عبداللہ امانت محمدی کے اقوال پہلی قسط

عبداللہ امانت محمدی نے 'متفرقات' میں ‏مارچ 11, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عبداللہ امانت محمدی

    عبداللہ امانت محمدی رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏فروری 9, 2016
    پیغامات:
    148
    سائنس کا علم اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا فضل ہے کیونکہ اس سے ’’ اصل علم ‘‘ ، کو پھیلانا آسان ہے ۔

    ہم مرنے پر اللہ کا حکم مان لیتے ہیں لیکن زندگی بھر نہیں مانتے ۔

    اسلام کو سمجھنے کے لیے کتاب و سنت کی وادی کی سیاحت ضروری ہے ۔

    شرمندگی سے بچنا چاہتے ہو تو : ’’ اپنا ظاہر و باطن یکساں کر لو ۔ ‘‘

    برے رستے کی منزل اچھی نہیں ہوتی ۔

    ایک خرابی کئی خرابیوں کو جنم دیتی ہے ۔

    مظلوم کی ھا ، تباہ کر دیتی ہے ۔

    محاسبہ کرو کہ تمہاری جدوجہد رحمٰن کے لیے ہیں یا شیطان کے لیے ۔

    بے حس شخص مردہ آدمی کے برابر ہے۔

    ہماری قوم کے دل میں اللہ کے ڈر سے زیادہ لوگوں کا خوف ہے ۔

    کسی کی چھوٹی غلطی کی بنا پر اس کی بڑی اچھائی کو نہ بھولو!

    اچھے ساتھیوں کی پہچان مشکل کے وقت ہوتی ہے ۔

    والدین جو مجھے کھانا کھلاتے ہیں تو میں ان کا فرض نہیں بلکہ احسان سمجھتا ہوں۔

    ہم حکمران تو بننا چاہتے ہیں لیکن ذمہ دار نہیں اور ہم مالدار تو بننا چاہتے ہیں لیکن محنتی نہیں ۔

    جس طرح نئے درخت لگانے کے ساتھ ساتھ پرانے درختوں کی دیکھ بال ضروری ہے اسطرح غیر مسلموں کو دعوت دینے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کی اصلاح بھی ضروری ہے ۔

    عزت دار بننے کا طریقہ :"کسی کو نادم کرنا نہیں بلکہ عزت دینا ہے ۔"

    بڑوں کا ادب بڑا بنا دیتا ہے ۔

    اچھے لوگوں کو اکثر اچھے لوگ ہی ملتے ہیں۔

    اپنے علم کو زندہ رکھنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ :"تم اس پر عمل کرو اور دوسروں تک پہنچاؤ ۔"

    تقوی شخص کو حیوان سے انسان بنا دیتا ہے ۔

    اکثر لوگوں کو یہ سمجھ آ جاتا ہے کہ :" کوئی کیا کہنا چاہتا ہے "، لیکن اکثر لوگوں کو یہ سمجھ نہیں آتا کہ :"اللہ تعالیٰ کیا کہہ رہے ہیں ۔"

    ہم عبادت کے لئے بنائے گئے ہیں شرارت کے لئے نہیں ۔

    جو قرابت داروں کا خیر خواہ ہے وہ پوری دنیا کا خیر خواہ ہے ۔

    یہ نہ کہو :"اللہ نہ کرے "، بلکہ کہو :"اللہ محفوظ فرمائے "۔ کیونکہ اللہ پاک ہمیشہ اچھا ہی کرتا ہے اور پریشانیاں تو ہمارے ہی ہاتھوں کی کمائی ہیں ۔

    اگر حکمران قرآن و حدیث کے مطابق فیصلے کریں تو ملک سے بدامنی ، افراتفری اور بے چینی جڑ سے ختم ہو جائے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں