پیسہ !!!

محمد عرفان نے 'حُسنِ کلام' میں ‏فروری 28, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. محمد عرفان

    محمد عرفان -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 16, 2010
    پیغامات:
    764
    پیسہ

    ----------

    محتاج کو ہر در پہ جهکا دیتا پیسہ
    عاجز کو بهی مغرور بنادیتا پیسہ

    دن رات ہوس ایسی کہ کچھ ہوش نہیں ہے
    خود کو بهی خداکوبهی بهلادیتا ہے پیسہ

    منفق کوفقیری کاسدا خوف دلاکر
    امساک وبخیلی کو ہوا دیتا ہے پیسہ

    ابرو کے اشارےپہ چلاتا ہے سیاست
    جب چاہے حکومت کو گرادیتا ہے پیسہ

    ماں باپ، کہ ہوں بهائی بہن خویش واقارب سب خون کے رشتوں کو بهلا دیتاہے پیسہ

    کهائے نہ کهلائے نہ کبهی چین سے سوئے
    زردار کو کچھ ایسی سزا دیتا ہے پیسہ

    امراضِ خبیثہ میں اسے گهیر کے اکثر
    یکلخت تو میت ہی ا ٹها دیتا ہے پیسہ

    حد درجہ ریا کار و پا بند نمائش
    اخلاص کے جوهر کو مٹادیتا ہے پیسہ

    مسجد سے مدارس سے ہے علماء سے اسے بیر
    زردار تو عشرت میں لٹادیتا ہے پیسہ

    دنیا نے بہت دیکهے ہیں یہ کهیل تماشے
    ہر روز نئے فتنے جگا دیتا ہے پیسہ

    داتا ہے وہی اصل میں اس سارے جہاں کا
    انسان کو کیا خاک بهلا دیتا ہے پیسہ؟

    یوسف تو کبهی مال کے چکرمیں نہ پڑنا
    اللہ سے بیگانہ بنا دیتا ہے پیسہ

    یوسف جمیل جامعی کرنول
    ******************
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بہت خوب!
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں