروری 17, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    روضہ رسول ﷺ کی مستند تصاویرحرمین انتظامیہ کی جانب سے پہلی بارمنظر عام پر
    حرمین شریفین کے ذمہ داران کی طرف سے پہلی بار جنادریہ کے میلے میں رسمی طور پر روضہ رسول ﷺ کے اندر کی کچھ تصاویر دکھائی گئی ہیں ـ تاکہ لوگ کسی قسم کے دھوکہ اور ،جعلی تصاویر سے دور رہیں ـ تفصیل کے مطابق :ـ روضہ رسول ﷺ اور حجرہ عائشہ رضی اللہ عنہ میں کافی فاصلہ ہے ـ اصل روضہ رسول تو وہی ہے جہاں آپ ﷺ اور صحابہ کرام ؓ دفن ہیں ـ جس جالی کے قریب لوگ کھڑے ہو کر سلا م بھیجتے ہیں وہ کافی فاصلہ پر ہے ـ وہ تیسری دیوار ہے ـ روضہ رسول کے اندکا منظر کچھ اس طرح ہے کہ وہاں ایک دروازہ ہے جس کانام باب فاطمہ رضی اللہ عنہا ہے ـ اندر جو سنگ مرر کا فرش ہے ووہ شاہ فیصل رحمہ اللہ کے زمانے میں بچھایا گیا ـ محراب فاطمہ کے نام سے ایک عمود ہے ـ جس کے پیچھے ایک صندق اور فاطمہ رضی اللہ عنہ کی چارپائی ہے ـاس کے اندر حکام اور بادشاہوں کی طرف سے بھیجے گئے تحائف اور ہمہ قسم جواہرات رکھے جاتے تھے ـ(اس میں فاطمہ رضی اللہ عنہ عنہاکی کوئی چیز موجود نہیں) ـ اس کے بعدایک دیوار ہے جو کہ عمربن عبدالعزیز نے بنوائی ـ جس کی اونچائی 6میٹر اور مکمل طور پربند ہے ـ یہ دیوار کالی اورمربع شکل ہے ـ اس دیوار پر جو غلاف ہے وہ ملک فہد رحمہ اللہ کے حکم سے 1406 ہجریہ میں ڈالا گیا جو ابھی تک موجود ہے ـ اس سے پہلے جو غلاف تھا وہ شادہ عبدالعزیز رحمہ اللہ کے دورحکومت 1370ہجریہ میں چڑھایاگیا تھا ـ ایک دیوار حجرہ عائشہ رضی اللہ عنہ کے اس چھوٹے سے کمرے کے گرد ہیں ، جہاں تک کسی کی بھی رسائی نہیں ـ اور غلط فہمی بھی دور کرلی جائے کہ حجرہ رسولﷺ کا کوئی خاص خادم خدمت کے لئے موجود نہیں ــ یہ حرمین کی اتظامیہ کی نگرانی میں ہے ـ
    (تفصیل اردو : عکاشہ)
    کمی بیشی پرمعذرت : )
    http://www.urdumajlis.net/threads/سلطان-نور-الدین-زنگی-اور-نبی-کریم-کا-دیدار-واقعہ-کی-حقیقت.17696/

    مزید تفصیل :ویڈیومیں ـ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
    • معلوماتی معلوماتی x 2
    • مفید مفید x 1
  2. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    بارک اللہ فیک بالکل یہ ہی تصاویر تھیں جو غالبا میں نے ایک تھریڈ میں پوسٹ کی تھیں جو غالبا روضہ رسول کے نام سے تھے، بالکل اسی انداز سے مسجد نبوی کی بیسمنٹ میں لیکچر دیا جاتا ہے جس کا ساتھ ساتھ مترجم ترجمہ بھی کرتا جاتا ہے تاکہ عام آنے والے لوگوں کو بھی سمجھ آسکے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    جی یہاں وہ تھریڈ موجود ہے ـ تصاویر کی تصدیق ہو گئی الحمد للہ ـ بلکہ کچھ اضافہ بھی ہوگیا ـ
    http://www.urdumajlis.net/threads/روضہ-رسول-صلی-اللہ-علیہ-وسلم-،پر-چند-حقائق.34123/
     
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  4. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    جزاکم اللہ خیرا ،پیارے بھائی۔
    مجھے بھی دیکھ کر اطمینان ہو گیاہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    : ) ، اچھی بات ہے
    لیکچر دینےاور سمجھانے کا یہ سلسلہ مسجدنبوی میں مختلف جگہ پر ہمیشہ سے جاری ہے ۔وہ بھی انتظامیہ کی اجازت سےہی ہوتا ہے ، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ جب تک آپ کے پاس کوئی آفیشلی وضاحت یا تصدیق نا ہو لوگ مطمئن نہیں ہوتے ۔ مدینہ میں بہت سے ایسے لوگ ہیں جو ثقہ ہوسکتے ہیں جو مسجدنبوی اور روضہ رسول ﷺکی تاریخ سے اچھی طرح واقف ہیں ـ معلومات تو مل جاتی ہیں ـ لیکن تحقیق کے عادی لوگ ماخذ کے بغیرخبر کوقبول نہیں کرتے ـ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  6. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں